Tag Archives: banoqudsia

مشہور ناول نگار انتقال کر گئیں

لاہور(ویب ڈیسک)اردو کی مشہور ناول نگار بانو قدسیہ 88 سال کی عمر میں لاہور میں انتقال کرگئیں۔بانو قدسیہ معروف ادیب اشفاق احمد کی اہلیہ تھیں۔بانو قدسیہ نے اردو کا مشہور ناول راجہ گدھ تخلیق کیا جبکہ لگن اپنی اپنی، ایک دن سمیت کئی دیگر شاہکار تخلیق کیے۔ناول نگاری کے علاوہ بانو قدسیہ نے ٹی وی کے لیے لکھا جس میں آدھی بات سب سے مشہور ہوا جبکہ درجنوں ٹی وی پلے بھی تحریر کیے۔بانو قدسیہ 28 نومبر 1928 کو فیروز پور متحدہ ہندوستان میں پیدا ہوئیں اور گورنمنٹ کالج لاہور سے اردو ادب میں ایم اے کیا جہاں ان کے شوہر اشفاق احمد ان کے ہم جماعت تھے۔انھوں نے کئی مشہور ناول اردو ادب کو دیے ان میں راجا گدھ، حاصل گھاٹ، ایک دن اور آسے پاسے وغیرہ شامل ہیں۔بانو قدسیہ کے شوہر اور مشہور ادیب اشفاق احمد 7 ستمبر 2004 کو انتقال کرگئے تھے۔