Tag Archives: cm-punjab

جتنا بڑا چیلنج اتنی محنت سے کام کر کے ازالہ کرینگے

لاہور (پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ اورنج لائن میٹروٹرین پوری پاکستانی قوم کا منصوبہ ہے اور ہم نے اس منصوبے کو قومی جذبے کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے۔تاخیر کا ازالہ محنت ، محنت اور محنت سے کام کر کے کرنا ہے۔ جو ہوگیا سو ہو گیا، اب آگے کا سوچنا ہے اورمنصوبے پر تیز رفتاری سے عملدرآمد کرنا ہے۔ مفاد عامہ کے اس عظیم الشان منصوبے میں بے پناہ تاخیر ہوچکی ہے۔ جن سیاسی عناصر کے باعث تاخیر ہوئی، انہیں عام آدمی کی فلاح و بہبود سے کوئی غرض نہیں۔ ہم نے عام آدمی کے لئے یہ منصوبہ شروع کیا ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد اب نئے جذبے، عزم اور محنت سے کام کرکے منصوبے کو جلد سے جلد مکمل کرنا ہے۔ جتنا بڑا چیلنج ہے اتنی ہی محنت سے کام کرنا ہوگا۔وزیراعلی محمد شہبازشریف نے یہ بات آج پنجاب ہاﺅس اسلام آباد سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی،جس میں لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کے سول، الیکٹریکل اینڈ مکینیکل کاموں کی پیش رفت اور مستقبل کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اورنج لائن میٹرو ٹرین ٹرانسپورٹ سیکٹر میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور اس منصوبے کی تکمیل سے عام آدمی کو با وقار ، محفوظ اور پائےدار سفری سہولتیں ملیں گی-وزیراعلی نے ہدایت کی کہ لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے پر 24 گھنٹے کام کیا جائے۔ منصوبے پر کام کرنے والے ورکرز اور ٹیکنیشنز کیلئے موثر حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ ورکرز کو کام کے دوران ہیلمٹ پہنایا جائے اور حفاظتی اقدامات کی باقاعدہ مانیٹرنگ بھی کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ حفاظتی اقدامات میں کسی قسم کا تساہل برداشت نہیں کروں گااور عدالت کی طرف سے دی جانے والی ہدایات پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے پنجاب ہاﺅس اسلام آباد میںچین کے سفیر یاﺅ جنگ (Mr. Yao Jing)نے ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی کے امور ، پاک چین معاشی تعلقات ، سی پیک کے منصوبوں اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے بات چیت ہوئی -چین کے سفیر نے لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے پر کام کی اجازت ملنے پر وزیراعلی شہبازشریف کو مبارکباددی -چینی سفیر نے کہاکہ عدالت کی جانب سے میٹروٹرین منصوبہ جاری رکھنے کا فیصلہ خوش آئند ہے-چینی سفیر نے منصوبے کی جلد تکمیل کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہاکہ منصوبے پر کام کرنے والی چینی کمپنیاں اس ضمن میں متعلقہ کام جلد سے جلد مکمل کرنے کی مربوط کوشش کریں گی-انہوں نے کہاکہ آپ نے اس منصوبے کے لئے بے پناہ محنت سے کام کیاہے اوریہ منصوبہ پاک چین دوستی کا شاہکار ہوگا -چینی سفیر نے وزیر اعلی پنجاب کی گڈ گورننس اور برق رفتار ی سے قومی ترقی کے منصوبوں کی تکمیل کے جذبے کوسراہتے ہوئے کہا کہ آپ پنجا ب کی ترقی کاایک روشن ستارہ ہیں اورآپ نے مشکلات کے باوجود مقررہ وقت سے قبل ترقیاتی منصوبے مکمل کرکے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ وزیراعلی محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کا منصوبہ لاکھوں شہریوں کو باعزت، عالمی معیار کی سفری سہولتیں فراہم کرے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت یہاں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں یوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کے سلسلے میں صوبہ پنجاب میں منعقد ہونے والی تقریبات، پروگرامز اوراس ضمن میں انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم قائدؒ کی تقریبات لاہور سمیت پنجاب بھر میں شاندار طریقے سے منائی جائیں گی۔یوم قائدؒ کے سلسلے میں تقریبات صوبہ بھر میں 7 روز تک جاری رہیں گی۔ تعلیمی اداروں میں یوم قائدؒ کے حوالے سے خصوصی تقریبات منعقد ہوں گی۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے فائرنگ سے شہید ہونے والے 21 سالہ سکینڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید اور 21 سالہ سپاہی بشارت کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے شہداءکے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید اور سپاہی بشارت کی بہادری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکینڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید اور سپاہی بشارت نے جواں عمری میں مادر وطن کے لئے شہادت کا عظیم رتبہ پایا ہے اور پوری قوم کو شہید عبدالمعید اور شہید بشارت کی بہادری اور جرا¿ت پر فخر ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ننکانہ صاحب کے علاقے میں مکان کی چھت گرنے کے باعث ایک ہی خاندان کے 4 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔

 

خادم اعلیٰ نے کن مقامات کو قتل گاہیں قرار دے دیا…. اہم بیان سے ہل چل

لاہور(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجا ب شہبازشریف نے کہا کہ جعلی ادویات بنانے والی فیکٹریاں قتل گا ہیں ہیں جن کے خلاف کریک ڈاو¿ن شروع کردیا ہے۔ لاہور میں جعلی ادویات کی بیخ کنی سے متعلق اجلاس سے خطاب کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ اسپیشل برانچ محکمہ صحت نے جعلی ادویات بنانے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی، عوام کی صحت سے متعلق ہم اللہ کوجواب دہ ہیں، جعلی ادویات بنانے والوں سے آہنی ہاتھ سے نمٹنا فرض منصبی ہے، خامیاں اور کمزوریاں انسانوں میں ہوتی ہیں ورنہ ہم فرشتے کہلوائیں، ماضی میں بھی کارروائیاں کی گئیں مگر یہ ادھوری رہیں لیکن اب جعلی ادویات سے متعلق قانون منظور کرائیں گے کیونکہ جعلی ادویات کی فیکٹریاں قتل گاہیں ہیں اور پنجاب میں جعلی ادویات کا دھندا موجود ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جب افسران غریب کے بچے کو اپنا بچہ سمجھیں گے تو بہتری آئے گی اور پاکستان میں اتنی سکت موجود ہے کہ کھویا مقام حاصل کرے۔ جعلی ادویات بنانے والوں کے خلاف کامیابیاں اور ناکامیاں دونوں ہیں، جعلی ادویات بنانے والے انسانیت کے قاتل ہیں، جعلی ادویات کی وجہ سے کئی خاندانوں کے پیارے چلے گئے جب کہ سب کواللہ کے حضور اس کا جواب دینا ہوگا۔ شہبازشریف نے کہا کہ ادویات بنانے والی فیکٹریاں کسی صوبے کی نہیں پورے پاکستان کی ہیں، ادویات بنانے والی فیکٹریوں میں کیا انتظامات ہیں سب چیزوں کا جائزہ لینا ہوگا، ملک بھر میں سب کو ان کمپنیوں کو پری کوالیفائی کرنا چاہیے تھا، اس سال ہم نے ادویات بنانے والی کمپنیوں کو پری کوالیفائی کیا۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ یہ کیسا پاکستان ہے کہ اشرافیہ بہترین ادویات لے غریب جعلی دواکھائے، جعلی ادویات بنانے والوں کا خاتمہ سب کی ذمے داری ہے اور جب تک صوبے میں جعلی ادویات کاخاتمہ نہیں کرلیتے چین سے نہیں بیٹھیں گے اورجعلی ادویات والوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن شروع کردیا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ جھوٹ بولنے سے کام نہیں چل سکتا جب کہ ہم سمجھیں کہ تقریریں کرکے نظام ٹھیک کرلیں گے تو یہ خام خیالی ہوگی۔

