All posts by Khabrain News

سندھ میں فصلوں کا بیمہ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

سندھ حکومت نے نقصان کے ازالہ کیلئے فصلوں کا بیمہ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیر زراعت سندھ سردار محمد بخش مہر کی صدارت اجلاس میں سیکریٹری زراعت اور دیگر نے فصلوں کی انشورنس منصوبے سے آگاہ کیا۔ وزیر زراعت کا کہنا تھا کہ سندھ میں ممکنہ سیلاب، بارشوں، بیماری، گرمی، کیڑہ لگنے اور موسمیاتی تبدیلی سے فصلوں کو ہونے والے  نقصان کی کراپ انشورنس ہونا ضروری ہے۔حکومت سندھ نے کسانوں کی مدد کے لیے بینظیر ہاری کارڈ متعارف کروایا  ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ بینظیر ہاری کارڈ کی مد میں کسانوں کو کراپ انشورنس کی سہولت بھی فراہم کریں۔ انشورنس کے ماڈل کو چلانے کے لیے پولا ایڈوائزرز سندھ کے کسانوں کو سپورٹ کرے گا۔ سندھ حکومت چاہتی ہے کہ پولارڈ ایڈوائزرز چاول، کپاس اور گندم کی فصلوں کو انشورڈ کرے۔

صوبائی وزیر زراعت کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ زراعت سندھ نے کراپ انشورنس کے ایک سال کے لئے پائلٹ پروجیکٹ منظوری دے دی جو کہ رواں سال خریف 2025 سے شروع ہوگا۔ انشورنس کے ماڈل کو چلانے کے لئے پولار ایڈوائزرز سندھ کے کسانوں کو ایریا ییلڈ انڈیکس انشورنس کے تحت سپورٹ کرے گا۔ اگر کراپ انشورنس کا پائلٹ پروجیکٹ کامیاب ہوا تو مزید دیگر 27 اضلاع میں بھی شروع کرائیں گے۔  پائلٹ پروجیکٹ کامیاب ہونے کے بعد گنے اور دیگر فصلوں کو بھی کراپ انشورنس پروجیکٹ میں شامل کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں دو اضلاع لاڑکانہ اور گھوٹکی میں ٹرائل کی بنیاد پر بیمہ پروگرام شروع کرایا جا رہا ہے۔

بھارت؛ ایک دن میں بھارتی فورسز کے 3 اہلکاروں کی خودکشی

بھارتی ریاست اترپردیش میں 24 گھنٹوں کے دوران بھارت کے نیم فوجی دستے کے 3 اہلکاروں نے یکے بعد دیگرے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگیوں کا خاتمہ کرلیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق خودکشی کا پہلا واقعہ اترپردیش کے شہر لکھنؤ میں پیش آیا جہاں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے 36 سالہ اوپیندرا کمار سنگھ نے خودکشی کی۔

اسی طرح انڈو تبت بارڈر پولیس فورس کے بھی ایک اہلکار نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا جس کی شناخت سجن سنگھ کے نام سے ہوئی اور جو اگلے برس ریٹائرڈ ہونے والا تھا۔

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر گریٹر نوئیڈا میں انڈین سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس کے کانسٹیبل ابھینندن نے ٹوائلٹ میں خود کو گولی مارلی۔

ابھینندن کی عمر 23 سال تھی اور وہ ریاست کیرالہ کا رہائشی تھا۔

تاحال خودکشی کے ان واقعات کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔ تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

تینوں اہلکاروں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد آبائی گاؤں روانہ کردیا گیا۔

لاس اینجلس آگ، 100 فیصد اخراجات برداشت کریں گے، بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن نے لاس اینجلس میں آگ لگنے سے ہونے والی تباہی پر اگلے چھ ماہ تک 100 فیصد اخراجات اٹھانے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے آتشزدگی کو موسمیاتی تبدیلی کی وجہ قرار دیا ہے۔

آتشزدگی پر بریفنگ کے دوران صدر جو بائیڈن نے کہا کہ فنڈنگ کی رقم سے متاثرہ علاقوں سے ​​ملبہ ہٹایا جائے گا اور عارضی پناہ گاہیں قائم کی جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو ورکرز کی تنخواہوں سمیت جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام اقدامات پورے کیے جائیں گے۔

صدر جو بائیڈن نے مزید کہا کہ تعمیراتی کام کے لیے اضافی فنڈز پاس کرنے کی ضرورت پڑسکتی ہے جس کے لیے وہ کانگریس سے اپیل کریں گے۔

دوسری جانب نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گورنر کیلیفورنیا سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کے خوبصورت ترین علاقوں میں سے ایک جل کر راکھ ہوگیا جس کے زمہ دار ڈیموکریٹ گورنر نیوسم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لاس اینجلس پورا مٹ گیا، تین دن میں آگ پر زرہ برابر بھی قابو نہیں پایا گیا، گورنر اور میئر دونوں نااہل ہیں۔

خواتین کی تعلیم کے فروغ کے لیے بین الاقوامی کانفرنس کل ہوگی

خواتین کی تعلیم کے فروغ کے لیے بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز کل سے اسلام آباد میں ہوگا۔

2 روزہ عالمی کانفرنس میں کئی ممالک کے مندوبین،ماہرین تعلیم اور وزراء شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں تعلیم کے شعبے میں خواتین کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے اقدامات پر بات کی جائے گی۔ عالمی کانفرنس میں ملالہ یوسفزئی بھی شرکت کریں گی۔

پاکستان کی میزابنی میں منعقد ہونے والی عالمی کانفرنس میں 44 مسلمان اور اتحادی ممالک کے 150 مندوبین شرکت کریں گے۔ کانفرنس کا اہتمام وزارت تعلیم نے کیا ہے۔ کانفرنس کا عنوان مسلم کمیونیٹیز میں لڑکیوں کی تعلیم۔ چینلنجز اور مواقع ہے۔ کانفرنس کے انعقاد کا مقصد لڑکیوں کے تعلیم سے متعلق حاصل کی گئی کامیابیوں کو شئیر کرنا، معلومات کا تبادلہ اور تعلیم کے میدان میں درپیش مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل کے لیے قابل عمل اقدامات پر بات کرنا ہے۔

اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے بعد تیزی؛ انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزر پوائنٹس پر آگیا

اسٹاک ایکسچینج میں آج مندی کے بعد تیزی کا رجحان ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

کاروباری ہفتے کے آخری دن بازارِ حصص میں خرید و فروخت کا آغاز 271 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ ہوا، جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس گھٹ کر 112366 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

بعد ازاں مارکیٹ میں اتار چرھاؤ کا رجحان جاری رہا اور 434 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ اسٹاک مارکیٹ کا جمعہ کے روز پہلا سیشن ختم ہوا، جس کے ساتھ ہی 100 انڈیکس بڑھ کر 113072 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پی ایس ایکس میں شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا، جس کے اثرات آج بھی مارکیٹ کے آغاز پر دکھائی دیے۔

صائم ایوب کی چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ میں شمولیت پر سوالات اُٹھے لگے

قومی ٹیم کے اوپنر صائم ایوب کی چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ میں شمولیت پر سوالات اُٹھے لگے۔

کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں شارٹ تھرڈ مین باؤنڈری پر گیند کا پیچھا کرنے کی کوشش کی، اس دوران باؤنڈری لائن کے قریب قومی ٹیم کے اوپنر صائم کا دائیں ٹخنہ مڑ جانے سبب انجری کا شکار ہوئے تھے۔

جنوبی افریقا کیخلاف سیریز کے اختتام کے بعد صائم ایوب علاج کیلئے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کے ہمراہ لندن روانہ ہوگئے تھے، جہاں چیئرمین کی ہدایت پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انگلینڈ کے ماہر اسپورٹس آرتھو ڈاکٹرز انکا چیک اَپ کررہے ہیں۔

گزشتہ روز خبر سامنے آئی تھی کہ ڈاکٹرز نے ڈاکٹر لکی جیاسیلان نے صائم ایوب کے ٹیسٹ اور رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد بتایا کہ انہیں ٹخنے کی انجری کیوجہ سے کوئی بڑا نقصان نہیں پہنچا۔

