Tag Archives: Ajay

اجے دیوگن کی فلم ”ریڈ“ کی پہلے ہی دن ریکارڈ کمائی

نئی دہلی(ویب ڈیسک) نامور بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن اور الیانا ڈی کروز کی فلم ”ریڈ“ نے ریلیز کے پہلے ہی روز 10 کروڑ سے زائد کمائی کرکے ریکارڈ قائم کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق انکم ٹیکس چوری اور کرپشن پر مبنی اجے دیوگن اور الیانا ڈی کروز کی فلم”ریڈ“ ریلیز کے پہلے ہی روز شائقین کو متاثر کرنے میں کامیاب ہوگئی۔بھارتی تجزیہ نگار ترن آدرش نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم ”ریڈ“ نے ریلیز کی صبح اوسط درجے کا بزنس کیا لیکن شام ہوتے ہی فلم نے زبردست رفتار پکڑی۔ انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ کی روایتی فلموں کے برعکس ، حقیقت سے قریب تر اور جاندار مکالموں کے باعث فلم ریلیز کے پہلے ہی روز 10 کروڑ 4 لاکھ کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوگئی

اجے اور میرے درمیان بہت ہی خاص رشتہ ہے، تبو

ممبئی(ویب ڈیسک) نامور بالی ووڈ اداکارہ تبو نےاپنے اوراجے دیوگن کے رشتے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے اور اجے کے درمیان رشتے کی نوعیت بہت ہی خاص ہے اور یہی وجہ ہے کہ انہیں اجے کے ساتھ کام کرکے بہت خوشی محسوس ہوتی ہے۔اداکارہ تبو منتخب فلموں میں ہی کام کرتی ہیں اورانہوں نے اپنے کیرئیرمیں زیادہ تر سنجیدہ کردار ہی ادا کیے ہیں، لہٰذا تبو کو مزاحیہ کردار میں دیکھنے کے لیے ان کے مداح شدیدبے چین ہیں، اپنے مداحوں کی خواہش کومدنظررکھتے ہوئے تبو نےروہت شیٹھی کی مزاحیہ فلم ”گول مال4“کا حصہ بننے کی حامی بھری ہے۔”گول مال4“ روہت شیٹھی کی مزاحیہ فلم سیریز ”گول مال“ کا چوتھا حصہ ہے، اس سے قبل ریلیز کی گئیں پہلی تینوں فلموں نے باکس آفس پر شاندار بزنس کیا تھا، لہٰذا اپنی چوتھی فلم کو پہلی تینوں فلموں سے مختلف بنانے کے لیے روہت شیٹھی نے اداکارہ تبو کو فلم میں کاسٹ کیا ہے۔تبو نے فلم میں اپنے کردار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کیرئیر میں زیادہ تر سنجیدہ کردار ہی اداکیے ہیں، ان کے مداح ان سے پوچھتے ہیں کہ وہ مزاحیہ فلموں میں کام کیوں نہیں کرتیں لہٰذا مداحوں کی خواہش کے مطابق تبو نے ”گول مال 4“ سائن کی تاہم ان کا کہنا ہے کہ مزاحیہ ہونے کے باوجود فلم میں ان کا کردارسنجیدہ نوعیت کا ہے۔