خیبر پختونخوا : (ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا میں جنگلات کو جان بوجھ کر آگ لگائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ گزشتہ چند دن میں خیبر پختونخوا میں جنگلات میں آگ لگنے کے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں ۔ جن میں مالی اور جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ آتشزدگی کے واقعات کے بعد سے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں جن میں جنگلات کو جان بوجھ کر آگ لگائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ خیبر پختون خوا پولیس کے مطابق آگ لگانے میں ملوث 12 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ محکمہ جنگلات کا کہنا…
Author: Khabrain News
اسلام آباد : (ویب ڈیسک) سینٹ اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت شروع ہوا جس میں نیب ترمیمی بل کے معاملے پر اپوزیشن نے شدید احتجاج شروع کردیا، حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔ اپوزیشن کی جانب سے نیب بل کے معاملے پر سینیٹ میں نو ٹو این آر او کے نعرے لگائے گئے اور اپوزیشن کے سینیٹرز احتجاجاً ایوان سے واک آؤٹ کر گئے۔ اجلاس کے دوران شہزاد وسیم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت خود کو ایک بار پھر این آر او دینے جا رہی ہے، انہوں نے آتے ہی اپنے نام…
لاہور: (ویب ڈیسک) ٹیکس چور شاپنگ مال اور برانڈ کے خلاف کریک ڈاؤن کے فیصلے کے تحت ٹیکس چوری پر نوٹس کا جواب نہ دینے 25 سے 30 لاکھ روپے جرمانے کی تجویز زیر غور ہے۔ آئندہ بجٹ میں ٹیکس چوروں کی شامت، ٹیکس چوروں کو جرمانے اور سزا کے ساتھ اکاؤنٹس بھی ضبط ہوں گے، ٹیکس چوری پر نوٹس کا جواب نہ دینے 25 سے30 لاکھ جرمانے کی تجویز سامنے آئی ہے، سیلز ٹیکس کی مشینیں نہ لگانے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی ہو گی۔ ذرائع کے مطابق عوام سے سیلز ٹیکس وصول کرکے خزانے میں جمع نہ کرانے…
اسلام آباد : (ویب ڈیسک) چیئرمین ایف بی آر نے کہا ہےکہ اس دفعہ بڑا اچھا بجٹ آرہا ہے جس میں عوام کے لیے ریلیف ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین عاصم احمد نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو اچھا بجٹ قرار دیا اور کہا کہ بجٹ میں عوام کے لیے ریلیف ہے۔ دوسری جانب ایف بی آر ذرائع کےمطابق آئندہ بجٹ میں ودہولڈنگ ٹیکسزکو کم کیا جائے گا اور جن ود ہولڈنگ ٹیکسز سے آمدن نہیں ہورہی انہیں ختم کیا جائےگا۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ نان فائلرز پر ودہولڈنگ…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد میں مارگلہ ہلز کے مختلف مقامات پر ایک مرتبہ پھر آگ لگ گئی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس نے دامن کوہ میں ہرقسم کی ٹریفک کا داخلہ بند کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ دامن کوہ کےملحقہ دیہات کے لیے بھی ٹریفک کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی مارگلہ ہلز کے جنگل میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا، اس کےعلاوہ گزشتہ ہفتے خیبرپختونخوا کے کئی جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔
کامونکی : (ویب ڈیسک) کامونکی میں اوباش شخص کی جانب سے قتل کی دھمکیاں دے کر گھریلو ملازمہ کو مسلسل زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق کامونکی میں ڈیرہ امیر افضل کی 19 سالہ امن جاوید محلہ بلال پارک کے بلال انصاری کے گھر کام کرتی تھی، ڈیڑھ ماہ قبل بلال نے تشدد کرتے ہوئے اسے زبردستی جنسی ہوس کا نشانہ بنایا اور کسی کو بتانے کی صورت میں قتل کردینے کی دھمکیاں دیں۔ خوف کی وجہ سے لڑکی نے زبان نہ کھولی تو ملزم بلال بار بار اسے زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، لڑکی…
لاہور: (ویب ڈیسک) حکومت نے شمسی توانائی کے لیے سولر پینل سستے کرنے پر غور شروع کردیا۔ آئندہ مالی سال کے لیے وفاقی بجٹ کل پیش کیا جائے گا جس میں مختلف ٹیکسز کی تجویز سامنے آرہی ہے تو کہیں عوام کو ریلیف دینے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ ایسے میں حکومت شمسی توانائی کے لیے سولر پینل پر ساڑھے 17 فیصد جی ایس ٹی ختم کرنے اور صارفین کو آسان اقساط پرسولر پینل دینے کی تجویز پرغور کررہی ہے۔ وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال سے ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے…
کراچی: (ویب ڈیسک) جیل چورنگی پر آتشزدگی کا شکار ہونے والی عمارت کے مستقبل پر سوالات کھڑے ہوگئے۔ کراچی میں جیل چورنگی پر بلڈنگ میں واقع سپر اسٹور میں لگنے والی آگ پر قابو تو پالیا گیا لیکن ابتدائی طور پر عمارت کو ناقابل رہائش قرار دے کر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے ماہرین سے رائے طلب کرلی ہے۔ ایسے میں پاکستان انجینئرنگ کونسل کے چیئرمین نجیب ہارون کا کہنا ہے کہ بلڈنگ کو رہائش کے قابل بنایا جاسکتا ہے۔ واضح رہےکہ جیل چورنگی پر واقع عمارت کے بیسمینٹ میں سپر اسٹور میں آگ لگی جس پر تین دن کی…
کراچی: (ویب ڈیسک) اورنگی ٹاؤن میں پولیس مقابلے کے دوران تین ملزمان ہلاک ہوگئے جب کہ پولیس اہلکار اور ایک بچے سمیت تین افراد زخمی ہوئے۔ پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن اقبال تھانے کی حدود میں اسنیپ چیکنگ پر مامور پولیس نے تین مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی تاہم ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے بعد فائرنگ کے تبادلے میں تین ملزمان موقع پر ہلاک ہوگئے۔ پولیس کا بتانا ہےکہ ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار اور بچے سمیت دو راہگیر زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔
لاہور: (ویب ڈیسک) محکمہ خوراک اور فلور ملز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد ملز نے ہڑتال ختم کردی۔ فلور ملز ایسوسی ایشن گروپ کےرہنما عاصم رضا نے بتایا کہ ڈائریکٹر فوڈ سے مذاکرات کامیاب ہونے اور مطالبات تسلیم کیے جانے کے بعد پنجاب بھر کی فلورملز معمول کے مطابق سرکاری گندم کی پسائی اور آٹا سپلائی کریں گی۔انہوں نے کہا کہ فلو رملز کی چیکنگ کیلئے متفقہ ایس اوپیز اور طریقہ کار وضع کیا جائے گا، ضلعی انتظامیہ اور فوڈ اسٹاف نئے ایس اوپیز کے تحت فلور ملز کی چیکنگ کریں گے، آٹے میں نمی…
