Tag Archives: bilawal

لگ پتا جا ئے گا کہ اپوزیشن کیا ہوتی ہے….تحریک کا کہا ہے تو چلاﺅں گا

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ 4 مطالبات نہیں مانے جاتے تو میں تحریک چلاو¿ں گا اور میں سچ پر سیاست کرتاہوں تحریک کا کہا ہے تو چلاو¿ں گا۔کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ کو اب تک بہت وقت دے دیا، حکومت ہمارا نہیں پاکستان کے عوام کا مذاق اڑارہی ہے، مسلم لیگ ن کوئی ایک مطالبہ بھی ماننے کو تیارنہیں جب کہ میاں صاحب منتخب وزیراعظم ہیں اس لیے ان کوجواب دینا ہوگا، وزیراعظم نے اسمبلی فلورپرپاناما معاملے کی تحقیقات خود سے شروع کرنے کی پیشکش کی لیکن وہ اپنی دولت چھپانے میں لگے ہوئے ہیں۔ میرے اوروزیراعظم نواز شریف کے لیے ایک قانون ہونا چاہیے، نوازشریف تین بار وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں اوراگروہ جواب دینے پرراضی نہیں توجمہوری وزیراعظم نہیں۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ 27 دسمبرکواپنے چارمطالبات سے متعلق فیصلہ کریں گے اوراس دن وزیراعظم نواز شریف کو لگ پتا جائے گا، پیپلزپارٹی ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جس کی جڑیں پورے ملک میں ہیں، ہم نے حکومت سے 4 مطالبات کیے لیکن وہ ایک بھی ماننے کوتیارنہیں اوراب ہم حکومت سے درخواست نہیں کریں گے کیونکہ اب بہت ہوچکا یہ لوگ مذاق کررہے ہیں، جمہوری طورپراحتساب چاہتے ہیں۔بلاول کا کہنا تھا کہ ہم نے اپوزیشن جماعتوں اور حکومت سے مذاکرات کیے، یوٹرن والے ہوں یا سیاستدان سب کے ساتھ ورکنگ ریلیشن شپ رکھنا ہے، 4 مطالبات نہیں مانے گئے تو میں تحریک چلاو¿ں گا اورمیں سچ پر سیاست کرتا ہوں تحریک کا کہا ہے تو چلاو¿ں گا۔ بلاول بھٹوزرداری نے پنجاب کے حوالے سے کہا کہ پنجاب میں امن و امان کی صورت حال بہت خراب ہے اور ڈرہے کہ پنجاب میں صورتحال مزید خراب ہوجائےگی، لاہور اور ملک کا بجٹ دیکھ کر ملک میں نا انصافی کا پتا چلتا ہے۔اس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹوزرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل در آمد کرنے میں ناکام ہوگئی ہے جس کے نتائج چکوال میں ہونے والے واقعے کی صورت میں سامنے آرہے ہیں، حکومت نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنائے

اگلا الیکشن کب اور کون جیتے گا ؟بلاول کے بیا ن نے ہلچل مچا دی

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جنوری سے وہ لاہور کا شہری بن کر یہیں رہیں گے اور سیاست کریں گے، جھنگ کے الیکشن کی انتخابی مہم تکلیف دہ تھی۔ میں عام سیاست دان نہیں شہید کا بیٹا ہوں، میں سمجھتا ہوں کہ عوام کو انصاف نہیں مل رہا، دہشت گردی پر سیاست کے بجائے اس کے خلاف اتحاد بناو¿ں گا، دہشت گردی کےخلاف کاز اور مشن یکساں ہوں تو سب مل کر کام کریں گے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ان کے اور عمران خان کے انداز میں فرق ہے، وہ عمران خان کی طرح دھمکی نہیں دے رہے بلکہ اپنے منصوبے کے مطابق آگے بڑھ رہے ہیں۔ ہم حکمرانوں کا جمہوری احتساب چاہتے ہیں، ہم نے حکومت سے 4 مطالبات کیے ہیں ، اگر یہ مطالبات نہ مانے گئے تو 27 دسمبر کو لانگ مارچ کااعلان کریں گے۔ ان کے اعلان کا یوٹرن نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ انتخابات 2017 میں ہوں گے اور امید ہے کہ اگلا الیکشن پیپلز پارٹی جیت جائے گی۔

