تازہ تر ین

بھارتی جارحیت کی وجہ پاکستان کی کمزور پالیسی

پشاور (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ بھارتی جارحیت کا سبب پاکستان کی کمزور خارجہ پالیسی ہے۔ وزارت خارجہ کا قلمدان وزیراعظم کے پاس ہے لیکن ان کے پاس تو پارلیمنٹ آنے کیلئے وقت نہیں، لندن ان کا شہر ہے جہاں وہ اکثر جاتے رہتے ہیں۔ پشاورمیں اے این پی کے سابق سینیٹر حاجی محمد عدیل کی رہائشگاہ پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ملک کو قرضے لے کر چلایا جا رہا ہے جو دانشمندی نہیں۔ جب ہم حکومت چھوڑ رہے تھے اس وقت ہر پاکستانی 85 ہزار روپے قرضدار تھا اب یہ قرضہ ایک لاکھ پچیس ہزار روپے تک پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ تحریک چلائیں گے تو سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بطور سپہ سالار ان کا دور پاکستان کی تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ دہشتگردی کے خاتمے میں ان کا انتہائی اہم کردار رہا، جب وہ آئے تو اس وقت حالات انتہائی پیچیدہ تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain