لاہور (نیا اخبا ر رپورٹ) میئر لاہور مبشر جاوید اور ڈپٹی کمشنر سمیراحمد کی زیرصدارت 12ربیع الااول کے جلوسوں کی سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اجلاس ہوا، علماءکرام کیساتھ ملکر مرکزی جلوسوں کی سکیورٹی کے انتظامات کو فول پروف بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ ڈپٹی میئر رانا اعجازاحمد حفیظ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سندس ارشاد، پرنسپل سٹاف آفیسر ٹو میئر میاں وحید الزمان، چیف آفیسر میٹروپولٹین کارپوریشن محمود مسعود تمنا، مفتی انتخاب نعیمی، صدر مرکزی میلا کمیٹی حاجی محمود انور، عبدالمنیر چودھری نے شرکت کی۔اجلاس میں شرپسندوں پر کڑی نظر رکھتے ہوئے آہنی ہاتھوں نمٹنے کا عزم کیاگیا۔ اس موقع پر علمائے اہل سنت نے مطالبہ کیا کہ ربیع الااول میں محرم الحرام کی طرز پر جلوسوں کے روٹس پر سٹریٹ لائٹس اور پیچ ورک کے کام بروقت کرائے جائیں، عیدمیلادالنبی کی مناسبت سے ریلوے سٹیشن اور داتا دربار سے دو بڑے جلوس برآمد ہوتے ہیں۔