تازہ تر ین

قتل کی دھمکی دیکر 19 سالہ گھریلو ملازمہ سے مسلسل زیادتی کا انکشاف

کامونکی : (ویب ڈیسک) کامونکی میں اوباش شخص کی جانب سے قتل کی دھمکیاں دے کر گھریلو ملازمہ کو مسلسل زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق کامونکی میں ڈیرہ امیر افضل کی 19 سالہ امن جاوید محلہ بلال پارک کے بلال انصاری کے گھر کام کرتی تھی، ڈیڑھ ماہ قبل بلال نے تشدد کرتے ہوئے اسے زبردستی جنسی ہوس کا نشانہ بنایا اور کسی کو بتانے کی صورت میں قتل کردینے کی دھمکیاں دیں۔
خوف کی وجہ سے لڑکی نے زبان نہ کھولی تو ملزم بلال بار بار اسے زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، لڑکی حاملہ ہوگئی تو اس نے اپنی والدہ کو بتایا جس نے تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کروایا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کا طبی معائنہ کروایا جارہا ہے اور واقعہ کی تفتیش بھی کی جارہی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain