Tag Archives: hafeez

آل راﺅنڈر محمد حفیظ کا انگلینڈ میں دوبارہ باﺅلنگ ٹیسٹ ،،فیصلہ ہو گیا

لاہور (خبریں ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے قومی آل راﺅنڈر محمد حفیظ کے باﺅلنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ میں باﺅلنگ کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ محمد حفیظ کا باﺅلنگ ایکشن ٹیسٹ کے دوران غیر قانونی پایا گیا ہے جس کے باعث انہیں انٹرنیشنل کرکٹ میں باﺅلنگ کرانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ محمد حفیظ پر پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے بلے باز کی حیثیت سے دستیاب ہوں گے اور جب انہیں لگے گا کہ ان کا باﺅلنگ ایکشن بہتر ہو گیا ہے تو وہ پی سی بی کو درخواست دیں گے۔ محمد حفیظ کی درخواست ملنے پر پی سی بی آئی سی سی سے ٹیسٹ کی تاریخ طلب کرے گا جس پر آئی سی سی ٹیسٹ کیلئے نئی تاریخ دے گی۔ اس ٹیسٹ میں اگر محمد حفیظ کا باﺅلنگ ایکشن قانونی قرار دیدیا گیا تو ٹھیک، ورنہ ان کے باﺅلنگ کرانے پر ایک سال کی پابندی عائد کر دی جائے گی۔

آل راﺅنڈر محمد حفیظ کا انگلینڈ میں دوبارہ باﺅلنگ ٹیسٹ ،،فیصلہ ہو گیا

لاہور (خبریں ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے قومی آل راﺅنڈر محمد حفیظ کے باﺅلنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ میں باﺅلنگ کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ محمد حفیظ کا باﺅلنگ ایکشن ٹیسٹ کے دوران غیر قانونی پایا گیا ہے جس کے باعث انہیں انٹرنیشنل کرکٹ میں باﺅلنگ کرانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ محمد حفیظ پر پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے بلے باز کی حیثیت سے دستیاب ہوں گے اور جب انہیں لگے گا کہ ان کا باﺅلنگ ایکشن بہتر ہو گیا ہے تو وہ پی سی بی کو درخواست دیں گے۔ محمد حفیظ کی درخواست ملنے پر پی سی بی آئی سی سی سے ٹیسٹ کی تاریخ طلب کرے گا جس پر آئی سی سی ٹیسٹ کیلئے نئی تاریخ دے گی۔ اس ٹیسٹ میں اگر محمد حفیظ کا باﺅلنگ ایکشن قانونی قرار دیدیا گیا تو ٹھیک، ورنہ ان کے باﺅلنگ کرانے پر ایک سال کی پابندی عائد کر دی جائے گی۔

محمد حفیظ کا باﺅ لنگ ایکشن ایک بار پھر مشکوک قرار

آئی سی سی کے قوانین کے مطابق باو¿لنگ کراتے وقت باو¿لر کے ہاتھ کا خم 15 ڈگری کے اندر ہونا چاہیے۔سری لنکا کے خلاف ابو ظہبی کے شیخ زید کرکٹ گراو¿نڈ میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں میچ آفیشلز نے محمد حفیظ کے باو¿لنگ ایکشن کو رپورٹ کیا تھا۔آئی سی سی قوانین کے تحت حفیظ کو 14 روز میں اپنے ایکشن کی جانچ کروانی ہو گی تاہم اس دوران وہ باو¿لنگ کروا سکیں گے۔اس سے قبل محمد حفیظ کا باو¿لنگ ایکشن ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ میں دو مرتبہ مشکوک قرار دیا جا چکا ہے۔محمد حفیظ 2014 سے باو¿لنگ ایکشن باو¿لنگ ایکشن مشکوک ہونے پر آئی سی سی کے ریڈار میں آ رہے ہیں۔حفیظ کو ایک سال میں دوسری مرتبہ غیر قانونی ایکشن پر جولائی 2015 میں انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک سال کے لئے باو¿لنگ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اس وقت کرکٹ بورڈ نے محمد حفیظ کا انگلینڈ میں باو¿لنگ ٹیسٹ کروانے سے قبل، باو¿لنگ کوچ کارل کرووے کی خدمات حاصل کیں لیکن حفیظ نے فٹنس مسائل کے باعث ٹیسٹ نہیں کروایا تھا۔ایک سال کی پابندی کے بعد حفیظ نے نومبر 2016 میں آسٹریلیا میں باو¿لنگ ایکشن ٹیسٹ کروایا جس کے کلیئر ہونے پر انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ میں دوبارہ باو¿لنگ شروع کی تھی۔اس کے علاوہ حفیظ کا 2016 میں قائد اعظم ٹرافی کے فائنل میں بھی ایکشن رپورٹ ہوا تھاجس کی وجہ سے وہ پاکستان سپر لیگ کے پہلے ایڈیشن میں باو¿لنگ کروانے سے قاصر رہے۔