صائم ایوب نے ملاقات کے بعد بتایا کہ ڈاکٹرز کے مطابق انجری کی وجہ سے میرے ٹخنے کو نقصان نہیں پہنچا اور اب صورت حال نارمل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر نے مجھے سیدھے پیر (جس پر چوٹ لگی) پر وزن ڈالنے کی اجازت بھی دے دی ہے۔

تاہم ڈاکٹر نے صائم ایوب کو 6 ماہ تک مکمل آرام کا مشورہ بھی دیا جبکہ مزید ڈاکٹرز کا ایک پینل رپورٹس، ایکسرے سمیت دیگرصورت حال دیکھ کر مستقبل کا فیصلہ کرے گا۔

اس صورت میں صائم ایوب کے چیمپئینز ٹرافی میں شرکت کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں جبکہ انکی عدم موجودگی میں جارح مزاج اوپنر فخر زمان کی واپسی اور امام الحق کیلئے راہ ہموار ہوگئی ہے

دوسری جانب چیمپئینز ٹرافی کیلئے حتمی اسکواڈز کا اعلان 12 جنوری کو کیا جانا ہے تاہم ابھی تک بورڈ حکام صائم ایوب کی رپورٹس کا انتظار کررہے ہیں جس کے بعد فیصلہ چیئرمین پی سی بی کریں گے۔

لاہور ہائیکورٹ؛ پی پی 51 سیالکوٹ سے کامیاب ن لیگی امیدوار کے خلاف درخواست خارج

لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے پی پی 51 سیالکوٹ سے کامیاب ن لیگی امیدوار کے خلاف درخواست خارج کر دی۔

جسٹس سلطان تنویر احمد نے بطور الیکشن ٹربیونل ن لیگی امیدوار کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت کی۔ کامیاب ن لیگی امیدوار میاں ذیشان رفیق کی جانب سے عمران چدھڑ ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

الیکشن ٹربیونل نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔

درخواست گزار کا موقف تھا کہ کامیاب قرار دیے گئے امیدوار نے 35000 ووٹ حاصل کیے جبکہ درخواست گزار نے 50 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے، ریٹرننگ آفیسر نے ملی بھگت سے نتائج کو تبدیل کیا لہٰذا ٹربیونل الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کامیابی کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے۔

وکیل لیگی امیدوار عمران چدھڑ نے دلائل میں کہا کہ درخواست گزار کے پاس جیت کا کوئی ثبوت موجود نہیں ہے، بغیر ثبوتوں کے درخواست پر سماعت کو آگے نہیں بڑھایا جا سکتا۔ استدعا ہے کہ ٹربیونل درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کرے۔

عظمیٰ بخاری نے اتحادی پیپلز پارٹی پر تنقید کے نشتر برسادیے

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے مسلم لیگ ن کی اتحادی پیپلزپارٹی پر بھی تنقید کے نشتر برسادیے۔

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب میں کام ہورہا ہے اور نظر بھی آرہا ہے، مریم نواز کی کارکردگی سے حسد وہ کررہے جو کئی برس سے حکومتوں میں بیٹھے ہیں، ایک جماعت ایک صوبے میں 16 سال سے دوسری 12 سال سے اقتدار میں ہے، ان دونوں سے کارکردگی پوچھیں تو مظلومیت کارڈ اور ذاتیات کارڈ کھیلنا شروع کردیتے ہیں۔

 عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جو کارکردگی سے مقابلہ نہیں کرسکتے وہ زبان درازی میں مقابلہ کرنا چاہتے ہیں،  نواز شریف کے وژن اور انکی لیڈرشپ میں پاکستان آگے بڑھ رہا ہے، شہبازشریف اور مریم نواز کی انتھک محنت سے لوگوں کی زندگیوں میں آسانیاں آئی ہیں، مشکل وقت گزر چکا اب ترقی اور خوشحالی کا دور شروع ہورہا ہے۔

بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ  مریم نواز پنجاب کا پیسہ وفاق پر چڑھائی کے لیے  نہیں بلکہ پنجاب کے عوام پر خرچ کررہی ہے، اب جعلی پیری مریدی کا کاروبار چلانے والوں کے بچے بھی مریم نواز کو طعنے دیں گے۔  مریم نواز جانوروں کے ساتھ سیاسی بونوں اور سیاسی نیم پاگلوں کا بھی علاج کریں گی۔

وزیراطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ  مریم نواز کی چند ماہ کی کارکردگی باقی صوبوں کے لیے مثال ہے، پنجاب گڈ گورننس، میرٹ اور کارکردگی میں تمام صوبوں سے لیڈ کررہا ہے، مریم نواز صوبے کے وسائل سے لوگوں کو اسکالرشپ، گرین ٹریکٹر، لائیو اسٹاک کارڈ دے رہی ہیں۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا بیان

قبل ازیں بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے وزیراعلیٰ پنجاب کے گزشتہ روز پاک پتن میں لائیو اسٹاک کارڈ کے اجرا کی تقریب سے خطاب پر اپنے ردعمل میں مریم نواز کو “Nepo Baby” قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ عمران خان بننے کی ناکام کوشش کررہی ہیں، مریم نواز کو عمران خان بننے کے بجائے عوامی مسائل پر توجہ دینی چاہیے، عمران خان شریف خاندان کے اعصاب پر سوار ہیں اور شریف خاندان کو خواب میں بھی عمران خان نظر آتے ہیں۔

بیرسٹر سیف نے الزام عائد کیا کہ پنجاب کا پیسہ عوام پر خرچ ہونے کے بجائے لندن منتقل ہو رہا ہے،  جو لیڈر سردرد کے علاج کے لیے بھی لندن جاتا ہو، وہ عوام کے لیے کیا کرے گا؟، چچا اور بھتیجی دونوں وفاقی اور صوبائی خزانے کو لوٹنے میں مصروف ہیں۔ شریف خاندان کے منی لانڈرنگ قصے زبان زدعام ہے، جعلی حکومت نے اس بار کرپشن کے ساتھ لاقانونیت کو بھی فروغ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں خیبر پختونخوا پہلا قرض اتارنے والا صوبہ بن گیا ہے، خیبر پختونخوا میں عوام کا پیسہ عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ ہو رہا ہے۔

لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ میں فلمی ستارے، مشہور شخصیات گھروں سے محروم

**لاس اینجلس کے قریب جنگلات کی آگ: کئی مشہور شخصیات کے گھروں کو نقصان**

لاس اینجلس کے اندر اور اس کے ارد گرد لگی جنگلات کی آگ نے کئی مشہور شخصیات کے گھروں کو جلا دیا ہے، جن میں بیلی کرسٹل، مینڈی مور اور پیریس ہلٹن شامل ہیں۔

کیلیفورنیا کے فائر فائٹرز ان آگوں کا مقابلہ کر رہے ہیں جو تیز ہواؤں کے ساتھ علاقے میں پھیل رہی ہیں، گھروں کو تباہ کر رہی ہیں، سڑکوں کو بلاک کر رہی ہیں، ہزاروں افراد اپنے گھروں سے نقل مکانی کر چکے ہیں اور وسائل کی کمی کا سامنا ہے کیونکہ آگ بدھ کے روز قابو سے باہر تھی۔

بیلی کرسٹل اور ان کی اہلیہ، جینس، نے بدھ کے روز ایک بیان جاری کیا جس میں کہا کہ ان کا 45 سال پرانا گھر پیسیفک پیلیسیڈز محلے میں جل کر خاکستر ہو چکا ہے۔

“جینس اور میں 1979 سے اپنے گھر میں رہ رہے تھے۔ ہم نے یہاں اپنے بچوں اور پوتوں کو پالا۔ ہمارے گھر کا ہر انچ محبت سے بھرا ہوا تھا۔ خوبصورت یادیں جو کبھی نہیں چھینی جا سکتیں۔ ہم دل شکستہ ہیں، لیکن اپنے بچوں اور دوستوں کی محبت کے ساتھ ہم اس کا مقابلہ کریں گے،” کرسٹلز نے اپنے بیان میں لکھا۔

جنوبی کیلیفورنیا میں جلتی ہوئی متعدد جنگلات کی آگ کے بارے میں تازہ ترین:

**آگ کا نقشہ**: لاس اینجلس کے مغرب میں پیسیفک پیلیسیڈز کی آگ، پاسادینا کے شمال میں ایٹن آگ اور ہالی ووڈ ہلز میں سن سیٹ آگ سمیت کئی بڑی آگیں لگی ہوئی ہیں۔
**ایواکیوایشن زونز**: تقریباً 130,000 افراد ایواکیوایشن آرڈرز کے تحت ہیں۔ پیسیفک پیلیسیڈز محلے میں لگی آگ نے کئی ہالی ووڈ کی مشہور شخصیات کو اپنے گھروں سے نقل مکانی پر مجبور کر دیا، جن میں مارک ہیمل، مینڈی مور اور جیمز وڈز شامل ہیں۔
**بجلی کی بندش**: بدھ کی شام تک 450,000 سے زیادہ افراد بجلی سے محروم تھے، پاور آؤٹ ایج ڈاٹ یو ایس کے مطابق۔

ان کی محلہ ایک پہاڑی علاقہ ہے جو ساحل کے ساتھ واقع ہے، جہاں مشہور شخصیات کے گھر ہیں اور جو بیچ بوائز کے 1960 کی دہائی کے ہٹ گانے “سرفنگ یو ایس اے” میں یاد کیا گیا تھا۔ حفاظت کے لیے بھاگتے ہوئے سڑکیں بلاک ہو گئیں جب کئی لوگوں نے اپنی گاڑیاں چھوڑ دیں اور پاؤں سے روانہ ہو گئے، کچھ سوٹ کیسز لے کر۔

“مالیبو کو آخری لمحے میں ایوکیو کیا،” ہیمل نے منگل کی رات انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں لکھا۔ “ہم نے پیسیفک کوسٹ ہائی وے کی طرف جاتے ہوئے سڑک کے دونوں طرف چھوٹی آگیں دیکھیں۔”

**متعلقہ کہانیاں**
– ہالی ووڈ کی مشہور شخصیات جنگلات کی آگ میں اپنے گھروں سے محروم، جیمی لی کرٹس نے ریلیف فنڈ کے لیے 1 ملین ڈالر دینے کا اعلان کیا
– لاس اینجلس کی جنگلات کی آگ: ایواکیوایشنز اور جلے ہوئے گھروں کے بارے میں جانیں
– ہالی ووڈ ہلز میں جنگل کی آگ بھڑک اُٹھی، لاس اینجلس نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی

**مشہور شخصیات کے گھروں کے نقصانات**
مینڈی مور نے پسیفک پیلیسیڈز کے قریب ایلٹادینا محلے میں اپنا گھر کھو دیا۔

“ایمانداری سے، میں اس صدمے میں ہوں اور یہ محسوس کر رہی ہوں کہ بہت کچھ کھو چکا ہوں، بشمول میرے خاندان کے۔ میرے بچوں کا اسکول ختم ہو چکا ہے۔ ہمارے پسندیدہ ریستوران ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں۔ کئی دوستوں اور عزیزوں نے بھی سب کچھ کھو دیا ہے،” اداکارہ-گلوکارہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو کے ساتھ پوسٹ کیا جس میں ویران سڑکیں دکھائی گئیں۔

“ہماری کمیونٹی ٹوٹ چکی ہے لیکن ہم یہاں دوبارہ تعمیر کے لیے کھڑے ہیں۔ تمام متاثرین اور آگ کو قابو کرنے کی کوشش کرنے والے فرنٹ لائنز پر موجود افراد کو محبت بھیج رہی ہوں،” مور نے لکھا۔

کریسٹلز نے پیسیفک پیلیسیڈز کے بارے میں بھی اسی طرح کے خیالات کا اظہار کیا: “پیسیفک پیلیسیڈز ایک مضبوط کمیونٹی ہے اور ہم جانتے ہیں کہ وقت کے ساتھ یہ دوبارہ اٹھے گا۔ یہ ہمارا گھر ہے،” انہوں نے لکھا۔

**جن لوگوں کے گھروں نے آگ سے نقصان اٹھایا**
“دی پرنسس برائیڈ” اور دیگر فلموں کے اسٹار ایلویس نے بدھ کو انسٹاگرام پر لکھا کہ ان کا خاندان محفوظ ہے لیکن ان کا گھر ساحلی پیسیفک پیلیسیڈز کی آگ میں جل گیا۔ “بدقسمتی سے ہم نے اپنا گھر کھو دیا لیکن ہم اس تباہ کن آگ سے بچنے کے لیے شکر گزار ہیں،” ایلویس نے لکھا۔

