Tag Archives: bilwal

عمران خان ہر ہتھکنڈا استعمال کرکے اقتدار میں آنا چاہتے ہیں، بلاول بھٹو

پشاور (ویب ڈسک)میں کوہاٹ روڈ پر پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان صاحب ہر قیمت پر ہر طرح کا ہتھکنڈا استعمال کرکے اقتدار میں آنا چاہتے ہیں اور وزیراعظم ہاو¿س پہنچنے کے لیے ہر کام کرنے پر تیار ہیں، سیاست میں جتنا گند انہوں نے پھیلایا اس کی کوئی مثال نہی ملتی۔بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان امپائر کی طرف دیکھتے دیکھتے اپنی بینائی کھو بیٹھے ہیں اور اس انتظار میں ہیں کہ کب امپائر کی انگلی اٹھے اور ناچنا شروع کردیں، ن لیگ اور پی ٹی آئی نے اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا ہے، عمران خان دوسروں پر الزام لگا کر خود کو فرشتہ ثابت کرنا چاہتا ہے، خان صاحب بتائیں آپ کے صوبے میں کون سی تبدیلی آئی ہے، کے پی میں ان کی ناک کے نیچے کرپشن ہو رہی ہے، بلین ٹری منصوبے سے ہریالی تو نہیں آئی البتہ ان کی جیبیں ضرور بھر گئی ہیں۔چیرمین پی پی پی نے کہا کہ جو پوری دنیا میں تبدیلی کا ڈھول پییٹ رہا ہے کیا یہ تبدیلی لے آیا ہے، جس شخص کو اپنی زبان پر قابو نہیں وہ اس عظیم قوم کی کیسے رہنمائی کرسکتا ہے، نااہل میاں صاحب کی حکومت نے عوام کو دھوکا دیا، وہ اس وقت تک کرسی سے چمٹے رہے جب تک عدالت نے انہیں نااہل نہیں کیا، جیسے میاں صاحب کی ترقی دھوکا ہے اسی طرح خان صاحب کی تبدیلی جھوٹ ہے۔.