Tag Archives: cheen naib.jpg

چینی نائب وزیر اعظم کی پاکستان آمد بارے اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد(آئی این پی ) چین کے نائب وزیر اعظم وانگ یانگ پاکستان کی 70 سالہ جشن آزادی کی تقاریب میں شرکت کے لیے پاکستان آباد پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابقچینی صدر شی جن پنگ کی خصوصی ہدایت پر چین کے نائب وزیراعظم وانگ یانگاعلی سطح کے وفد کے ہمراہ خیر سگالی دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیںائیر پورٹ پر اعلیٰ حکام اور پاکستان میں چینی سفیر سن وی ڈونگ نے ان کا استقبال کیا۔ وہ پاکستان کی 70 سالہ یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کریں گے ۔ وانگ یانگ (آج) یوم آزادی پر پرچم کشائی کی تقریب میں مہمان خصوصی ہونگے۔ جہاں پاکستان اور چین کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں پر بھی دستخط کریں گے۔چینی نائب وزیراعظم سی پیک کے منصوبوں کی افتتاحی تقریب اور یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کریں گے۔وانگ یانگ خصوصی دعوت پر پاکستان پہنچے ہیں۔ دورے کے دوران وہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، صدر ممنون حسین، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیر خارجہ خواجہ آصف سے بھی ملاقاتیں کریں گے جس میں دوطرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔چینی نائب وزیراعظم وانگ یانگ کا خصوصی دورہ پاکستان اور چین کے درمیان برادرانہ اور تعاون پر مبنی قریبی تعلقات اور پاکستان کیلئے چین کی مضبوط سیاسی حمایت کی علامت ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وانگ یانگ اپنے دورے کے دوران مختلف یاداشتوں پر دستخط کریں گے۔اس کے علاوہ چین کے نائب وزیراعظم اپنے دورے کے دوران پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک)کے تحت منصوبوں کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چینی نائب وزیراعظم کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات کا عکاس ہے۔یاد رہے کہ رواں برس مارچ میں ‘یوم پاکستان’ کے موقع پر پاک فوج کی جانب سے منعقد کی گئی تقریب میں بھی چین کی تینوں مسلح افواج کا قافلہ شامل ہوا تھا۔