Tag Archives: ishrat-ul-ebad

گورنر سندھ عشرت العباد بارے اہم ترین خبر

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) وفاقی حکومت نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو دسمبر میں ہٹانے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔ گورنر سندھ کے عہدے لئے ممتاز بھٹو اور سنیٹر مشاہد اللہ کے نام نمایاں ہیں۔ نئے گورنر سندھ کے معاملے پر نئی عسکری قیادت کے ساتھ بھی مشورہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کے اداروں نے بھی عشرت العباد کو ہٹانے کے اقدام کو سراہا ہے۔

گورنر سندھ کے برطانوی پاسپورٹ کی کاپی منظرعام پر آ گئی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) گورنر سندھ کے برٹش پاسپورٹ کی کاپی سامنے آ گئی۔ پاسپورٹ دو ہزار نو میں جاری ہوا دو ہزار بیس تک قابل استعمال۔ سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد کا کہنا ہے آئین کے تحت دہری شہریت والا شخص گورنر نہیں بن سکتا۔ تفصیلات کے مطابق سید مصطفی کمال کی دھواں دھار پریس کانفرنس کے بعد گورنر سندھ کا برطانوی پاسپورٹ سوشل میڈیا پر آگیا۔ قانون کے مطابق دہری شہریت کا حامل شخص گورنر نہیں بن سکتا۔ اگر عشرت العباد نے حقائق چھپائے ہیں تو انہیں سزا ہوسکتی ہے۔ تحریک انصاف نے بھی گورنر کے خلاف تحقیقات اور ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ برٹش پاسپورٹ کے مطابق 2009سے 2020تک قابل استعمال ہے۔ ذرائع کے مطابق گورنر سندھ 14 برس سے اپنی شہریت سے متعلق اہم معلومات پوشیدہ رکھ کر اہم ترین عہدے پر فائز ہیں۔ الیکشن کمیشن پاکستان کے سیکرٹری کنور دلشاد کا کہنا ہے کہ آئین کے مطابق گورنر دہری شہریت نہیں رکھ سکتا۔ ڈاکٹر عشرت العباد کو گورنری فورا چھوڑنا پڑیگی۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف بھی سید مصطفی کمال کی ہمنوا ہو گئی۔ ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر سندھ کے خلاف تحقیقات اور ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کردیا۔ تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا برس سے گورنر کے عہدے پر فائزعشرت العباد خود بھی تمام معاملات میں ملوث رہے ہیں اور ایم کیو ایم کو بھی اس سارے کھیل کا حصہ سمجھا جائے۔