تازہ تر ین

سیاست میں آیا تو مرنے کا خوف نکال دیا، آج 16 جماعتیں میرے خلاف اور میں اکیلا ہوں، عمران خان

لاہور: (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جب سیاست میں آیا تو اپنے مرنے کے خوف پر قابو پالیا، آج 16 جماعتیں میرے خلاف ہیں اور میں اکیلا ہوں۔؎
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے برطانوی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف منصوبہ بندی کرنے والے پریشان ہیں، وہ مجھے واپس نہیں چاہتے، روس صرف ایک دن کے لیے گیا ،نہیں جانتا تھا کہ کیا ہونے والا ہے۔
ایک گھنٹے میں طے کرنا تھا کہ روسی صدر سے ملاقات کرنی ہے یا نہیں، عراق افغانستان اور یوکرین میں تمام فوجی کارروائیوں کے خلاف ہوں،
زیادہ آبادی والے ممالک کو دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات قائم رکھنے چاہئیں، بھارت نے اپنے لوگوں کے فائدے کے لیے پالیسیاں بنائی ہیں، ہمیں بھی آزاد خارجہ پالیسیاں بنانی چاہیئں جو عوامی مفاد میں ہوں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain