All posts by Sultan Malik

چین کا تائیوان کو ہر حال میں دوبارہ اپنا حصہ بنانے کا اعلان

چین کے صدر شی چن پنگ کا کہنا ہے کہ تائیوان کو دوبارہ چین کا حصہ بنانے کا عمل ضرور  پورا ہو  کر رہے گا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ تائیوان کو دوبارہ اپنا حصہ بنانے کا عمل پرامن طریقے سے ہو گا لیکن ساتھ ہی انہوں نے خبردار بھی کیا کہ چین کے لوگ علیحدگی کے خلاف جدوجہد کی ایک عظیم داستان رکھتے ہیں۔

چینی صدر کے بیان پر ردعمل میں تائیوان کے صدارتی محل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جزیرے کی قسمت کا فیصلہ اس پر رہنے والے لوگوں کے ہاتھ میں ہے۔

You’ve also got the likes of Betradar, Kiron Interactive and Golden Race who are all offering solid virtual racing software. A Spanish club has won the UEFA Champions League title in each of the last three seasons, and to break that streak Juventus will be forced to best the two top teams in La Liga. The advantage of not including the singles is a far significant profit but the disadvantage of course is the increased risk of not seeing any money from your bet whatsoever betzoid.com. The StanJames brand has been at the forefront of Sports Betting since it was founded in 1973.

گزشتہ روز قبل تائیوان کی صدر سائی اینگ وین نے کہا تھا کہ تائیوان فوجی تصادم نہیں چاہتا لیکن اپنی آزادی کے دفاع کے لیے ہر قدم اٹھائیں گے۔

تائیوان کی صدر نے پڑوسی ممالک کے ساتھ پرامن، مستحکم اور باہمی تعاون پر مبنی تعلقات کی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ جمہوری انداز میں اپنی آزادی کا دفاع کریں گے۔

خیال رہے کہ چین تائیوان کو اپنا حصہ تصور کرتا ہے جبکہ تائیوان خود کو ایک علیحدہ ریاست مانتا ہے اور اس معاملے پر دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے سے تنازع چلا آ رہا ہے۔

انجری کے سبب صہیب ٹی20 ورلڈ کپ اسکواڈ سے باہر، شعیب ملک کی شمولیت

صہیب مقصود کمر کی انجری کے باعث پاکستان کے ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ سے باہر ہو گئے ہیں اور ان کی جگہ تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک کو اسکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی کہ صہیب مقصود پیٹھ کے پیٹھ کے نچلے حصے میں ایم آر آئی اسکین میں انجری ظاہر ہونے کے بعد آئندہ ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ سے باہر ہو گئے ہیں۔

اس سے قبل 6 اکتوبر کو نیشنل ٹی20 کپ میں ناردرن اور سدرن پنجاب کے درمیان میچ میں صہیب کی کمر میں تکلیف ہوئی تھی جس کی وجہ سے وہ سینٹرل پنجاب کے خلاف میچ بھی نہیں کھیل سکے تھے۔

اس کے بعد ان کا ایم آر آئی اسکین کیا گیا تھا جس کی رپورٹ خراب آنے پر بلے باز کو ورلڈ کپ اسکواڈ میں نہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا اور اب انہیں آرام اور انجری سے بحالی کے عمل سے گزرنا پڑے گا۔

34 سالہ مڈل آرڈر بلے باز پانچ سال کے وقفے کے بعد قومی ٹیم میں واپسی کے بعد سے اچھی فارم میں تھے اور انہوں نے دوہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

اس کے بعد انہوں نے ملتان سلطانز کو اس سال پی ایس ایل ٹائٹل جیتنے میں بھی مدد دی تھی جس میں 12 اننگز میں انہوں نے پانچ نصف سنچریاں اسکور کیں اور ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا کہ صہیب مقصود کا ٹی20 ورلڈکپ سے باہر ہونا افسوسناک ہے، انہوں نے اس ایونٹ کے لیے قومی اسکواڈ کا حصہ بننے کے لیے بہت محنت کی تھی جس کا ہمیں احساس ہے لیکن انجریز کھیل کا حصہ ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ صہیب مقصود انجری سے بحالی کا عمل مکمل کرنے کے بعد جلد دوبارہ قومی کرکٹ ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

چیف سلیکٹر نے کہا کہ ٹیم سے مشاورت کے بعد ہم نے ان کی جگہ شعیب ملک کو قومی اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے جن کا تجربہ قومی اسکواڈ کے لیے بہت کارگر ثابت ہو گا۔

شعیب ملک نے 2007 میں کھیلے گئے پہلے ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان کی قیادت کی تھی جبکہ وہ 2009 ورلڈ کپ کی فاتح قومی کرکٹ ٹیم کا بھی حصہ تھے۔

