Tag Archives: haronabad

ہارون آباد میں تیزاب سے حملے میں لڑکی شدید زخمی

بہاول نگر(ویب ڈسک)کے مطابق ہارون آباد کے علاقے سبزی منڈی کی رہائشی 16 سالہ غلام فاطمہ گھر میں سوئی ہوئی تھی کہ نامعلوم افراد گھر میں داخل ہوئے اور تیزاب پھینک دیا۔ واقعہ کے بعد متاثرہ لڑکی کو بہاولپور کے اسپتال منتقل کر دیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ تیزاب نے لڑکی کا چہرہ اور سینے کو متاثر کیا اور اس کی آنکھ ضائع ہونے کا اندیشہ ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے جب کہ پولیس نے شک کی بنا پر لڑکی کے رشتہ دار ماجد کو حراست میں لے لیا جس سے تفتیش جاری ہے۔