تازہ تر ین

ن لیگ کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی پتوں کی طرح گررہے ہیں، فواد چوہدری

لاہور(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے ترجمان بیرسٹرفواد چوہدری کا کہنا ہے کہ (ن) لیگ کے ایم پی ایز اور ایم این ایز پتوں کی طرح گررہے ہیں۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پہلے ہی پیش گوئی کردی تھی کہ مسلم لیگ (ن) اندرونی خلفشار اور شکست سے دوچار ہے، اب ہمارے مؤقف کی تائید ہورہی ہے، (ن) لیگ کا حال ایم کیوایم سے مختلف نہیں، پارٹی بکھر گئی ہے اور اس کے ایم این ایز پتوں کی طرح گررہے ہیں، ہمیں نہیں لگتا کہ (ن) لیگ الیکشن تک اپنا وقت بھی پورا کرے۔ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ انتظامی بنیادوں پر نئے صوبے بننے چاہئیں، یہ کسی ایک جماعت کا نہیں پورے پاکستان کامسئلہ ہے، فاٹا کے انضمام کو روکا گیا اور آج وہاں تحریکیں چل رہی ہیں، جنوبی پنجاب کے عوام میں بھی احساسِ محرومی پیدا ہوا جس کی وجہ سے آج  ایک گروپ نے اپنی پارٹی سے علیحدگی اختیارکرلی، ہم جنوبی پنجاب کے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں،  خسرو بختیار سمیت دیگر مستعفی ہونے والے ارکان نے درست فیصلہ کیا ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حالت ان کی اپنی منفی پالیسیوں کے باعث ہوا ہے، عوام شہبازشریف کی کارکردگی سے مطمئن نہیں، زعیم قادری کا پورا خاندان ہی صاف پانی کی کمپنی میں لگا دیا گیا اور یہی صاف پانی اسکیم مالی بدانتظامی کی ایک جھلک ہے، بجلی بنانے کے لئے اپنی ہی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کئے گئے اور کہا گیا کہ وہ بجلی پیدا کرے نہ کرے حکومت پیسہ دے گی صرف کمیشن ملنا چاہئے، جہاں 5500 میگا واٹ کا وعدہ کیا گیا وہاں 17 سے 1900 میگا واٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔انتخابی اتحاد سے متعلق فواد چوہدری نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں صرف ایک ہی پارٹی کا مستقبل ہے اور وہ تحریک انصاف ہے، ہم کسی طور پر بھی کسی آزاد امیدوار یا جماعت کی حمایت نہیں کریں گے، الیکشن میں لوکل ایڈجسمنٹ ضرور ہوں گی لیکن بڑا اتحاد نہیں ہوگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain