نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنماؤں کی جانب سے اسلام مخالف گستاخانہ بیانات سامنے آنے کے بعد عالمی دہشت گرد تنظیم القاعدہ نے بھارت کے بڑے شہروں میں خودکش حملوں کی دھمکی دی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق القاعدہ نے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی اور ممبئی سمیت دیگر بڑے شہروں میں خود کش حملوں کی دھمکی دی ہے۔ عالمی دہشت گرد تنظیم کی جانب سے جاری ایک خط میں پیغام دیا گیا کہ بھارتی رہنماؤں کی جانب سے گستاخانہ بیانات کے بعد نئی دہلی، ممبئی، اتر پردیش اور ریاست گجرات میں خود…
Author: Khabrain News
مصر : (ویب ڈیسک) مصر میں قید 7 پاکستانیوں کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کردی گئی۔ رپورٹس کے مطابق سوات کے صدام ،ظہور،کراچی کے اقبال،راحیل،پرویز اور دیگر کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کردی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ 7 پاکستانیوں کو بحری جہاز سے منشیات برآمد ہونے پر 2019 میں گرفتار کیا تھا جس کے بعد مصری عدالت نے ساتوں افراد کو سزائے موت سنائی تھی۔ ذرائع کے مطابق گرفتار افراد کی اپیل پر مصری عدالت نے سزائے موت کو عمرقید میں تبدیل کیا۔
کراچی: (ویب ڈیسک) کے الیکٹرک نے شہر کیلئے نیا لوڈشیڈنگ پلان جاری کردیا۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق نئی پالیسی کے تحت مستثنیٰ علاقوں میں 3گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جائے گی۔ ترجمان کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ والے علاقوں میں دورانیہ ایک سے دو گھنٹے کم کیا جائے گا۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق صارفین اپنا لوڈشیڈنگ کا شیڈول بذریعہ کے الیکٹرک ویب سائٹ، کے ای لائیو ایپ، واٹس ایپ یا ایس ایم ایس سے حاصل کر سکتے ہیں۔واضح رہے کہ کراچی میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 6 سے 18 گھنٹوں تک پہنچ گیا۔ ملک میں بجلی کا شارٹ فال…
لاہور: (ویب ڈیسک) پیپلزپارٹی کی مرکزی نائب صدر اور وفاقی وزیر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید اعتراف کر رہے ہیں کہ حکومت اور عمران خان کو عدم اعتماد کا چار ماہ پہلے علم تھا۔ سینیٹر شیری رحمن نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ کون سی عالمی سازش تھی جس کا عمران خان اور حکومت کو چار ماہ پہلے ہی علم تھا، اگر یہ عالمی سازش تھی تو عمران خان نے اسے روکنے کے لئے کیا اقدامات اٹھائے؟ عالمی سازش تھی تو پارلیمنٹ کی نیشنل سکیورٹی کمیٹی کو کیوں آگاہ نہیں کیا گیا؟…
لاہور: (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جب سیاست میں آیا تو اپنے مرنے کے خوف پر قابو پالیا، آج 16 جماعتیں میرے خلاف ہیں اور میں اکیلا ہوں۔؎ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے برطانوی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف منصوبہ بندی کرنے والے پریشان ہیں، وہ مجھے واپس نہیں چاہتے، روس صرف ایک دن کے لیے گیا ،نہیں جانتا تھا کہ کیا ہونے والا ہے۔ ایک گھنٹے میں طے کرنا تھا کہ روسی صدر سے ملاقات کرنی ہے یا نہیں، عراق افغانستان اور یوکرین میں تمام فوجی کارروائیوں…
دہلی : (ویب ڈیسک) دہلی پولیس نے سدھو موسے والا کے قتل کا ماسٹر مائنڈ گینگسٹر لارنس بشنوئی کو قرار دے دیا ہے، تاہم بشنوئی نے اس قتل کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسپیشل کمشنر آف پولیس کا کہنا تھا کہ پنجابی گلوکار کے قتل کیس میں پولیس نے مزید پانچ شوٹرز کی شناخت کر لی ہے، اور ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کرنے کی کوشش بھی کی جا رہی ہے۔ لارنس بشنوئی ایک سال سے دہلی کی تہاڑ جیل میں سمگلنگ کیس کی وجہ سے قید ہے، جس سے پولیس…
لاہور : (ویب ڈیسک) چوہدری برادران نے سیاسی اختلافات پر حتمی فیصلوں کے لئے اہم ملاقات کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت حسین، چوہدری پرویزالہی اور چوہدری وجاہت حسین جلد ملاقات کریں گے، چوہدری خاندان کے تینوں بڑے مسلم لیگ ق کے آئندہ مستقبل کے حوالے سے فیصلہ کن ملاقات کریں گے۔ مسلم لیگ ق کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور پارٹی تنظیم کا بھی جلد اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری سالک حسین کے شہباز حکومت کی حمایت کی وجہ سے مسلم لیگ ق کی قیادت اختلافات کا شکار ہے۔…
ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں مسجد نبوی ﷺ میں پیش آنے والے نعرے بازی کے واقعے پر پاکستانی شہری کو سزا سنا دی گئی۔ سعودی عدالت نے پاکستانی شہری محمد طاہر کو تین سال قید کی سزا سناتے ہوئے دس ہزار ریال جرمانہ بھی عائد کیا۔ محمد طاہر پر الزام تھا کہ انھوں نے مسجد نبوی ﷺ میں پاکستانی وفد سے بدتمیزی اور افراتفری کی ویڈیو سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کی جو بعد میں وائرل ہوئی۔ محمد طاہرعدالتی فیصلے کے خلاف تیس روز کے اندر اپیل دائر کر سکتے ہیں۔
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل آئندہ مالی سال 2022-23 کا بجٹ کل پیش کریں گے. وفاقی بجٹ 2022-23 کا کل حجم 9500 ارب روپے ہونے کا امکان ہے۔آئندہ بجٹ میں وفاق کے اخراجات کا تخمینہ 8894 روپے ہوگا۔ وفاق سے صوبوں کو 4215 ارب روپے منتقل ہوں گے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو آئندہ سال 7255ارب کا ٹیکس جمع کرے گا۔نان ٹیکس کی مد میں 1626 ارب روپے حاصل ہونے کا تخمینہ رکھا گیا ہے۔ دفاعی بجٹ کے لیے 1586 ارب روپے مختص کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔آئندہ مالی سال 1232 ارب روپے کی گرانٹس دی جائیں…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر ہو گئی۔ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ 13 جون کو سماعت کرے گا، جسٹس سردار طارق،جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظہر عالم بنچ میں شامل جسٹس سجاد علی شاہ بھی لارجر بنچ کا حصہ ہونگے۔ عدالت نے اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا، واضح رہے کہ شوکت عزیز صدیقی نے سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے کو چیلنج کر رکھا ہے۔
