اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ کے مزید کیسزکی تفصیلات سامنےآئیں گی توآپ کی نیندیں اڑجائیں گی۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیراطلاعات نے کہا کہ کابینہ نے منی لانڈرنگ کے حالیہ کیسز پرشدید تحفظات کا اظہار کیا، شریف خاندان اور آصف زرداری نےمنی لانڈرنگ کی، ان لوگوں کے کرتوت تھے جس کے باعث پاکستان اقتصادی بحران کا شکار ہوا، مہنگائی اور ڈالر کی قدر میں اضافے کی وجہ بھی شریف خاندان اور زرداری کی حکومتوں میں ہونے والی کرپشن ہے۔وزیراطلاعات نے کہا کہ حسن،حسین نواز اور اسحاق ڈارعدالتوں کاسامنا نہیں کررہے، حمزہ شہبازکے 98 فیصداثاثہ جات ٹی ٹی پرمنحصر ہیں جب کہ 26 ملین ڈالر ٹی ٹی کے ذریعے شہباز شریف کو موصول ہوئے، ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمات کی تحقیقات کررہی ہے اور آگے مزید ہوشربا تفصیلات سامنے آنے والی ہیں۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ دہشتگردی کے حالیہ واقعات میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے، نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد ہی دہشتگردی پر قابو پانے کی کسوٹی ہےہم جلد دہشتگردی سےمکمل نجات پالیں گے۔فواد چوہدری نے کہا کہ اسٹیل مل کی بحالی کاپلان لارہےہیں جب کہ ایم این ایز اور ایم پی ایز کو گریڈ ایک سے 5 تک کی نوکری کیلیے دیا گیا کوٹا ختم کیا جارہا ہے اس کی بجائے قرعہ اندازی کی جائے گی،پاکستان پینل کوڈمیں ترمیم لائی جارہی ہےتاکہ ہم اپنے ڈاکو چوردوسرےملکوں سےواپس لائیں، ہمارےقانون میں سزائےموت کےباعث بہت سےملک ہمارےقیدی واپس نہیں کرتے۔وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ این ٹی ایس سے متعلق سٹیزن پورٹل میں شکایا ت آئی ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو یہ کام دیاگیا ہے کہ ان شکایات کو دیکھا جائے۔
Tag Archives: fawad ch
ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے پر فواد چوہدری کا یوٹرن
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پنجاب اسمبلی کے اراکین کی تنخواہوں میں اضافے کے معاملے پر کچھ ہی دیر بعد اپنے بیان سے یوٹرن لے لیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے عوامی نمائندگان ترمیمی بل 2019 کی منظوری کے بعد جب وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری سے اس حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور اراکین کی تنخواہ و مراعات میں اضافے کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ارکان اسمبلی کی تنخواہیں کم تھیں اور یہ تنخواہ نہیں بڑھتی تو مڈل کلاس طبقہ کبھی بھی الیکشن نہیں لڑے گا۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ٹوئٹ میں اس فیصلے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی جانب سے تنخواہوں اور مراعات میں اضافے سے بہت مایوس ہوا۔ وزیراعظم کی ٹوئٹ کے چند منٹ بعد ہی وفاقی وزیر اطلاعات نے بھی یوٹرن لیتے ہوئے اس بل کی مخالفت میں ٹوئٹ کردی۔اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے وزیراعلیٰ پنجاب اور اسمبلی کے اس فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے خود کو نوازنے کے اقدامات وزیراعظم اور وفاقی حکومت کی پالیسیزسے متصادم ہیں اور اس اقدام سے حکومتی پالیسی کا مذاق اڑایا گیا ہے، اس پالیسی پر فوری نظرثانی کی جانی چاہئے۔
50 ملکوں کو ویزا آن ارائیول اور 175 کو ای ویزہ کی سہولت دی گئی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ 50 ملکوں کو ایئرپورٹ لاو¿نج پر ہی ویزہ دے دیا جائے گا جب کہ 175 ملکوں کو ای ویزہ کی سہولت دی گئی ہے۔پارلیمنٹ ہاو¿س کے باہر میڈیا سے گفتگو میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ 50 ملکوں کو ایئرپورٹ لاو¿نج پر ہی ویزہ دے دیا جائے گا جب کہ 175 ملکوں کو ای ویزہ کی سہولت دی گئی ہے، نئی ویزہ پالیسی سے پاکستان میں بڑی تبدیلی آئے گی، 1965 تک پاکستان ایک بہترین ملک رہا۔