لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیر مین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس فیصلے کے بعد پورے ملک میں محترک ہو جائیں گے اور اپنی حتمی سیاسی حکمت عملی عدالتی فیصلے کے بعد عیاں کریں گے۔لاہور میں آصف زرداری کی زیر صدارت پارٹی رہنماو¿ں کا اجلاس ہوا جس میں آئندہ سیاسی صف بندی کے لئے طویل مشاورت کی گئی اور پارٹی رہنماو¿ں کو پاناما لیکس کے بعد کے منظر نامے پر اعتماد میں لے گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ مشاورت میں آصف زرداری اوربلاول بھٹوزرداری نے صف بندی کو حتمی شکل پاناما لیکس فیصلے کے بعد دینے پر اتفاق کیا جب کہ ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی کے بعد پی پی قیادت پنجاب کو مرکز بنا کر سیاسی بساط بچھائے گی۔آصف زرداری نے سیاسی صف بندی کے لیے مختلف رہنماو¿ں کو سیاسی رابطوں کا ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی رہنما تنظیمی تیاری کرلیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس فیصلے بعد پورے ملک میں محترک ہو جائیں گے اور اپنی حتمی سیاسی حکمت عملی بھی پاناما لیکس فیصلے کے بعد عیاں کریں گے۔آصف زرداری کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری اور میری نظر سیاسی حالات پر ہے، ہمارے پاس کرنے کو بہت کچھ ہے لیکن کچھ دن انتظار کریں جب میدان سجے گا تو مخالفین کو منہ توڑ جواب ملے گا۔
Tag Archives: asif-ali-zardari
زرداری کی واپسی ….پیپلز پارٹی کا ن لیگ کو الٹی میٹم جاری
لاہور(ویب ڈیسک )پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کسی معاہدہ یا بارگین کی بنیاد پر باہر نہیں گئے ہیں جو کسی شرط کے پابند ہوں،حکومت آصف زرداری کی وطن واپسی پرکوئی سیاسی غلطی نہ کرے، ایسی کوئی بھی گڑبڑ ناقابل معافی غلطی ثابت ہوگی۔اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ میری (ن) لیگ کی حکومت کو نصیحت ہے کہ 23دسمبر کو کوئی گڑبڑ یا سیاسی غلطی نہ کی جائے، ہم آصف علی زرداری کی پرسکون واپسی چاہتے ہیں جس سے کسی کو تکلیف نہیں ہونی چاہیے ، کسی قسم کی گڑبڑ ناقابل معافی غلطی ثابت ہوگی۔رحمان ملک کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری بیماری کی وجہ سے باہر تھے اب بہتر محسوس کیا تو گھر واپس آرہے ہیں، جبکہ وہ کسی معاہدہ یا بارگین کی بنیاد پر باہر نہیں گئے ہیں جو کسی شرط کے پابند ہوں۔ پاکستان اپنا ملک ہے جب کوئی چاہے واپس آئے۔انہوںنے کہا کہ کچھ وفاقی وزرا ءکو آصف علی زرداری کے واپسی سے تکلیف ہو رہی ہے،ان کو معلوم ہونا چاہیے کہ ہم نے نواز شریف کی وطن واپسی میں مدد کی تھی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاناما پیپیرز میں میرا نہ ہی شہید بینظیر بھٹو کانام ہے،میرا نام ثابت ہوا تو سیاست کو خیرباد کہہ دوں گا۔