Tag Archives: empire

سب پر واضح ہو جانا چاہئے کہ امپائر صرف ….

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے دھرنے بارے درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ تحریک انصاف یا انتظامیہ اسلام آباد سیل نہ کریں۔ شہر میں کوئی کنٹینر نہ لگایا جائے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے قرار دیا کہ امپائر صرف عدالتیں ہیں۔ یہ سب پر واضح ہونا چاہیے۔ پریڈ گراﺅنڈ بارے نوٹیفکیشن جاری کرنے کیلئے سیکرٹری داخلہ کو حکم دیا گیا ہے۔ عدالت دھرنے کے بارے میں مختلف درخواستوں کی سماعت کر رہی ہے۔