کپتان نے بھی قومی ٹیم سے امیدیں وابستہ کرلیں

آسٹریلیا (ویب ڈیسک)پرتھ کے ویسٹرن آسٹریلیا کرکٹ ایسوسی ایشن (واکا) گراو¿نڈ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہ ‘ہمیں ٹیم پر پورا اعتماد ہے، ہم بہت اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں اور گزشتہ دومیچوں میں باو¿لرز نے ٹیم کے لیے بہترین کردار ادا کیا ہے’۔محمد حفیظ نے کہا کہ ‘ہماری باو¿لنگ میں کارکردگی کو دہرانے کی صلاحیت ہے’۔طویل عرصے تک ٹیم سے باہر رہنے والے فاسٹ باو¿لر جنید خان نے دوسرے میچ میں واپسی کرتے ہوئے بہترین باولنگ کا مظاہرہ کیا تھا جس پر پوچھے گئے ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ ‘مجھے ذاتی طورپر یقین ہے اور بطور ٹیم ہم سمجھتے ہیں وہ کسی بھی کنڈیشن میں کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ان کے پاس تجربہ ہے اورانھوں نے پوری دنیا میں کرکٹ کھیلی ہے’۔قائم مقام کپتان نے جنید خان سمیت باو¿لرز سے توقعات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہمیں ان سے بہت امیدیں ہیں اسی طرح عامر اور باو¿لنگ سے ہمیں بہت توقعات ہیں’۔

محمد حفیظ کے دل کی بات آخارکار لبوں پر

لاہور(ویب ڈیسک) سینئر بیٹسمین محمد حفیظ کے دل کی بات آخر کار لبوں پر آگئی جن کا کہنا ہے کہ وہ آسٹریلیا کیخلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز کھیلنا چاہتے تھے مگر سلیکشن کیلئے زیر غور نہ لائے جانے کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں ہو سکا تاہم انہوں نے توقع ظاہر کی کہ انہیں جلد ہی دوبارہ موقع ملے گا۔ گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہو ئے محمد حفیظ نے اعتراف کیا کہ وہ انگلینڈ کے دورے میں مکمل طور پر فٹ نہیں تھے لیکن اب فٹنس کے حصول کے ساتھ ہی بالنگ ایکشن بھی کلیئر ہو چکا ہے لہٰذا ذاتی خواہش یہی تھی کہ آسٹریلین ٹور پر آل راونڈر کی حیثیت سے قومی ٹیم کی نمائندگی کروں لیکن سلیکٹرز نے انتخاب نہیں کیا جس پر انہیں کوئی گلہ نہیں ہے۔ قومی ٹیم کی قیادت کے حوالے سے حفیظ کا کہنا تھا کہ جس طرح نئے کھلاڑیوں کو پرفارمنس کیلئے کم ازکم دو سے تین سیریز دینے کی بات کی جاتی ہے اسی طرح ہر کپتان کو بھی خود کو ثابت کرنے کیلئے کم از کم دو سال کا وقت دینا چاہئے اور اگر وہ اس دوران بہتر کارکردگی نہ دکھا سکے تو پھر اس کے مستقبل پر غور ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ قومی ٹیم میں سعید اجمل کی عدم موجودگی کے سبب بالنگ اٹیک میں جو خلاء پیدا ہوا ہے وہ اسے پر کر سکتے ہیں اور امید ہے کہ سلیکٹرز انہیں قابل غور سمجھیں گے ۔

