مولانا طارق جمیل کی طبیعت خراب ،گاڑی میں لیٹ کرسفر کرنے پر مجبور،دعاﺅں کی اپیل
اسلام آباد(ویب ڈیسک) معروف مذہبی سکالراور عالم دین مولانا طارق جمیل کی طبیعت ناساز ، دینی پروگراموں میں شرکت کیلئے گاڑی میں لیٹ کرسفر کرنے پر مجبور،نجی ٹی وی کے مطابق معروف مذہبی سکالرمولانا طارق جمیل ناسازی طبیعت کے باوجود دینی کاموں میں بھرپورشرکت کرتے ہیں۔ان کے قریبی لوگوں کے مطابق مولانا طارق جمیل کی طبعیت گزشتہ چند روز سے ناساز ہے۔سوشل میڈیا پرجاری تصاویرمیں دیکھا جا سکتا ہے کہ طبیعت ناسازی کے باعث مولانا طارق جمیل گاڑی میں لیٹ کرسفرکرتے ہیں۔انہیں رائے ونڈ روانگی کے وقت بھی گاڑی میں لیٹ کر جانا پڑا۔ مگر طبیعت کی خرابی کے باوجود دین کے کاموں میں بہت زیادہ مصروف اور فکرمندہیں۔سوشل میڈیا پران کی یہ تصویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔پوری دنیا میں ان کی مکمل صحت یابی کیلئے خصوصی دعائیں کی جارہی ہیں۔
Tag Archives: molana-tariq-jameel
”طارق جمیل سے کہہ دیں کہ جنید جمشید کو اللہ نے معاف کر دیا ہے “ آپﷺنے کسے خواب میں آکر بتایا ؟
اسلام آباد (ویب ڈیسک)مجھے کچھ دیر قبل انگلینڈ سے ٹیلی فون آیا ۔ میرا اور جنید جمشید کا مشترکہ دوست ہے۔اس نے مجھے بتایا ہے کہ ”میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ ”آپ ﷺنے مجھے فرمایا کہ طارق جمیل سے کہہ دو کہ ان کے دوست (جنید جمشید ) ہمار ے پاس پہنچ چکے ہیں ۔اور اللہ تعالی نے انھیں معاف کر دیا ہے ۔اللہ نے انھیں اکرام و عزت سے نوا زا ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں معروف سکالر مولانا طارق جمیل نے یہ بات بتائی۔