بلاول بھٹو کا این اے 207 سے ضمنی ِالیکشن لڑنے کااعلان

ؒلاہور (ویب ڈیسک) اپنی تقریر میں بلاول بھٹو نے موجوہ حکومت کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا کے میرا پسندیدہ نعرہ ہے۔ گو نواز گو، حکو مت ہمارے چار مطالبا ت تسلیم کرے ۔ وزیر داخلہ کو ہٹایانہ گیاتو وزیر اعظم کیخلاف احتجاج کرینگے۔ سیاست ہمارے لئے خدمت ہے۔28 سال کاہوں اگر وزیر اعظم نے ہمارے مطالبات نہ مانے تو 2018 کو میں وزیر اعظم بنو ں گا عوام کی مدد سے۔ لاڑکانہ 207 سے ضمنی الیکشن لڑنے کااعلان بھی کر ڈالا۔

موجودہ حکومت کو ڈیڈلائن کس نے دی….َ خبر سے ہلچل

لاہور (ویب ڈیسک)لاہور میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ذوالفقارعلی بھٹو آج بھی زندہ ہیں کیونکہ شہید نہیں مرتے، نیشنل ایکشن پلان کا حال عوام نے دیکھ لیا کیونکہ یہ نیشنل ایکشن پلان نہیں بلکہ (ن) لیگ ایکشن پلان ہے جو ناکام ہوا ہے، دہشت گرد ہمارے بچوں کے ساتھ کیا کررہے ہیں، بے نظیر بھٹو نے ان دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے جان دی مگر تخت رائیونڈ والے اور چوہدری نثار ان لوگوں سے لڑنے کے لیے بھی تیار نہیں ہیں لیکن میں اب تنگ آگیا ہوں لہذا تخت رائیونڈ سن لے یہ پنجاب کی آواز ہے آپ کو ماننا پڑے گا آپ ناکام ہوچکے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں تمام سیاسی جماعتوں نے پارلیمنٹری پارٹی بنانے پر اتفاق کیا تھا مگر آج تک نواز شریف نے ہمارے مطالبے کو نہیں مانالہذا اگر 27 دسمبر تک نواز شریف نے ہمارے مطالبات نہیں مانے تو میرا نعرہ گو نثار گو سے گو نواز گو ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سب میٹرو چاہتے ہیں لیکن پہلے پانی، روٹی، کپڑا اور مکان دیں۔

چند سیاستدانوں کی چور دروازے سے ڈیل….اہم انکشا ف

لاہور(ویب ڈیسک) بلاول بھٹو نے صوبائی دارالحکومت میں ورکرز کنونشن سے خطاب کیا۔ اس موقع پر بلاول بھٹو کو راوئتی دستار بھی پہنائی گئی۔ کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی تنظیمیں پورے بلوچستان میں تحصیل لیول تک بنائی جائیں گی۔ بلاول نے دعویٰ کیا کہ 2018ء کے انتخابات پیپلز پارٹی جیتے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ 2018ء کے انتخابات میں پیپلز پارٹی بلوچستان میں فتح یاب ہو گی۔ بلاول نے دعویٰ کیا کہ بلوچستان کے کچھ سیاستدان چور دروازے سے نواز شریف سے ڈیل کر رہے ہیں اور بلوچستان کے عوام کو اعتماد میں نہیں لیا جا رہا۔

