Tag Archives: mufti abdul qavi.jpg

مفتی عبدالقویٰ بارے اہم خبر

ملتان (خصوصی رپورٹ)ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں نامزد ملزم مفتی عبدالقوی کو 4 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ملتان کی مقامی عدالت نے گزشتہ روز مفتی عبدالقوی کی ضمانت کی درخواست خارج کی تھی جس پر مفتی عبدالقوی عدالت سے فرار ہوگئے تھے تاہم ان کی گرفتاری کے عدالتی حکم کے بعد پولیس نے انہیں جھنگ جاتے ہوئے ہائی وے سے گرفتار کیا۔قندیل بلوچ قتل کیس میں نامزد مفتی قوی دل کے کمزور نکلے‘ عدالت نے ان کا جسمانی ریمانڈ دیا تھا‘ تھانے پہنچتے ہی انہیں دل میں تکلیف محسوس ہوئی اور پولیس نے فوری طور پر مفتی قوی کو ہسپتال منتقل کر دیا۔