تازہ تر ین

سپر اسٹور آتشزدگی: ایس بی سی اے نے عمارت پر ماہرین کی رائے طلب کرلی

کراچی: (ویب ڈیسک) جیل چورنگی پر آتشزدگی کا شکار ہونے والی عمارت کے مستقبل پر سوالات کھڑے ہوگئے۔
کراچی میں جیل چورنگی پر بلڈنگ میں واقع سپر اسٹور میں لگنے والی آگ پر قابو تو پالیا گیا لیکن ابتدائی طور پر عمارت کو ناقابل رہائش قرار دے کر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے ماہرین سے رائے طلب کرلی ہے۔
ایسے میں پاکستان انجینئرنگ کونسل کے چیئرمین نجیب ہارون کا کہنا ہے کہ بلڈنگ کو رہائش کے قابل بنایا جاسکتا ہے۔
واضح رہےکہ جیل چورنگی پر واقع عمارت کے بیسمینٹ میں سپر اسٹور میں آگ لگی جس پر تین دن کی کوششوں کے بعد قابو پایا گیا جب کہ آتشزدگی کے باعث عمارت کو رہائشیوں سے مکمل طور پر خالی کرالیا گیا ہے اور عمارت میں داخلے پر پابندی عائد ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain