Tag Archives: indiansupremecourt

وزیر اعظم کیخلاف کرپشن کا الزام ….سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

نئی دہلی (خصوصی رپورٹ) بھارتی سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ سہارا کمپنی اور ادیتیا برلا گروپس سے رقوم لینے کے مبینہ الزام میں وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف تحقیقات نہیں کی جا سکتی۔ سپریم کورٹ کے مطابق ان کے خلاف فراہم کردہ شواہد ناکافی ہیں۔ دو رکنی بنچ کا کہنا تھا کہ ناکافی شواہد کی بنیاد پر وزیراعظم پر تہمت نہیں لگائی جا سکتی۔ قبل ازیں عدالت نے 25 نومبر کو بھی مذکورہ کیس کی تحقیقات کرنے سے انکار کردیا تھا۔