Tag Archives: football-team

فٹ بال ٹیم کو لیجانے والے طیارہ کو خوفناک حادثہ—76 افراد جاں بحق

برازیل کی چیپکونس رئیل فٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں کو لے جانے والا چارٹر طیارہ کولمبیا کے شہر میڈلین میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ سول ایوی ایشن حکام کے مطابق حادثے میں 76 افراد جاں بحق جبکہ 5افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق چارٹر طیارے میں حادثے کے وقت عملے کے 9افراد اور فٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں سمیت 81 افراد سوار تھے۔