Tag Archives: farooq sitar.

فاروق ستار اور مصطفی کمال نے ہاتھ ملا لیا

کراچی(ویب ڈیسک ) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار اور پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے ایک ہی تقریب میں شرکت کی ہے۔تفصیلات کے مطابق فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال نے ایک ہی تقریب میں شرکت کی اس موقع پر انیس قائم خانی اور رضا ہارون بھی تقریب میں موجود تھے۔ملاقات ناظم آباد میں دعوت حلیم کی پارٹی میں ہوئی جہاں پاک سرزمین پارٹی کے رہنماو¿ں نے ڈاکٹر فاروق ستار سے ہاتھ ملایا۔واضح رہے کہ سلمان مجاہد نے انکشاف کیا تھا کہ فاروق ستار درخواست کررہے ہیں کہ پی ایس پی میں شامل کرلو۔سلمان مجاہد نے مزید کہا کہ فاروق ستار کے پاس 2 آپشنزہیں، انہیں کہا گیا ہے کہ پی ایس پی جوائن کرو یا ملک چھوڑدو۔