پاک آسٹریلیا کرکٹ سیریز، دو بڑے ناموں کی واپسی کا امکان

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین کرکٹ سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے انتخاب پر سلیکشن کمیٹی نے مشاورت مکمل کرلی۔نیوزی لینڈ کے ساتھ جاری دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے بعد پاکستانی ٹیم آسٹریلیا روانہ ہوگی جہاں قومی ٹیم کینگروز کے ساتھ تین ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ کی سیریز کھیلے گی۔ نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں بلے بازوں کی ناقص کارکردگی کے باعث چیف سلیکٹر انضمام الحق نے مزید دو سینئر کھلاڑیوں کامران اکمل اور محمد حفیظ کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کامران اکمل نے قائد اعظم ٹرافی میں 6 میچز میں 790 رنز بنا کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے سلیکشن کمیٹی کی توجہ حاصل کی۔ محمد حفیظ نے حال ہی میں باﺅلنگ ایکشن کلیئر کرانے کیلئے ٹیسٹ دیدیا ہے۔ ایکشن کلیئر ہونے کی صورت میں محمد حفیظ ایک بار پھر بطور آل را?نڈر ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں۔ وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل اور محمد حفیظ کی ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے۔

محمد حفیظ کی قسمت کا فیصلہ

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) برسبین کی بائیومکینکس لیب سے محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن ٹیسٹ کی رپورٹ اس ہفتے ملنے کا امکان ہے۔بولنگ ایکشن ٹیسٹ کے بعد محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ امید ہے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کروں گا۔جولائی 2015 میں آف اسپینرمحمد حفیظ کابولنگ ایکشن ایک سال میں دوسری بارمشکوک قرار دیاگیا تھا۔ جس کے بعد آئی سی سی نے ان کی بولنگ پرایک سالہ پابندی عائد کردی تھی۔ دورہ انگلینڈ کے دوران پابندی کے خاتمہ ہوا، مگر فٹنس مسائل کی وجہ سے حفیظ نے ایکشن کلیئرکرانے کیلئےٹیسٹ نہیں کرایا۔محمد حفیظ نے پاکستان کی جانب سے 177 ون ڈے میں 5 ہزار4 سو 4 رنز کے ساتھ 129 وکٹیں،جبکہ 77 ٹی 20 میں 16 سو 14 رنز اور 46 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

”پروفیسر“ سکواڈمیں دوبارہ واپسی کےلئے پرعزم

فیصل آباد ( آئی این پی)پا کستان کر کٹ ٹیم کے ما یہ ناز آل راﺅنڈر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ پا کستان کرکٹ ٹیم بہتر کار کردگی کا مظا ہرہ کر رہی ہے ٹیسٹ سیر یز میں بھی ویسٹ انڈیز کو ٹف ٹا ئم دی گی جب تک پا کستان کر کٹ ٹیم کو میری ضرورت ہو گی میں قومی ٹیم کے لیے کھیلتا رہوںگا بھر پور محنت کر کے دوبارہ ٹیم میں اپنی جگہ بنا ﺅنگا محنت پر ہی یقین رکھتا ہوں وہ گز شتہ روز یہا ں میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ کسی بھی کھیلا ڑی پر اپ ڈا ﺅن آناکھیل کا حصہ ہے میں بھی ڈو میسٹک میںکار کر دگی دیکھا کر ٹیم کا حصہ بنونگا انہوں نے کہا کہ میں کر کٹ سے با عزت طریقے سے رخصت ہو نا چا ہتا ہوں عزت سے رخصت ہو نا ہر کھیلا ڑی کی خوا ہش ہو تی ہے پاکستان ٹیسٹ رینکنگ میں اپنا کھو یا ہوا مقام جلد دوبارہ حاصل کر لے گا ۔