اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق آئی جی ذوالفقار چیمہ نے کہا ہے کہ میں ایس ایس پی راول ٹان خرم شہزاد کو ذاتی طور پر جانتا ہوں اور وہ ایک فرشتوں کے کردار جیسا پاکیزہ انسان ہے، ان کی بے گناہی کے لئے میں خانہ کعبہ میں بھی قسم کھا سکتا ہوں۔ سابق آئی جی ذوالفقار چیمہ کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو کیس میں سنایا جا نے والے فیصلہ ایک انتہائی غیر منصفانہ فیصلہ ہے جس میں انصاف کے تمام اصولوں کو روند دیا گیا ۔ ایس ایس پی راول ٹان خرم شہزاد انتہائی دیانت دار آفیسر ہیں انہیں آئی جی، وزیر اعلی ، چیف جسٹس اور وزیر اعظم پاکستان بھی غیر قانونی کام کہے گا تو وہ انکار کردیں گے۔ ان پر الزام عائد کیا ہے کہ بے نظیر بھٹو کے قتل کے بعد انہوں نے جائے وقوعہ کو دھویا تھا، حالانکہ وقوعہ کے بعد ہر جگہ سے خون دھلوا دیا جاتا ہے، انہوں نے اس وقت خون دھلوایا جب پولیس نے جائے وقوعہ سے تمام تر متعلقہ ثبوت اکٹھے کر لئے تھے جبکہ انہوں نے حادثے کے ایک گھنٹے بعد خون دھلوایا تھا جبکہ پولیس نے وہاں سے29متعلقہ ثبوت اکٹھے کئے تھے جبکہ عام طور پر جائے حادثہ سے8 سے 10ثبوت اکٹھے کئے جاتے ہیں۔ میں خانہ کعبہ میں جا کرخرم شہزادکی بے گناہی کی قسم کھا سکتا ہوں۔میرا خیال ہے کہ سعود عزیز کا بھی بے نظیر بھٹو کے قتل سے براہ راست کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے اپنی سبکی مٹانے کے لئے ان پولیس افسران کو مقدمے میں نامزد کیا۔
Tag Archives: khana-kaba
خالص سونے ،چاندی سے بنے غلاف کعبہ کی آ ج تبدیلی ،لاگت 2کروڑ ریال
مکہ مکرمہ (این این آئی) بیت اللہ کا غلاف آج (جمعرات) تبدیل کیا جائے گا ۔ ا س سلسلے میںکام نماز فجر کے بعد شروع ہو گا جو تقریبا چار گھنٹے جاری رہے گا – پہلے نئے غلاف کو پرانے غلاف کے اوپر لٹکایا جائے گا پھر پرانے غلاف کی رسیاں ڈھیلی کر کے اسے نئے غلاف کے نیچے سے اتار لیا جائے گا -نیا غلاف دو کروڑ ریال کی لاگت سے670کلوگرام خالص ریشم سے تیار کیا گیا ہے- غلاف کی تیاری میں 150کلو گرام خالص سونا اور چاندی بھی استعمال کی گئی ہے اور اس پر بیت اللہ کی حرمت اور حج کی فرضیت اور فضیلت کے بارے میں قرآنی آیات کشیدہ کی گئی ہےں-اس کا سائز658مربع میٹر ہے اور یہ 47حصوں پر مشتمل ہوتا ہے -ہر حصہ14میٹر طویل اور 95سینٹی میٹر چوڑا ہوتا ہے- زمین سے تین میٹر کی بلندی پر نصب کعبہ کے دروازے کی لمبائی چھ میٹر او رچوڑائی تین میٹر ہے -غلاف کعبہ چار دیواروں کے علاوہ دروازے پر بھی آویزاں کیا جاتا ہے-اتارے جانے والے غلاف کے ٹکرے بیرونی ممالک سے آئے ہوئے سربراہان مملکت اور دیگر معززین کو بطور تحفہ پیش کر دئیے جاتے ہیں- یہ غلاف ہر سال 9 ذوالحجہ کو تبدیل کیا جاتا ہے جبکہ کعبہ کو غسل ہر سال دو مرتبہ شعبان اور ذوالحجہ کے مہینوں میں دیا جاتا ہے -مکہ مکرمہ کے قریب غلاف کعبہ تیار کرنے کی فیکٹری 79سال قبل قائم کی گئی تھی جہاں 200سے زائد ہنر مندمسلسل آٹھ ماہ کی محنت سے اسے تیار کرتے ہیں۔
دوران طواف خانہ کعبہ کی دلچسپ تصویر….ہر طرف دھوم مچ گئی
مکہ المکرمہ(نیوز ڈیسک) ہر مسلمان طواف خانہ کعبہ اور اللہ کے گھر کی زیارت کو اپنے لئے باعث فخر اور نجات کا ذریعہ سمجھنے کے ساتھ کار ثواب سمجھتا ہے اور رواں برس حج کے دوران لی گئی دل کی شکل میں طواف کعبہ کی ایک تصویر کو انٹرنیٹ پر بہت زیادہ پزیرائی مل رہی ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق رواں برس حج کے دنوں میں احمد حاضر نامی ایک شہری نے خانہ کعبہ میں طواف اور دیگر مناسک کی بہت سی تصاویر اپنے کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کیں جن میں طواف خانہ کعبہ کی ایک تصویر کو بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے اور بڑی تعداد میں لوگ اسے سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں۔ اس تصویر میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ حجاج کرام کے طواف کے دوران ایسا موقع بھی آیا کہ منظر دل کی شکل میں بدل گیا۔احمد کا کہنا ہے کہ اس نے خانہ کعبہ کے یہ روح پروز مناظر فوری طور پر اس لئے شائع نہیں کئے کہ لوگ جب حج کی ادائیگی کے بعد اپنے وطن کو لوٹ جائیں تو وہ بھی اس تصویر کو شیئر کر سکیں۔احمد حاضر نے 7 ذی الحج سے سعودی فضائیہ کی ٹیم کے ہمراہ خانہ کعبہ کے فضائی مناظر کا جائزہ لیتے ہوئے ایسی کئی تصاویر اتاریں جنہیں وہ ایک ایک کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر حرم مکی میں طواف کی تصاویر اتارنے میں بہت جلدی سے کام لیتے تھے کیونکہ جاری طواف کے باعث مناظر سکینڈوں میں تبدیل ہو رہے تھے۔ اس دوران اتفاقی طور پر ایک ایسا موقع آیا جب حجاج کرام خانہ کعبہ کے گرد دل کی شکل میں اکٹھے ہوئے تو میں نے یہ منظر فوری طور پر کیمرے میں محفوظ کرلیا۔
غسل کعبہ کی روح پرور تقریب …. خانہ کعبہ کے غلاف میں 4 اہم تبدیلیاں
لاہور(خصوصی نامہ نگار) حج سیز ن کے اختتام پر دنیا بھر سے آئے ہوئے حاجیوں کی اپنے اپنے ملکوں کو واپسی مکمل ہونے اور نئے ہجری سال کے آغاز کی مناسبت سے کعبة اللہ کو غسل دینے کی تقریب آج( پیر 17اکتوبر کو) منعقد ہو گی- خادم حرمین شریفین سلمان بن عبد العزیز کی نیابت کرتے ہوئے مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل دیگر معززین کے ہمراہ کعبہ کو عرق گلاب اور آب زم زم سے غسل دیں گے-دریں اثناءمسجد الحرام کی انتظامیہ نے تقریبا سوا مہینہ قبل تبدیل کئے جانے و الے نئے غلاف کعبہ کو مز ید خو بصورت بنانے کے لئے اس میں کشیدہ کاری کی چار نئی پٹیوں کا اضافہ کیا ہے – یہ چار پٹیاں حجر اسود کے اردگردگولائی میں ‘ کعبہ کے جنوب مغربی کونے رکن یمانی پر اوپر سے نیچے اور گولائی میں اس کے علاوہ میزاب رحمت (کعبہ کے پرنالے ) کے قریب لگائی گئی ہے-