Tag Archives: breaking-news

لاہور میں بڑا دھماکا ….متعدد افراد زخمی

لاہور مصطفی ٹاﺅن میں آگ لگنے سے 26سے زائد افراد زخمی ہو گئے ،آگ سلنڈر دھماکے کی وجہ سے لگی جس نے قریبی ریسٹورنٹ میں موجود لوگوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور متعدد افراد اس سے متاثر ہوئے ،فوری طور پر ریسکیو کی ٹیمیں وہاں پہنچ گئی اور لوگوں کو ریسکیو کرنا شروع کر دیا اور قریبی ہسپتال پہنچایا جا رہا ہے ۔زخمیوں میں 10افراد کی حالت نازگ ہے ۔

زلزلے کے جھٹکے….

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے اس قدر شدید تھے کہ لوگ خوف کے مارے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.4ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی ابھی کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