Tag Archives: maxresdefault

بھاری بھرکم ،بڑی بڑی توندوں والے پاکستانی شاہین شکست کا باعث بنے

لاہور( ویب ڈیسک) سابق کرکٹر رمیز راجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی بہت گندی شہرت بن چکی ہے کہ 250 کا ہدف اگر اسے مل جائے تو یہ اسے حاصل نہیں کر سکتے۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے ہاتھوں پہلے میچ میں شکست پر تنقید کرتے ہوئے رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے پاکستان کرکٹ ٹیم میں بہت سی جگہوں پر خامیاں ہیں۔ ٹیم میں جگرا نہیں ہے، جذبات نہیں ہیں، جہاں سیدھی کرکٹ کھیلنی ہے وہاں تجربات کرتے ہیں اور جہاں تجربات کرنے کی ضرورت ہوتی ہے وہاں کچھ بھی نہیں کرتے۔ ان خامیوں کو دور کرنے کیلئے جب تک سخت فیصلے نہیں لئے جائیں گے، کام نہیں چلے گا۔ایک سوال کے جواب میں رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی بہت گندی شہرت بن چکی ہے کہ اگر انہیں 250 رنز کا ہدف دیدیا جائے تو یہ اسے حاصل نہیں کر سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فاسٹ باﺅلنگ کا جب سپیل ہوتا ہے تو یہ اپنی وکٹیں گنوا دیتے ہیں اور پھر جب سپنر پر اٹیک کرنے کا وقت آتا ہے تو وہ بھی نہیں کر پاتے۔آل راﺅنڈرز کی کارکردگی سے متعلق سوال پررمیز راجہ نے کہا کہ آسٹریلیا کے پاس کوالٹی آل راﺅنڈرز ہیں، وہ جب بیٹنگ کیلئے آتے ہیں تو بلے باز لگتے ہیں اور جب باﺅلنگ کیلئے آتے ہیں تو مکمل باﺅلرز لگتے ہیں۔ ہمارے پاس ایسے آل راﺅنڈرزنہیں ہیں اور ہمیں اس طرح کے آل راﺅنڈرزرز پیدا کرنے کی سخت ضرورت ہے۔ سابق کرکٹر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کا وزن بہت زیادہ بڑھ چکا ہے اور اظہر علی کی انجری بھی وزن کے باعث ہی ہوئی ہے۔ شرجیل خان اوور ویٹ ہے، عماد وسیم اوور ویٹ ہے اور اظہر علی کی انجری بھی وزن زیادہ ہونے کے باعث ہی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک فٹنس نہیں ہوگی کارکردگی کیسے بہتر ہو سکے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ”بلکی“ ہیں اور ان کی توندیں دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ جہاں پر بھی جائیں چاول اور سالن پر اٹیک کرتے ہیں، یہ پروفیشنل خوراک نہیں لے رہے جس کے باعث فٹنس حاصل نہیں ہو رہی اور کارکردگی متاثر ہو رہی ہے۔

بیٹیوں کو اکھاڑے میں اتارنے والے پہلوان کی کہانی …. سوشل میڈیا میں دھوم

امرتسر (ویب ڈیسک)دنگل کے پہلوان کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی عامر خان نے ایک بار پھر سب کو چونکا دیا ہے ہر فلم میں نیا اندازاپنانے والے اس بار دنگل میں بھی کچھ نیا لے کر آرہے ہے جس کو دیکھنے کے لئے شائقین کو 23 دسمبر کا انتظار کرنا پڑے گابیٹیوں کو اکھاڑے کے میدان میں اتارنے والے پہلوان کی کہانی میں عامر خان نے پہلے پہل موٹاپے کو اپنا مہمان بنایا جی کھول کر ایسا کھایا کہ وزن بڑھتا ہی چلا گیا جس پر عامر خان کا کہنا تھا کہ فلم میں ان کا اسی فی صد کردار موٹاپے پر مبنی ہے اسی لیے سب سے پہلے انہوں نے موٹا ہو کر یہ مناظر شوٹ کرائے اور پھر جب ان کے یہ متعلقہ مناظر عکس بند ہوگئے تو پھر سے فٹ ہونے کی ٹھانی اور دن و رات ایک کرتے ہوئے خود کو موٹاپے سے نجات دلانے میں کامیاب ہوگئے سوشل میڈیا پر عامر خان کی یہ ویڈیو بہت وائرل ہوچکی ہے آج کل بس اسی کا چرچا ہے دنگل 23دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی جس کی عکس بندی روکنے کے لیے انتہا پسند جماعت شیوسینا تیار بیٹھی ہے اور حال ہی میں ہندو انتہا پسند عامر خان کے خلاف مورچہ بنا کر ان پر تنقید اور دھمکیاں بھی دے چکی ہے۔