پیریس ہلٹن نے انسٹاگرام پر ایک نیوز ویڈیو کلپ شیئر کیا اور کہا کہ اس میں اس کے مالیبو میں جلنے والے گھر کی ویڈیو ہے۔ “یہ گھر وہ تھا جہاں ہم نے اتنی قیمتی یادیں بنائیں۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں فینکس نے اپنے پہلے قدم اٹھائے اور جہاں ہم نے لندن کے ساتھ زندگی بھر کی یادیں بنانے کا خواب دیکھا تھا،” اس نے اپنے چھوٹے بچوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا۔

“تباہی ناقابل یقین ہے۔ یہ جان کر کہ اتنے لوگ آج اپنے گھر کے بغیر جاگ رہے ہیں، واقعی دل دہلا دینے والا ہے،” اس نے لکھا۔

**جو مشہور شخصیات پیسیفک پیلیسیڈز کی آگ کی وجہ سے ایوکیو ہوئی ہیں**
جیمی لی کرٹس نے بدھ کو انسٹاگرام پر کہا کہ ان کا خاندان محفوظ ہے، لیکن اس نے کہا کہ ان کا محلہ اور شاید ان کا گھر جل رہا ہے۔ اس نے بتایا کہ بہت سے دوستوں نے اپنے گھر کھو دیے ہیں۔

“یہ ایک خوفناک صورتحال ہے اور میں فائر فائٹرز اور تمام اچھے انسانوں کا شکر گزار ہوں جو لوگوں کو آگ کے راستے سے ہٹانے میں مدد کر رہے ہیں۔”

دیگر مشہور شخصیات جن کے گھروں کے علاقے میں شامل ہیں ان میں ایڈم سینڈلر، بین ایفلیک، ٹام ہینکس اور اسٹیون سپیلبرگ شامل ہیں۔

کئی لوگ اپنے گھروں کے بچ جانے کی خبر کا انتظار کر رہے ہیں۔

جیمز وڈز نے منگل کو اپنے گھر کے قریب ایک پہاڑی پر شعلے بڑھتے ہوئے دکھائے اور کہا، “اپنی ڈرائیو وے میں کھڑا ہوں، ایوکیویٹ ہونے کے لیے تیار ہوں۔” بعد میں اس نے تصدیق کی کہ وہ ایوکیو ہو چکا ہے اور کہا: “سب کچھ ایک ساتھ کھونا آپ کی روح کو آزما دیتا ہے، یہ کہنا پڑتا ہے۔”

**آگ کے اثرات**
حکام نے آگ سے ہونے والے نقصانات یا تباہ شدہ ڈھانچوں کا اندازہ نہیں دیا، لیکن انہوں نے کہا کہ کم از کم 70,000 رہائشی ایوکیوایشن آرڈرز کے تحت ہیں اور تقریباً 30,000 ڈھانچے خطرے میں ہیں۔

آگ نے ٹیمسکال کینین کو جلا دیا، جو ایک مقبول ہائیکنگ ایریا ہے اور ملٹی ملین ڈالر کے گھروں کے گھیرے میں ہے۔ شعلے مشہور سنسیٹ بلیوارڈ کو عبور کرتے ہوئے پیسیفک پیلیسیڈز کی ہائی اسکول کے کچھ حصوں کو بھی جلا چکے ہیں۔

پیسیفک پیلیسیڈز کی آگ نے ہالی ووڈ کے عظیم اداکار ول راجرز کے تاریخی رینچ ہاؤس کو بھی تباہ کر دیا۔ یہ ایک بڑی تعداد میں ساختوں کے ساتھ ساتھ ٹوپانگا اسٹیٹ پارک اور ولیم رینڈولف ہرسٹ کی تعمیر کردہ تاریخی ٹوپانگا رینچ موٹیل میں بھی لگی۔

کریٹکس چوائس ایوارڈز جو اتوار کو ہونے والے تھے، اب 26 فروری تک ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

