لاہور(ویب ڈیسک)پنجاب حکومت نے لاہور میں ارفع کریم ٹاور کے قریب خود کش دھماکے پر جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ گزشتہ روز لاہور میں ارفع کریم ٹاور کے قریب ہونے والے خود کش دھماکے پر پنجاب حکومت نے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بارے میں نوٹی فیکیشن جلد جاری کیا جائے گا، جے آئی ٹی میں پولیس کے علاوہ ایم آئی، آئی ایس آئی اور آئی بی کے نمائندے شامل ہوں گے جب کہ کمیٹی اپنی رپورٹ وزیر اعلی کو پیش کرے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز فیروزپور روڈ پر ارفع کریم ٹاور کے قریب خودکش دھماکے کے نتیجے میں 9 پولیس اہلکاروں سمیت 26 افراد شہید اور 52 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
Tag Archives: Govt-of-Punjab-Logo
نافرمان اولاد ہوشیار باش،حکومت کا زبردست اعلان
لاہور (خصوصی رپورٹ) پنجاب حکومت بزرگ شہریوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کیلئے قانون سازی کر رہی ہے جس کے مطابق اولاد قانونی طور پر پابند ہو گی کہ وہ اپنے بزرگ والدین کو مناسب خرچ مہیا کرے‘ ان کی خوراک‘ صحت اور تحفظ کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی جائیداد کا تحفظ کرے۔ شکایت کی صورت میں ایسے نافرمان بچوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور انہیں قانونی طور پر گرفتار و جرمانہ کی سزا دی جائے گی۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ جو والدین اپنی اولاد کو اپنی جائیداد ٹرانسفر کر دیتے ہیں اگر وہ سمجھیں کہ ان کی اولاد ان کی مناسب دیکھ بھال نہیں کر رہی تو وہ منتقل کی جانے والی جائیداد کی اونرشپ منسوخ کر سکیں گے۔ پنجاب حکومت نے یہ اقدامات بزرگ شہریوں کو تحفظ دینے کیلئے کئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے ڈرافٹ تیار ہو چکا ہے اور اگلے 2ماہ کے اندر اس پر قانون سازی کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔
بزرگ شہری‘ قانون سازی