Tag Archives: child intelligent

برطانوی نو عمر بچے نے ذہانت میں آئن سٹائن اور اسٹیفن ہاکنگ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

لندن (نیوز ایجنسیاں )برطانوی نو عمر بچے اوم امین نے ذہانت میں آئن سٹائن اور اسٹیفن ہاکنگ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اوم امین نے ہائی آئی کیو سوسائٹی مینسا کے ٹیسٹ میں 162 پوائنٹس اسکور کیے ہیں جو کہ 18 سال سے کم عمر کی کیٹگری میں آئن سٹائن اور اسٹیفن ہاکنگ کی ذہانت کی سطح سے بھی زیادہ ہے ۔اوم امین شمالی لندن کے سوامی نارائن سکول کی چھٹی جماعت کا طالب علم ہے ۔ ہائی آئی کیو سوسائٹی مینسا کی جانب سے انہیں ذہانت کا سرٹیفیکٹ بھی دے دیا گیا ہے ۔