فلم اسٹوڈیوز نے آگ اور ہوا کی تیز رفتار کے باعث دو فلموں کی پریمیئرز منسوخ کر دی ہیں، یونیورسل اسٹوڈیوز ہالی ووڈ کے تھیم پارک نے دھواں اور ہوا کی صورتحال کی وجہ سے دن کے لیے بند کر دیا اور جے پال گیٹی ٹرسٹ نے کہا کہ اس کے دو میوزیم گیٹی ویلا اور گیٹی سینٹر اگلے چند دنوں کے لیے بند رہیں گے۔

یونیورسل اسٹوڈیوز نے متعدد سیریز کی شوٹنگ بھی منسوخ کر دی ہے، جن

میں “ہیکس”، “ٹیڈ لیسو” اور “سوٹس ایل اے” شامل ہیں۔

والٹ ڈزنی کمپنی نے اپنی بربنک میں واقع ہیڈکوارٹر کو بند کر دیا اور کئی سیریز کی پروڈکشن بھی منسوخ کر دی ہے، جن میں “گریز اینیٹمی” اور “ڈاکٹر اوڈسی” شامل ہیں۔ ای بی سی کا “جمی کیمل لائیو!” جو ہالی ووڈ میں فلمایا جاتا ہے، بدھ کو منسوخ کر دیا گیا ہے اور اس کی جگہ ایک رپیٹ چلائی جائے گی۔

یہ پروڈکشن کی پازز نے ہالی ووڈ کی فلم اور ٹی وی انڈسٹری میں مزید خلل ڈالا ہے، بشمول یونیورسل کی “ولف مین” کی پریمیئر کی منسوخی اور امریکن فلم انسٹیٹیوٹ ایوارڈز گالا کی ملتوی کرنا، جو جمعہ کو ہونے والے تھے۔

پی آئی اے کی 4 سال بعد یورپ کیلیے پرواز، مسافروں سے بھرا بوئنگ 777 پیرس روانہ

قومی ائرلائن کی 4 سال کے بعد یورپ کے لیے پہلی پرواز   مسافروں کو لے کر پیرس روانہ ہو گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 4 برس کے بعد یورپ کے لیے پی آئی اے کا آپریشن شروع ہوگیا، جس کی پہلی ہی پرواز پر مسافروں کا  دیکھنے میں آیا اور طیارے کی تمام نشستیں بُک تھیں۔

پی آئی اے کے بوئنگ 777  کو اسلام آباد ائرپورٹ پہنچایا گیا، جہاں پی کے 749 پرواز 12 بجے پیرس کے لیے روانہ ہو گئی۔ وزیر ہوابازی خواجہ آصف نے پرواز کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈی جی سول ایوی ایشن، سی ای او پی آئی اے ایئر وائس مارشل عامر حیات اور فرانسیسی سفارت خانے کے حکام بھی شریک تھے۔

وزیر دفاع و ہوابازی خواجہ آصف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فرانس ،اٹلی ، ناروے اور اسپین میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد آباد ہے۔ اب سبز ہلالی پرچم یورپ کی فضاؤں میں لہرائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کو زیادہ دیر نہیں لگے گی ۔ کوشش کریں گے جلد نجکاری ہو جائے اور دیگر کمرشل ائرلائنز کی طرح مقابلہ ہو۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی آئی اے سول ایوی ایشن نے محنت کی اوریورپ کی فلائٹ کو ممکن بنایا۔ میں یورپی یونین کے ایوی ایشن کے تمام عہدے داروں کا شکر گزار ہوں۔ انہوں نے ہمارے معیار کو جانچا۔ ہم نے ساڑھے 4سال میں کئی سو ارب کا نقصان اٹھایا ۔ پی آئی اے پر 800ارب کا قرض ہے جب کہ منافع بخش روٹس بھی بند ہیں ۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سابق وزیر ہوابازی کے بیان نے تباہی مچا کر رکھ دی  تھی۔ ساڑھے 4 سال تک پاکستانی باہر سے مہنگا سفر کرنے پر مجبور تھے۔ ہمیں عالمی معیار پر پورا اترنے پر فخر ہے۔ جلد برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن کا آغاز بھی کریں گے ۔