فواد چوہدری نے کہا کہ برٹش، امریکن پاسپورٹ رکھنے والے بھارتی باشندوں کو ویزا آن ارائیول کی سہولت ہوگی،96 ملکوں کو ویزہ سہولت دے دی گئی ہے جب کہ اسٹوڈنٹ ویزا کی مدت 2 سال کر دی گئی ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم کی ایوان آمد پر اپوزیشن کا رویہ درست نہیں تھا، وزیراعظم کی آمد پر طعنے اور فقرے کسے جاتے ہیں، اپوزیشن کو وزیراعظم کا احترام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ محمد بن سلمان پاکستان آرہے ہیں جب کہ یواے ای کے ولی عہد 12 سال بعد پاکستان آئے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ ماورائے عدالت قتل شہباز شریف کے دور میں ہوئے، شہبازشریف سے پہلے ماورائے عدالت قتل کا تصورنہیں تھا، سانحہ ماڈل ٹاو¿ن منصوبہ بندی کے ساتھ اور سانحہ ساہیول غلطی سے ہوا، شہبازشریف اور سعد رفیق کے خلاف نیب انکوائری مذاق بن گئی ہے جب کہ پاکستان کو خطرہ نہیں بلکہ سندھ کے غداروں کو خطرہ ہے۔
ن لیگ کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی پتوں کی طرح گررہے ہیں، فواد چوہدری
لاہور(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے ترجمان بیرسٹرفواد چوہدری کا کہنا ہے کہ (ن) لیگ کے ایم پی ایز اور ایم این ایز پتوں کی طرح گررہے ہیں۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پہلے ہی پیش گوئی کردی تھی کہ مسلم لیگ (ن) اندرونی خلفشار اور شکست سے دوچار ہے، اب ہمارے مؤقف کی تائید ہورہی ہے، (ن) لیگ کا حال ایم کیوایم سے مختلف نہیں، پارٹی بکھر گئی ہے اور اس کے ایم این ایز پتوں کی طرح گررہے ہیں، ہمیں نہیں لگتا کہ (ن) لیگ الیکشن تک اپنا وقت بھی پورا کرے۔ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ انتظامی بنیادوں پر نئے صوبے بننے چاہئیں، یہ کسی ایک جماعت کا نہیں پورے پاکستان کامسئلہ ہے، فاٹا کے انضمام کو روکا گیا اور آج وہاں تحریکیں چل رہی ہیں، جنوبی پنجاب کے عوام میں بھی احساسِ محرومی پیدا ہوا جس کی وجہ سے آج ایک گروپ نے اپنی پارٹی سے علیحدگی اختیارکرلی، ہم جنوبی پنجاب کے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں، خسرو بختیار سمیت دیگر مستعفی ہونے والے ارکان نے درست فیصلہ کیا ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حالت ان کی اپنی منفی پالیسیوں کے باعث ہوا ہے، عوام شہبازشریف کی کارکردگی سے مطمئن نہیں، زعیم قادری کا پورا خاندان ہی صاف پانی کی کمپنی میں لگا دیا گیا اور یہی صاف پانی اسکیم مالی بدانتظامی کی ایک جھلک ہے، بجلی بنانے کے لئے اپنی ہی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کئے گئے اور کہا گیا کہ وہ بجلی پیدا کرے نہ کرے حکومت پیسہ دے گی صرف کمیشن ملنا چاہئے، جہاں 5500 میگا واٹ کا وعدہ کیا گیا وہاں 17 سے 1900 میگا واٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔انتخابی اتحاد سے متعلق فواد چوہدری نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں صرف ایک ہی پارٹی کا مستقبل ہے اور وہ تحریک انصاف ہے، ہم کسی طور پر بھی کسی آزاد امیدوار یا جماعت کی حمایت نہیں کریں گے، الیکشن میں لوکل ایڈجسمنٹ ضرور ہوں گی لیکن بڑا اتحاد نہیں ہوگا۔
عدالتی فیصلے بیگم کا حکم نہیں جو نواز شریف نہ مانیں،فواد چوہدری
لاہور(ویب ڈیسک) ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتوں کے فیصلے بیگم صاحبہ کا حکم نہیں جو نواز شریف نہ مانیں انہیں عدالت نے نااہل کیا ہے اسے ماننا ہوگا۔نواز شریف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو سپریم قائد منتخب کرلیا ہے اس سے پہلے صدام حسین اور معمر قزافی بھی سپریم قائد تھے، اللہ نواز شریف کو ایسے انجام سے بچائے۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالتوں کے فیصلے بیگم صاحبہ کا حکم نہیں جو نہ مانیں، انہیں عدالت نے نااہل کیا ہے اسے ماننا ہوگا۔فواد چوہدری نے کہا کہ 4 مارچ سے عمران خان ملک گیر دوروں کا آغاز کررہے ہیں، اسی دن سے انتخابی مہم شروع کردیں گے جب کہ پاکستان کی سیاست عمران خان کے دروازے پر جارہی ہے، مسلم لیگ (ن) اس وقت 100 نشستوں کی پارٹی ہے جب کہ پاکستان کی سب سے بڑی جماعت تحریک انصاف ہے۔واضح رہے سابق وزیراعظم نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عامہ کے اجلاس سے خطاب میںکہا تھا کہ ملک میں آمریت نہیں لیکن پھر بھی اس دور جیسے فیصلے ہورہے ہیں اور میں برملا کہوں گا کہ میں یہ فیصلے نہیں مانتا۔
