Tag Archives: missile

عالم اسلام کیلئے تشویشناک خبر، ریاض اور جدہ سمیت اہم سعودی شہر دہشتگردوں کے نشانے پر ،امریکی محکمہ خارجہ نے بھی تصدیق کردی

ریاض(ویب ڈیسک)امریکی محکمہ خارجہ نے سعودی عرب پر دہشت گرد اور میزائل حملوں کے بارے میں خبردار کیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق دارالحکومت ریاض، جدہ اور ظہران سمیت تمام اہم سعودی شہروں پر حملوں کے خطرات ہیں، یہ حملے کسی بھی جگہ اور کسی بھی وقت ہوسکتے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے شہریوں کو جاری کی گئی وارننگ میں کہا کہ سعودی عرب میں سفر کے دوران خطرات کو پیش نظر رکھیں اور بلاضرورت سعودی عرب جانے سے گریز کیا جائے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر یمنی باغیوں کی جانب سے میزائل حملے کئے گئے تھے، تاہم حوثی باغیوں کے حملے کو سعودی ڈیفنس سسٹم نے ناکام بنا دیا تھا۔ سعودی عرب نے ایران کو ان حملوں کا ذمہ دار قرار دیا تھا جس کے بعد سے ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

میزائل ٹیکنالوجی میں پاک فوج نے بڑی کامیابی حاصل کر لی

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے پہلی بار ابابیل میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو زمین سے زمین پر مار کرنے والا میزائل ہے جب کہ ابابیل میزائل مختلف ٹھکانوں کو تباہ کرسکتا ہے اور ایک سے زیادہ وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، ایس ایس ایم ابابیل میزائل کی رینج 2200 کلومیٹر ہے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے میزائل بنانے والی ٹیم اور پاک فوج کو مبارکباد دی۔دوسری جانب صدر ممنون حسین نے بھی ابابیل میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم، فوج اور سائنسدانوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ابابیل میزائل کا کامیاب تجربہ خطے کے امن،طاقت کے توازن کے لیے اہم ہے۔ وزیراعظم نوازشریف نے ابابیل میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم اور مسلح افواج کو مبارکباد دی اور ملکی ٹیکنالوجی کے ذریعے میزائل تیاری میں پاک فوج کے انجینیرز کی کوششوں کو سراہا۔