انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ انٹر بینک مارکیٹ کا آغاز ہوا تو ڈالر 175 روپے 27 پیسے پر گردش کر رہا تھا تاہم ٹریڈنگ کے دوران ڈالر کی قدر میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے 49 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی اور جب انٹر بینک مارکیٹ بند ہوئی تو ڈالر کی قیمت 172 روپے 78 پیسے تھی۔
Author: Khabrain News
وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی مدد کرنے پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کو 3 ارب ڈالر سپورٹ فنڈ کی فراہمی پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اظہار تشکر کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک میں 3 بلین ڈالرجمع کرنےکااعلان کیا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی اعانت کیلئے 1.2ارب ڈالر امریکی ڈالر بھی دیں گے، دنیا کو بڑھتی قیمتوں کا سامنا ہے، اس کے باوجود سعودی…
سرکاری ٹی وی پر پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔ شعیب اختر کی جانب سے جاری ویڈیو بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر نعمان نیاز کا رویہ ناقابل برداشت تھا، مجھے لائیو شو میں چلے جانے کو کہہ دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا مجھے سمجھ نہیں آیا کہ ڈاکٹر نعمان نے ایسا کیوں کہا، قومی ٹی وی پر ایک اسٹار کی یوں توہین مناسب نہیں، بریک پر مجھے اندازہ ہوا کہ غیر ملکیوں کے سامنے کیا امیج جائے گا، ڈاکٹر نعمان سے کہا کہ کسی طرح معاملے…
لاہور(افضل سیال سے)الائیڈ بینک فیصل ٹاون برانچ کے افسران کا کروڑوں روپے کے فراڈ میں ہوشربا بڑے انکشافات سامنے آ گئے، بینک افسران کی جانب سے متوازی بینکنگ، کھاتہ داروں کی رقوم بینک اکانٹس میں جمع ہی نہ ہونے کے اسیکنڈل میں صدر الائیڈبنک سمیت ببنک مالکان بھی شامل ہونے کا انکشاف ہوا ہے، متاثرین کے وکیل سنیئر قانون دان اعجازاعوان نے خبریں سے خصوصی بات کر تے ہوئے انکشاف کیا کہ الائیڈ بنک میں کروڑوں روپے کا جو اسیکنڈل سامنے آیا ہے
صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم آزادی و حق خود ارادیت کی جدوجہد میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے، بھارت غیرقانونی قبضے سے کشمیریوں کے جذبہ حق خودارادیت کو دبا نہیں سکتا۔ صدر مملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت نے آج سے 74 سال قبل کشمیر پر ناجائز تسلط قائم کیا، 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، پاکستان ان غیر قانونی اقدامات کو قبول نہیں کرے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت نام نہاد مقابلوں میں کشمیریوں کو…
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مخالفت کریں گے۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کے معاشی و آئینی حقوق پر سمجھوتہ نہیں ہو سکتا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 سے 9 روپے اضافہ عوام کا معاشی قتل ہے۔ میاں شہباز شریف نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو قومی معاشی خود کشی سے روکنا ہوگا وگرنہ ملک کو بھاری قیمت ادا کرنا پڑ سکتی ہے۔…
محکمہ ماحولیات نے لاہور کے مختلف علاقوں میں اینٹی سموگ آپریشن کےدوران آلودگی پھیلانے والی 8 فیکٹریوں کو سربمہر کردیا ۔محکمہ ماحولیات کے مطابق متعدد بار وارننگ کے باوجود فیکٹریوں میں آلودگی کنٹرول کرنے والے آلات آویزاں نہیں کیے گے نومبر میں شہر لاہور میں سموگ کی صورتحال بگڑسکتی ہے محکمہ ماحولیات نے لاہور کے مختلف علاقوں میں کارروائی کی سموگ کا باعث بننے والی 8 فیکٹریوں کو سر بمہر کردیا گیا، اینٹی سموگ ٹیموں نے کرول گھاٹی،رنگ روڈ ،محموڈ بوٹی کے علاقہ میں کارروائیاں کیں۔ آلودگی پھیلانے کا سبب بننے والی محمود سٹیل فرنس منیر سٹیل فرنس ،راوی سٹیل…
پنجاب اسمبلی نے نکاح نامے میں ختم نبوت کا حلف شامل کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ 51 منٹ تاخیر سے شروع ہوا تاہم اجلاس کی کارروائی لیگی رکن نشاط احمد ڈاہا کی وفات کے باعث مختصر کی گئی۔ اجلاس میں نکاح نامے کے فارم میں ختم نبوت کا حلف شامل کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔ قرار داد مسلم لیگ (ق) کی خدیجہ عمر، بسمہ چوہدری اور (ن) لیگ کے مولانا الیاس چنیوٹی نے مشترکہ طور پر پیش کی۔ اس کے علاوہ اجلاس میں یونیورسٹی آف لاہور…
عوام پر مہنگائی کا قہر ٹوٹنے کو تیار، بجلی کی قیمت میں 2 روپے 51 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ اضافے کی منظوری نیپرا نے ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی، سی پی پی اے نے بجلی 2روپے 66 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی۔ مذکورہ اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا، دیگر صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں ادائیگی کرنا ہوگی۔ ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پر نیپرا میں سماعت کے دوران وائس چیئرمین نیپرا نے کہا کہ ایندھن کی قیمتیں…
عدالت یا جرگہ شرعی وراثتی جائیداد کی تقسیم کے قانون کو تبدیل نہیں کر سکتا۔ سپریم کورٹ میں سوات میں جائیداد کی تقسیم سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس یحییٰ آفریدی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ جرگے کا فیصلہ دین الٰہی سے بڑا نہیں ہو سکتا، اور اس کے ذریعے دین الٰہی کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا، جائیداد کی تقسیم سے متعلق دستاویزات پر سات سالہ بچے کا انگوٹھے کا نشان لگایا گیا، 7 سالہ بچے کو تو قتل کیس میں پھانسی بھی نہیں ہوسکتی، ایسے…
