Tag Archives: musharraf

پرویز مشرف کی جائیدادضبط…. حیرت انگیز انکشاف…. مزید پڑھیئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک)عبدالرشید غازی قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے جائیداد ضبط کرنے کی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی گئی ہے ¾ ایڈیشنل سیشن جج نے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی درخواست پر دلائل آئندہ سماعت پر دینے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 30 جنوری تک ملتوی کر دی ہے۔ہفتہ کو ایڈیشنل سیشن جج پرویز القادر میمن کی عدالت میں عبدالرشید غازی قتل کیس کی سماعت ہوئی جس دوران پرویز مشرف کی جائیداد ضبطگی کی رپورٹ جمع کرائی گئی ¾ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریری رپورٹ میں بتایا گیا کہ سابق صدر پرویز مشرف کی جائیداد ضبط کر لی گئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پرویز مشرف کو اشتہاری ملزم قرار دینے اور ان کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی درخواست عدالت میں جمع کرائی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ عدالت کواشتہاری ملزم کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کا مکمل اختیار ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج نے استفسار کیا کہ عدالت کی رہنمائی کریں کہ کس قانون کے تحت وزارت داخلہ کو حکم جاری کیا جائے۔انہوں نے ریڈوارنٹ کے اجراءدرخواست پر مدعی مقدمے کے وکیل کو دلائل آئندہ سماعت پر دینے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 30 جنوری تک ملتوی کر دی ہے۔

پرویز مشرف کی کراچی میں دھواں دار انٹری….

سندھ(ویب ڈیسک) کراچی کے ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں رات گئے اچانک سابق صدر پرویز مشرف کے حق میں وال چاکنگ کر دی گئی، سابق صدر کے حق میں کی گئی وال چاکنگ میں لکھا گیا ہے کہ ’وی نیڈ‘ یعنی ہمیں آپ کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ مختلف علاقوں میں سابق صدر کی تصاویر بھی چسپاں کی گئی ہیں۔ سابق صدر پرویز مشرف سے دبئی میں ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن نے ملاقات کی تھی جب کہ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار اور رکن قومی اسمبلی خالد مقبول صدیقی نے پرویز مشرف سے ملاقات کی تردید کی تھی۔ اس کے علاوہ میڈیا پر یہ خبریں بھی زیر گردش ہیں کہ پرویز مشرف ایم کیو ایم پاکستان اور پاک سر زمین پارٹی کو یکجا کر کے دونوں جماعتوں کے سربراہ بننے کے لئے ان جماعتوں کے رہنماو¿ں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