اسلام آباد(ویب ڈیسک)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی صدارت میں قومی اسمبلی میں موجودہ کشیدہ صورتحال کو دور کرنے کیلئے اپوزیشن جماعتوں کا(آج) پیر کو مشاورتی اجلاس پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوگا۔مشاورتی اجلاس کے بعد اپوزیشن جماعتیں مشترکہ طور پر اسپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق سے ملاقات کریں گی۔رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز قائد حزب اختلاف کے معاون سٹاف کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف،پاکستان پیپلزپارٹی،جماعت اسلامی،عوامی نیشنل پارٹی،مسلم لیگ (ق)،قومی وطن پارٹی،ایم کیو ایم سے رابطے کیے گئے اور قائد حزب اختلاف کے مشاورتی اجلاس کی اطلاع دی۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم کے خلاف تحریک استحقاق پر اپنے موقف کو برقراررکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اسپیکر قومی اسمبلی پر واضح کیا جائے گا کہ وہ اس تحریک استحقاق کو لے کر ایوان کے ماحول کو بہتر بنانے میں کردار اداکرسکتے ہیں۔یاد رہے کہ اسپیکر کی طرف سے بھی 26جنوری کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے آغاز میں واضح کردیا گیا ہے کہ وہ وزیراعظم کے خلاف اس تحریک استحقاق سے متعلق رولنگ پر نظرثانی کیلئے قانونی و آئینی ماہرین سے رابطہ کریں گے کیونکہ اس معاملے پر ملک کی معزز اعلیٰ عدالت میں کیس زیرسماعت ہے جس کی سیاسی جماعتیں بھی فریق ہیںجبکہ اپوزیشن کے مشاورتی اجلاس میں ایوان میں کرپشن سے متعلق معاملات کو زیربحث لانے کا فیصلہ بھی کرلیاگیاہے۔اس حوالے سے بھی اپوزیشن جماعتوں نے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت پیشرفت کو ممکن بنانے کیلئے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
Tag Archives: Khurshid Shah
بھارتی جارحیت کی وجہ پاکستان کی کمزور پالیسی
پشاور (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ بھارتی جارحیت کا سبب پاکستان کی کمزور خارجہ پالیسی ہے۔ وزارت خارجہ کا قلمدان وزیراعظم کے پاس ہے لیکن ان کے پاس تو پارلیمنٹ آنے کیلئے وقت نہیں، لندن ان کا شہر ہے جہاں وہ اکثر جاتے رہتے ہیں۔ پشاورمیں اے این پی کے سابق سینیٹر حاجی محمد عدیل کی رہائشگاہ پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ملک کو قرضے لے کر چلایا جا رہا ہے جو دانشمندی نہیں۔ جب ہم حکومت چھوڑ رہے تھے اس وقت ہر پاکستانی 85 ہزار روپے قرضدار تھا اب یہ قرضہ ایک لاکھ پچیس ہزار روپے تک پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ تحریک چلائیں گے تو سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بطور سپہ سالار ان کا دور پاکستان کی تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ دہشتگردی کے خاتمے میں ان کا انتہائی اہم کردار رہا، جب وہ آئے تو اس وقت حالات انتہائی پیچیدہ تھے۔