تخت رائیونڈ کی آمریت ختم ہو جائے گی ….اگر یہ کام نہ کیاتو

لاہور(ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا میرے نانا شہید کو بھی لاہور نے عزت دی تھی اور 1986 میں میری ماں کا بے نظیر استقبال کیا گیا اسی لیے ہم نے لاہور کو انقلاب کے لیے چ±نا ہے۔ انہوں نے کہا محترمہ نے کسی چوک پر دھرنا اور کسی کو گالی نہیں دی تھی اور نہ ہی محترمہ نے کسی ریاستی ادارے پر حملہ کیا تھا۔ مہذب کے بیوپاری سب سے بڑی بیماری ہے۔ مہذب کے بیوپاریوں سے وہ باغی تھی اور میں بھی باغی ہوں۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا پیپلز پارٹی چاروں صوبوں کی زنجیر ہے ہر آمر غاصب حکمران نے زنجیر کو توڑنے کی کوشش کی۔ لاہور شہر میں نئی پیپلز پارٹی جنم لے رہی ہے۔ پورے ملک میں ڈسٹرکٹ آرگنائزیشن کا عمل جاری ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا ہم ایک نیا منشور اور ایجنڈا لیکر آئیں گے۔ ایسا ایجنڈا جو پاکستان کے لیے پروگریسو پلیٹ فارم ہو گا۔ نئی جمہوری ریفارمز کے لیے جدوجہد کریں گے اور ہر سطح پر انقلابی ریفارمز کرائیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا بیوروکریسی اور جوڈیشیری میں ریفارمز لائیں گے اگر انصاف وقت پر نہیں دیا جائے وہ انصاف نہیں ہوتا۔ کیسا انصاف بھٹو کے لیے پھانسی اور محترمہ کے دہشت گردوں کو آزادی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا یوسف رضا گیلانی کو صرف خط نہ لکھنے پر نااہل کر دیا گیا۔ دنیا کے سب سے بڑا پاناما اسکینڈل پر ادارے خاموش ہیں۔ اپنے بچوں کے لیے خصوصی سیکیورٹی اور شہیدوں کے بچوں کو اس حق سے محروم کیا گیا۔ پیپلز پارٹی نے ملک کو آئین دیا ہم سے زیادہ آئین کوئی نہیں جانتا۔ بلاول بھٹو نے ایک بار پھر اپنے چار مطالبات دہراتے ہوئے کہا میاں صاحب چار مطالبات مان لیں 27 دسمبر زیادہ دور نہیں۔ بھٹو کی تازہ دم فوج تیار ہو رہی ہے۔ لگ رہا ہے وزیراعظم چار مطالبات نہیں مانیں گے تو پھر 27 دسمبر کو دما دم مست قلندر ہو گا۔ ہم سب ملکر تخت رائے ونڈ کی آمریت کو گرائیں گے۔ محترمہ شہید کی طرح جمہوری طریقہ استعمال کریں گے۔ کہتے ہیں ہمیں سڑکوں پر آنے پر مجبور نہ کیا جائے اگر بھٹو سڑکوں پر نکلا تو پورا لاہور، پنجاب بلکہ پورا پاکستان باہر آ جائے گا پھر آپ کو لگ پتا جائے گا۔ بلاول نے کہا 27 دسمبر کو محترمہ ہم سے جدا کر دی گئی۔ آصف زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا تھا جب پورا پاکستان جل رہا تھا تو کہا تھا جمہوریت بہترین انتقام ہے۔ بی بی نے خون دے کر ہمیں جمہوریت دلوائی۔ اپنے خطاب میں مزید کہا نواز شریف کا ہر ظلم برداشت کر کے نواز شریف کو تیسری بار وزیراعظم بنایا کیا ہم ناکام رہے؟۔ صوبوں کو آزادی دی، گوادر پورٹ اور سی پیک کی بنیاد رکھی۔ آئین بحال کیا اور پختونخوا کو نام دیا پھر بھی کہا گیا ہم ناکام رہے۔

دلکش اور خوبصورت پیر س ہلٹن ….بلاول کو متاثر کرگئیں….تصویرسوشل میڈیا پر وائرل

دبئی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی امریکی اداکارہ پیرس ہلٹن کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

bilawal-paris-hilton

بلاول بھٹو نے تصویر انسٹاگرام پر شئیر کرکے لکھا کہ انہیں دلکش اورخوبصورت پیرس ہلٹن سے ملاقات کرکے خوشی ہوئی۔پیرس ہلٹن امریکی اداکارہ اور گلوکارہ ہیں اس کے علاوہ وہ ایک بزنس ویمن بھی ہیں جب کہ پیریس ہلٹن کے دنیا بھر میں 570 کے قریب ہوٹلز، ریزورٹز اور دیگر جائیدادیں ہیں۔دبئی میں پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے امریکی اداکارہ پیرس ہلٹن سے ملاقات کی اورجب انہوں نے تصویر انسٹاگرام پر شئیر کی توتصویر تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پاکستان اپنے حصے کے ایک قطرے کے لیے بھی لڑے گا….مودی کو منہ توڑ جواب

لاہور: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نریندر مودی کے اس بیان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے جس میں مودی نے پانی روکنے کی دھمکی دی ہے۔ بلاول بھٹو نے جوابی ردعمل میں کہا کہ پاکستان برصغیر میں تسلیم شدہ مشترکہ پانی ذرائع سے اپنے حصے کے ایک ایک قطرے کے لئے لڑے گا۔ بلاول نے کہا کہ نریندر مودی اپنے ہی عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں، سندھ طاس معاہدہ واضح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مودی ایسے ہتھکنڈوں سے دنیا کی کشمیر میں جاری بھارتی مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ مودی اپنے ہی ملک کی سنگین غربت کا خیال رکھے اور اس قسم کی چالبازیوں سے گریز کرے۔