اس کے علاوہ انہوں نے 2012، 2014 اور 2016 کے ٹی20 ورلڈکپ میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔

ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پاکستانی اسکواڈ 15 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات روانہ ہوگا اور پاکستان اپنا پہلا میچ 24 اگست کو بھارت کے خلاف کھیلے گا۔

اس سے قبل پاکستان 18 اور 20 اکتوبر کو بالترتیب ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے خلاف دو وارم اپ میچز کھیلے گا۔

عائشہ عمر اور شعیب ملک کے فوٹو شوٹ کے سوشل میڈیا پر چرچے

با صلاحیت، معروف اداکارہ، میزبان و گلوکارہ عائشہ عمر اور قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک نے ایک پاکستانی جریدے کے لیے فوٹو شوٹ کروایا ہے جس کے انٹرنیٹ پر چرچے ہیں۔

دو مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی پاکستان کی معروف شخصیات عائشہ عمر اور شعیب ملک نے ایک جریدے کے لیے کروائے گئے فوٹو شوٹ کی تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس انسٹا گرام پر شیئر کر کے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا ہے۔

عائشہ عمر اور شعیب ملک نے پاکستانی جریدے ’اوکے! پاکستان‘ کے لیے فوٹو شوٹ کروایا ہے۔

جریدے کا سر ورق شیئر کرتے ہوئے شعیب ملک نے اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر لکھا  کہ ’وہ ہمیشہ اپنے دوستوں کے ساتھ کام کرنا پسند کرتے ہیں، انہوں نے اس جریدے کی ٹیم کے ساتھ کام انجوائے کیا۔‘

عائشہ عمر، شعیب ملک کا فوٹو شوٹ وائرل

دوسری جانب عائشہ عمر نے بھی شعیب ملک کے ساتھ اپنے اس پوسٹر کو   اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے اور ایک دلچسپ انسٹااسٹوری بھی اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

گلوکار فاخر کی والدہ انتقال کرگئیں

پاکستان کے مقبول گلوکار فاخر کی والدہ انتقال کرگئیں۔

فاخر نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو اپنی والدہ کے انتقال کی اطلاع دیتے ہوئے لکھا کہ میری والدہ راشدہ طاہر خالقِ حقیقی سے جاملی ہیں، وہ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی۔

گلوکار نے اپنی پوسٹ میں مزید بتایا کہ ان کی تدفین 10 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگی۔

گلوکار  فاخرکی پوسٹ پر مداح دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعائیں کررہے ہیں۔

سعودی عرب: جیزان کے شاہ عبداللہ ایئرپورٹ پر 2 ڈرون حملے، 10 افراد زخمی

سعودی عرب کے جنوبی شہر جیزان میں شاہ عبداللہ ایئرپورٹ پر دھماکا خیز مواد کے 2 ڈرون حملوں میں 10 افراد زخمی ہوگئے۔

برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق سعودی فوجی اتحاد نے بتایا کہ حملے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب کیے گئے۔

یاد رہے کہ فوجی اتحاد نے سال 2015 میں یمن میں مداخلت کرتے ہوئے معزول صدر عبد ربہ منصور ہادی کی حکومتی فورسز کی معاونت اور ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں سے لڑائی کا آغاز کیا تھا۔

سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پہلے حملے کے نتیجے میں 6 سعودی، 3 بنگلہ دیشی اور ایک سوڈانی شہری زخمی ہوا۔

فوجی اتحاد کے ترجمان نے بتایا کہ حملے سے ایئرپورٹ کے کچھ حصے کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

ساتھ ہی ترجمان نے نقصان اور زخمیوں کی بغیر کوئی تفصیل فراہم کیے بتایا کہ دوسرا دھماکا خیز مواد سے لدا ڈرون ہفتے کو روک دیا گیا۔

سرکاری ٹیلی ویژن چینل کا کہنا تھا کہ شاہ عبداللہ ایئرپورٹ پر فضائی ٹریفک معمول کے مطابق ہے۔

ڈرون حملوں کے حوالے سے فوری طور پر حوثی باغیوں کی جانب سے ذمہ داری نہیں قبول کی گئی۔

لبتہ یہ باغی گروپ اکثر ڈرون اور میزائل حملوں سے سعودی عرب کو نشانہ بناتا ہے۔

اس سے قبل 31 اگست کو سعودی عرب کے صوبہ اسیر میں واقع ابھا ایئرپورٹ پر ڈرون حملے کے نتیجے میں 8 افراد زخمی اور ایک طیارے کو نقصان پہنچا تھا۔

یمن کی جنگ 2014 میں شروع ہوئی تھی جب باغیوں نے دارالحکومت صنعا اور ملک کے شمال میں واقع بیشتر حصے پر قبضہ کر لیا تھا، سعودی قیادت میں فوجی اتحاد نے کئی مہینوں بعد حوثیوں کے خاتمے اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کی بحالی کے لیے مداخلت کی۔

اس جنگ سے تقریباً ایک لاکھ 30 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور دنیا کے بدترین موجودہ انسانی بحران کو جنم دیا ہے۔

2015 سے یمن کے حوثی باغیوں اور سعودی عرب کی حمایت یافتہ اتحادی افواج کے درمیان لڑائی جاری ہے جس میں حوثی سعودی عرب کے اندر فوجی تنصیبات اور تیل کے اہم انفرا اسٹرکچر کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی ہوائی اڈوں کو بھی نشانہ بناتے ہیں۔

ان حملوں میں اکثر جنوبی شہروں ابھا اور جیزان کو نشانہ بنایا گیا، جن میں شاذ و نادر ہی نقصان پہنچا اور برسوں کے دوران کم از کم ایک شخص ہلاک، درجنوں زخمی ہوئے لیکن تیل کی عالمی منڈیوں میں ہلچل پیدا ہوئی۔

البتہ یمن میں سعودی اتحاد بمباری سے شہریوں کی ہلاکت، ہسپتالوں اور شادی کی تقریبات جیسے غیر فوجی اہداف کو نشانہ بنانے پر سعودی عرب کو تنقید کا سامنا رہا ہے۔

14اگست کو ©’ریمبو’مینارپاکستان لے کر گیا تھا، وہ مجھے نا زیبا ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کر رہا ہے ٹک ٹاکر عائشہ اکرام کا نیا انکشاف

رواں برس یوم آزادی کے موقع پر پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں مینار پاکستان کے قریب درجنوں افراد کے ہاتھوں ہراساں ہونے والی ٹک ٹاکر عائشہ اکرام نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں قریبی دوست پارک لے گئے تھے۔

ساتھ ہی عائشہ اکرم نے انکشاف کیا کہ جس ساتھی کے کہنے پر وہ اقبال پارک گئی تھیں، اس کے پاس ٹک ٹاکر کی کچھ نازیبا ویڈیوز بھی ہیں، جن کے ذریعے وہ انہیں بلیک میل کر رہا ہے۔

عائشہ اکرم نے 8 اکتوبر کو ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال کو تحریری درخواست دی کہ انہیں ان کا دوست ’ریمبو‘ بلیک میل کر رہا ہے۔

درخواست میں عائشہ اکرم نے بتایا ہے کہ یوم آزادی کے موقع پر مینار پاکستان کے گریٹر اقبال پارک جانے کا منصوبہ بھی ان کے دوست ’ریمبو‘ نے بنایا تھا۔

ک ٹاکر کے مطابق ’ریمبو‘ نے ساتھیوں کے ہمراہ ان کی کچھ نازیبا ویڈیوز بنا رکھی ہیں، جن کے ذریعے وہ انہیں بلیک میل کرتا رہا ہے اور ان سے اب تک 10 لاکھ روپے بھی وصول کر چکا ہے۔

خاتون نے درخواست میں دعویٰ کیا ہے کہ وہ ریمبو کو اپنی نصف تنخواہ بھی دیتی ہیں۔

عائشہ اکرم نے تحریری درخواست میں ایک حیران کن انکشاف بھی کیا کہ ’ریمبو‘ کے ایک اور ساتھی ’بادشاہ‘ نے ٹک ٹاکرز کا ایک گینگ بنا رکھا ہے جو دوسرے لوگوں کو بلیک میل کرتا ہے۔

خاتون کے مطابق ’بادشاہ‘ نامی ٹک ٹاکر کی سربراہی میں قائم ٹک ٹاکرز کا گینگ دوسرے لوگوں کو بلیک میل کرکے ان سے رقم بٹورتا ہے۔

عائشہ اکرم کی جانب سے پولیس کو دی گئی نئی درخواست پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال نے بتایا کہ مذکورہ معاملہ انتہائی حساس ہے، اس پر ٹیم بنا کر تفتیش کی جائے گی۔

ڈی آئی جی نے بتایا کہ عائشہ اکرم کی درخواست کے تناظر میں ’ریمبو اور بادشاہ‘ کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ عائشہ اکرم رواں برس 14 اگست کو قریبی دوست ریمبو کے ہمراہ مینار پاکستان کے پارک گریٹر اقبال پہنچی تھیں، جہاں ان کے دست درازی کی گی تھی اور انہیں ہراساں کیے جانے کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیا تھا۔

بعد ازاں مذکورہ واقعے کا کیس داخل کرکے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ابتدائی طور پر 503 افراد کو گرفتار کیا تھا اور پھر گرفتار ملزمان کی پریڈ شناخت ہوئی تھی، جس میں سے 104 کو شناخت پریڈ کے لیے بھجوایا گیا تھا۔

عائشہ اکرم نے 104 میں سے صرف 6 ملزمان کو شناخت کیا تھا جب کہ 98 افراد کی شناخت نہ ہونے پر عدالت نے انہیں ستمبر کے آغاز میں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

مغلیہ دور کے ہیرے جواہرات سے لیس نایاب چشموں کی برطانیہ میں نیلامی

بر صغیر کے نامعلوم شاہی خزانے سے ملنے والے نایاب ہیرے اور زمرد سے بنے چشموں کو رواں ماہ کے آخر میں لندن میں ایک نیلامی میں فروخت کیا جائے گا۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق نیلام گھر سوتھبائیز کے مطابق یہ چشمے مغل دور کے 1890 کے آس پاس کے ہیں۔

نیلام گھر نے بتایا کہ چشموں کو نیلامی کے لیے 15 لاکھ سے 25 لاکھ پاؤنڈ (20 لاکھ ڈالر سے 34 لاکھ ڈالر) میں پیش کیا جائے گا۔

فروخت سے پہلے ان کی نمائش اکتوبر میں پہلی بار ہانگ کانگ اور لندن میں کی جائے گی۔

سوتھبائیز کے مشرق وسطیٰ اور انڈیا کے چیئرمین ایڈورڈ گبز کا کہنا ہے کہ ‘یہ غیر معمولی چشمے ہیں جو تکنیکی مہارت اور کاریگری کی ذہانت سے لے کر بنانے والے کی سوچ کی عکاسی کرتے ہیں جو پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا تھا’۔

یہ واضح نہیں ہے کہ یہ چشمے کس نے پہنے تھے تاہم یہ ممکنہ طور پر مغلوں سے تعلق رکھتے ہیں جن کے خاندان نے 16 ویں اور 17 ویں صدیوں میں برصغیر پر حکمرانی کی اور فنکارانہ اور تعمیراتی کامرانیوں کے لیے جانے جاتے تھے۔

سوتھبائیز کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک ہیرے اور ایک زمرد کو دو چشموں کی شکل دی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‘جواہرات کا معیار اور پاکیزگی غیر معمولی ہے اور اس سائز کے پتھر کوئی شک نہیں کہ ایک شہنشاہ کا ذخیرہ ہوں گے’۔

انہوں نے کہا کہ ‘اگرچہ عام عینک محض بینائی کو بہتر بنانے کے لیے کام کرتے ہیں، یہ فلٹر روحانی روشن خیالی کے لیے بھی مددگار تھے، ہیرے کے بارے میں خیال کیا جاتا تھا کہ یہ روشن کرنے کے لیے ہیں جبکہ زمرد کے بارے میں خیال تھا کہ یہ شفا یابی اور برائی سے بچانے کے لیے معجزاتی قوت رکھتی ہیں’۔

حکومت نے بجلی مزید 1روپیہ 95 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

نیپرا نے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1 روپے 95 پیسےفی یونٹ مزید اضافے کی منظوری دے دی۔

 نیپرا نے اگست کے ماہانہ فیول چارجز ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں 1 روپے 95 پیسےفی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے، اور اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سی پی پی اے جی نے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 7 پیسےفی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے 30 ستمبر 2021 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی، جس میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپیہ 95 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے اطلاق صرف اکتوبر کے مہینے کے بلوں پر ہوگا، اور ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا، جب کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔

رمیزراجا کی حکمت عملی کامیاب؛ نیوزی لینڈ دورہ پاکستان کے لئے رضامند

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کی جانب سے پاکستان کا دورہ ری شیڈول ہونے کا فیصلہ ایک ہفتے میں متوقع ہے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کو اپنی غلطی کا احساس ہوگیا ہے، اس حوالے سے کیوی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ کے سربراہ ڈیوڈ وائٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ سے رابطہ کیا ہے اور پاکستان کو دورہ ری شیڈول کرنے کے حوالے سے بات کی۔

نیوزی لینڈ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کا دورہ ری شیڈول ہونے کا فیصلہ ایک ہفتے میں متوقع ہے، اور فیوچر ٹور پروگرام 2023 سے پہلے ہی دورہ ری شیڈول ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 17 ستمبر کو شیڈول تھا اور پاکستان 18 سال بعد اپنی سرزمین پر نیوزی لینڈ ٹیم کی میزبانی کے لیے تیار تھا تاہم اچانک نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ ختم کرکے ٹیم کو واپس بلانے کا اعلان کردیا۔  پاکستان کرکٹ بورڈ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم اور آفیشلز کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی جس پر انھوں نے اطمینان کا اظہار بھی کیا تھا تاہم اچانک نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ منسوخ کردیا۔