مفادات کیلئے اقتدار میں انیوالے آخرت خراب کر رہے ہیں

رحیم یار خان (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے نوٹس بھیجا ہے، مجھے طلب نہیں کیا، دھرنوں سے ملک کو نقصان ہوتا ہے۔ رحیم یار خان میں اپنے رفقاءسے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانامہ پیپرز میں میرا نام نہیں ہے، اس حوالے سے سپریم کورٹ نے نوٹس بھیجا ہے، مجھے طلب نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی پیروی کریں گے اور عدالت عظمیٰ میں جواب بھی جمع کرائیں گے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ دھرنوں سے ملک کو ماضی میں بھی نقصان اٹھانا پڑا ہے اور یہ مستقبل میں بھی ملک کو نقصان ہی پہنچائیں گے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ مفادات کےلئے اقتدار میں آنے والے اپنی عاقبت خراب کررہے ہیں ¾حکومت پچاس نئے ہسپتال بنارہی ہے ¾غریب کو علاج کےلئے اپنی جیب سے پیسا نہیں خرچ کر نا پڑےگا ¾ غریب مریضوں علاج کےلئے تین لاکھ روپے سے زیادہ خرچہ آیا تو بیت المال سے مدد کی جائےگی ¾موٹر وے صرف مسلم لیگ (ن)نے ہی بنائے ہیں ¾ بلوچستان میں اقتصادی انقلاب برپا ہورہا ہے ¾ دہشتگردی کے ناسور سے جلد نجات مل جائیگی ۔رحیم یارخان میں صحت پروگرام کے اجراءکے موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے کہاکہ قرض چکانے کےلئے غریب اپنے گھر تک بیچ دیتے ہیں، غریب قرض لیتے ہیں اور قرض چکانےکی سکت نہیں رکھتے لہذا جو لوگ اپنا علاج خود کرانے کے وسائل نہیں رکھتے یہ پروگرام ان کےلئے ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں اس مسئلے کا احساس اور ادراک ہے اور پچھلے دور حکومت میں گردوں کے علاج کا پروگرام دیا تھا تاہم کاش کے نئے آنے والوں نے ایسے پروگرامز کو جاری رکھا ہوتا۔نوازشریف نے کہا کہ اقتدارآنی جانی چیز ہے لہذا عوام کاخیال رکھناچاہیے یہ عوام کی امانت ہے اس میں خیانت نہیں کرنی چاہیے لیکن فائدے کے لیے اقتدارمیں آنے والے اپنی عاقبت خراب کررہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ماضی میں بہت سی روایت دیکھی ہیں کہ غریبوں پر پیسا خرچ نہیں کیا جاتا، کئی لوگ اپنی جائیداد بیچ دیتے ہیں اور پھر بھی علاج کی سہولیات انہیں میسر نہیں ہوتی جب کہ پاکستان میں ایسے بھی لوگ ہیں جن کے پاس ہسپتال سے گھر جانے کے پیسے نہیں ہوتے تاہم اب حکومت 50 نئے ہسپتال بنا رہی ہے جہاں غریب کو علاج کےلئے اپنی جیب سے پیسا نہیں خرچ کرنا پڑے گا، غریب لوگوں کے علاج کے لیے جتنا پیسا لگانا پڑا لگاﺅں گا۔وزیراعظم نے کہا کہ موٹروے مسلم لیگ(ن) نے ہی بنائی، کسی اورپارٹی سے کیوں نہیں پوچھا جاتا انہوں نے موٹروے کیوں نہیں بائی اورہم اسے اب لاہور سے کراچی تک بنارہے جب بلوچستان میں بھی اقتصادی انقلاب برپا ہورہا ہے،ہماری حکومت نے ہی ریلوے کو اپ گریڈ کیا جب کہ پی آئی اے کو بھی اس کے پیروں پر کھڑا کرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں، کراچی کے حالات بھی ہماری حکومت نے ٹھیک کئے اورہم نے ہی دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ کی جب کہ بہت جلد قوم کو اس ناسور سے نجات مل جائے گی۔ وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ قومی صحت پروگرام کی ملکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی اور قومی صحت پروگرام مسلم لیگ (ن) کے ایک اور وعدے کی تکمیل ہے‘ مسلم لیگ (ن) اپنے منشور میں کئے گئے وعدے پورے کررہی ہے‘ صحت پروگرام وزیراعظم کا ویژن ہے‘ قومی صحت پروگرام میں عام بیماری کیلئے 50 ہزر روپے تک مفت علاج کی سہولت میسر ہے‘ وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کا دنیا میں وقار بلند ہوا‘ چند لوگ اپنے ذاتی مفادات اور اقتدار کی ہوس میں ملکی ترقی کو داﺅ پر لگا رہے ہیں۔ جمعہ کو وزیراعظم نواز شریف قومی صحت پروگرام کے اجراءکی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم نواز شریف قومی صحت پروگرام کی تقریب میں شریک ہوئے۔ پروگرام کے تحت کمزور طبقے کو صحت کی مفت سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں اور پروگرام کے تحت مریضوں کو تشخیص‘ علاج ‘ ادویات کی مفت سہولتیں میسر ہوں گی۔ روزانہ دو سو روپے سے کم آمدنی والے افراد اس پروگرام سے مستفید ہوں گے۔ مریضوں کے علاج پر تین لاکھ روپے تک اخراجات حکومت برداشت کرے گی اور اخراجات تین لاکھ سے تجاوز کرنے پر مزید تین لاکھ بیت المال ادا کرے گا۔ مریضوں کو سات خطرناک بیماریوں کے علاج کیلئے صحت کی مفت سہولتیں میسر ہوں گی۔