Tag Archives: dhund1

حدنگاہ صفر

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور موٹروے پر شدید دھند اور حد نگاہ صفر ہوگئی۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے کو لاہور سے شیخوپورہ پنڈی بھٹیاں تک بند کردیا گیا۔ موٹروے کو فیصل آباد سے گوجرہ تک بند کردیا گیا۔ لاہور سے پتوکی‘ اوکاڑہ‘ ساہیوال اور میاں چنوں کے اکثر مقامات پر بھی شدید دھند اور حدنگاہ صفر رہ گئی۔ شہری دھند کے دوران غیرضروری سفر سے گریز کریں۔ شہری دھند میں دوران سفر فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔ کسی بھی مشکل میں شہری ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