تازہ تر ین

کے الیکٹرک نے شہر کیلئے نیا لوڈشیڈنگ پلان جاری کردیا

کراچی: (ویب ڈیسک) کے الیکٹرک نے شہر کیلئے نیا لوڈشیڈنگ پلان جاری کردیا۔
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق نئی پالیسی کے تحت مستثنیٰ علاقوں میں 3گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جائے گی۔
ترجمان کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ والے علاقوں میں دورانیہ ایک سے دو گھنٹے کم کیا جائے گا۔
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق صارفین اپنا لوڈشیڈنگ کا شیڈول بذریعہ کے الیکٹرک ویب سائٹ، کے ای لائیو ایپ، واٹس ایپ یا ایس ایم ایس سے حاصل کر سکتے ہیں۔واضح رہے کہ کراچی میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 6 سے 18 گھنٹوں تک پہنچ گیا۔
ملک میں بجلی کا شارٹ فال ساڑھے 6 ہزار میگاواٹ ہوگیا ہے، کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے عام شہریوں کے ساتھ کاروباری افراد بھی شدید متاثر ہیں، اس کے ساتھ خریداروں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے, عوام نے فوری طور پر لوڈ شیڈنگ کے خاتمےکا مطالبہ کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain