مظفر آباد (آئی این پی)آزاد جموں و کشمیر کونسل کی چار خالی نشستوں پر الیکشن شیڈول جاری کردیا گیا، اسمبلی ارکان 12 اکتوبر کو ووٹ کاسٹ کریں گے، 4 منتخب اراکین کی مدت 19 ستمبر کو مکمل ہوئی تھی۔الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی یکم اکتوبر کو صبح 9سے دوپہر 2بجے تک جمع کرائے جاسکیں گے، جبکہ 2اکتوبر کو کاغذات کی جانچ پڑتال ہوگی۔کاغذات مسترد ہونے یا اعتراضات کے خلاف 5 اکتوبر کو اپیلیں دائر کی جاسکیں گی، جن پر 6 اکتوبر کو سماعت اور فیصلے ہوں گے۔ امیدوار 7 اکتوبر تک کاغذات واپس لے سکیں گے جبکہ حتمی فہرست 9 اکتوبر کو جاری کی جائے گی۔