جہانگیر ترین نا اہلی ….! تحریک انصاف کا ماننے سے انکار ، چیلنج کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (ویب ڈیسک)عمران خان اور جہانگیر ترین کی نا اہلی کے فیصلے سے متعلق تحریک انصاف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے 99فیصد ہمارے حق میں اور 1فیصد خلاف فیصلہ دیا ہے ۔ترجمان تحریک انصاف فواد چودھری نے کہا کہ جہانگیر ترین کی نا اہلی کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی اپیل دائر کریں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کو سپریم کورٹ نے کرپشن کے الزامات پر نا اہل نہیں کیا بلکہ تکنیکی بنیادوں پر نا اہل کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے جہانگیر ترین کے بچوں کی پراپرٹی الیکشن لا میں ڈکلیئر نہ کرنے پر انہیں نا اہل کیا لیکن یہ پراپرٹی بچوں کے اکاﺅنٹ میں ڈکلیئر ہے ۔ادھر مراد سعید کا کہنا تھا کہ فیصلے نے ثابت کردیا کہ عمران خان دیانت دار ہیں ،اس فیصلے پر پورے پاکستان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے جہانگیر ترین کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہل قرار دیتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین نے اپنے بیان میں مشکوک ٹرمز استعمال کیں اور صحیح جواب نہ دینے پر انہیں ایماندار قرار نہیں دیا جاسکتا۔
حنیف عباسی کو سپریم کورٹ میں غلط حلف نامہ جمع کرانے پر 7 سال قید ہوگی، فواد چوہدری
اسلام آباد: ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حنیف عباسی سپریم کورٹ میں جھوٹے بولنے اور غلط حلف نامہ جمع کرانے پر 7 سال کے لیے جیل جائیں گے ۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی کابینہ اورنگزیب عالمگیر کی کابینہ ہے، انہیں معلوم ہونا چاہیئے کہ نا تو بیرون ملک آف شور کمپنی بنانا جرم ہے اور نہ پیسے دینا لیکن بچوں کو حرام کے پیسے دینا جرم ہے۔ جہانگیرترین کے پیسے ہرجگہ ڈکلیئرڈ ہیں لیکن کہا جارہا ہے کہ جہانگیرترین نے یونائٹیڈ شوگر ملز کے شیئرخریدے لیکن حنیف عباسی کے وکیل کو یہ بھی نہیں پتا کہ دسمبر2007 میں جہانگیرترین ایک عام شہری تھے، جہانگیر ترین پر سرکاری خزانے کے غلط استعمال کا کوئی الزام نہیں اور چیف جسٹس صاحب نے ان کی صداقت کا اعتراف کیا۔تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے سامنے جھوٹ بولنا جرم ہے اورحنیف عباسی نے جھوٹ بولا جب کہ غلط حلف نامہ بھی لگایا، عدالت نے حنیف عباسی کے حلف نامے کا نوٹس لے لیا ہے اور وہ کم ازکم 7 سال کے لیے جیل جائیں گے، اس لیے اب ان کو اپنی فکر ہونی چاہئے۔ اس کے علاوہ سوال اٹھتا ہے کہ ایس ای سی پی کے خفیہ کاغذات حنیف عباسی کے ہاتھ کیسے آئے، کیا انہوں نےایس ای سی پی سے کاغذات چوری کروائے، اگر ایسا ہے تو ان پر ایک اور مقدمہ بنتا ہے۔ درحقیقت مسلم لیگ (ن) کی کوئی سیاسی یا قانونی حکمت عملی نہیں ۔ اگر بڑے رہنماؤں کا یہ حال ہوگا تو چھوٹوں کا کیا ہوگا۔
سیاسی بھونچال ۔۔اسحاق ڈار کی گرفتاری بارے اہم خبر
اسلام آباد (ویب ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ ریکارڈ ٹمپرنگ معاملے میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار بلواسطہ مجرم ہیں کیونکہ چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی نے ان کے کہنے پر ریکارڈ تبدیل کرنے کی کوشش کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ میں پاناما عملدرآمد کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی ریکارڈ ٹمپرنگ میں ڈائریکٹ ملوث ہیں اور اسحا ق ڈار بلواسطہ مجرم ہیں جنہیں اب اس کیس میں گرفتار کر لیا جائے گا۔فواد چودھری نے کہا کہ چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کو بھی گرفتار کیا جائے اور پولیس وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بھی پکڑے کیونکہ ان کے کہنے پر ظفر حجازی نے ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کی۔عدالت سے غلط بیانی پر ظفر حجازی کیخلاف بھی مقدمہ بنتا ہے۔