Tag Archives: chania

پاکستان میں چینی سفیرکو قتل کرنے کا منصوبہ بے نقاب

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں چینی سفیر کو قتل کرنے کا منصوبہ بے نقاب ہو گیاہے ،چینی سفارت خانے نے پاکستان کی وزارت داخلہ کو خط لکھ کر اطلاع کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق چینی سفارت خانے کی جانب سے لکھے گئے خط میں دہشتگرد کے کوائف موجود ہے کہ وہ کون سا نمبر استعمال کر تار ہاہے اور اس کے پاسپورٹ نمبر سمیت دیگر معلوما ت بھی موجود ہیں ،چینی حکام نے خط میں کہا ہے کہ دہشتگرد پاکستان میں داخل ہو گیاہے اور اس کا نام عبدالولی ہے اسے گرفتار کر کے چین کے حوالے کیا جائے ۔خط میں کہا گیاہے کہ دہشتگرد کا تعلق ایسٹ ترکستان انڈپنڈنٹ موومنٹ سے ہے ۔خط میں کہا گیاہے کہ سی پیک منصوبے پر کام کرنے والی چینی کمپنیوں اور ملازمین کی سیکیورٹی سخت کی جائے۔