Tag Archives: mustafa-kamal

ایم کیو ایم کے ایک اور ایم پی اے انور رضا پی ایس پی میں شامل

کراچی(ویب ڈیسک) ایم کیو ایم پاکستان کی ایک اور پتنگ پاک سر زمین پارٹی کے آنگن میں آگری، پی ایس 102 سے رکن سندھ اسمبلی انور رضا نے پی ایس پی میں شمولیت اختیار کر لی، چیئرمین پی ایس پی مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ سندھ اسمبلی میں قائد حذب اختلاف کی تبدیلی کا سوچا ہے نہ سوچ رہے ہیں وہ بے فکر ہو کر صحیح طریقے سے کام کریں۔ایم کیو ایم پاکستان کے ایک اور رکن سندھ اسمبلی پی ایس پی کو پیارے ہو گئے۔ پی ایس 102 سے رکن سندھ اسمبلی انور رضا نے ایم کیو ایم کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہونے اور پی ایس پی میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کر دیا۔ پاکستان ہاوس کراچی میں مصطفی کمال کے ہمراہ پریس کانفرنس میں انور رضا کا کہنا تھا کہ وہ اپنی مرضی اور خوشی سے پی ایس پی میں آئے ہیں۔اس موقع پر چیئرمین پی ایس پی مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ انہوں نے سندھ اسمبلی کے قائد حزب اختلاف کو تبدیل کرنے کا سوچا نہ سوچ رہے ہیں۔ قائد حزب اختلاف اگر اپنا صحیح کردار اسمبلی میں ادا کریں گے تو پی ایس پی انکی حمایت کرے گی۔ مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ اگر کے الیکٹرک نے کراچی میں بجلی کے مسائل کو حل نہیں کیا تو پھر پی ایس پی عوام کے ساتھ ملکر سڑکوں پر احتجاج کرے گی۔

مصطفی کمال نے سندھ کے کرائم پاٹزکے ناموں سے پردہ اٹھا دیا

کراچی(آئی این پی) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ و زیر اعلیٰ سندھ و دیگر وزراءمیرا نام لے کر بھڑاس نکال رہے ہیں‘ فریاد کر رہا ہوں تو وزیر اعلیٰ اور وزراءمجھ پر ذاتی حملے کر رہے ہیں ‘ ایشوز پر بات کر رہے ہیں آپ حکمران ہیں مسائل حل کریں ‘ چیف جسٹس کہہ رہے ہیں عوام انسانی فضلہ ملا پانی پی رہے ہیں ‘وزیر اعلیٰ سندھ ایم کیو ایم کے ساتھ پارٹنر ان کرائم ہیں ‘ نفرت کی سیاست چاہوں تو مہاجروں

کے سینوں میں آگ لگا دوں ‘ لسانی سیاست کی تو لوگ میری بات پر یقین بھی کریں گے۔ جمعرات کو مصطفی کمال نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس پی جلسہ کامیاب بنانے پر عوام کا شکر گزار ہوں۔ ہماری بات لوگوں کے دلوں میں اتر رہی ہے۔ کراچی کے لوگوں نے اپنی آواز ہماری آواز سے ملائی ہے۔ چند دن سے دیکھ رہا ہوں کہ وزیر اعلیٰ سندھ اور دیگر ناراض ہیں۔ وزیر اعلی/ٰ سندھ و دیگر وزراءمیرا نام لے کر دل کی بھڑاس نکال رہے ہیں۔ سب لوگ کہہ رہے ہیں کہ سندھ کی آبادی 70 لاکھ کم کی گئی ہے۔ کراچی سندھ کے ریونیو کا 90 فیصد کما کر دیتا ہے۔ آبادی کم کرنے کو سندھ حکومت نے باآسانی مان بھی لیا۔

 

مصطفی کمال نے فاروق ستار کو بچ نکلنے کا راستہ بتا دیا

کراچی (این این آئی) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم (پاکستان ) ایم کیو ایم (لندن) کا سیاسی ونگ ہے ۔یہ سب لوگ کراچی کے عوام اور مہاجروں کو گروی رکھنا چاہتے ہیں ۔جس کے نام کے ساتھ ایم کیو ایم لکھا ہوگا وہ خون پینے والا درندہ ہوگا ۔ہم مہاجر سیاست کرکے قوم کو مزید نقصان نہیں پہنچانا چاہتے ہیں ۔ ایم کیو ایم (پاکستان)بنانے والے فارق ستار توبہ کرلیں تو ان کے ساتھ مل کر چلنے کے بارے میں سوچا جاسکتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے بدھ کو جمعیت علماءپاکستان کے سیکرٹری جنرل شاہ اویس نورانی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر پی ایس پی کے صدر انیس قائم خانی بھی موجود تھے ۔قبل ازیں دونوں رہنماو¿ں نے ملاقات میں ملک کی سیاسی صورت حال ،آئندہ عام عام انتخابات اور دیگر امور پر تفصیلی بات چیت کی ۔سید مصطفی کمال نے کہا کہ مہاجر سیاست سے قبل مولانا شاہ احمد نورانی مہاجروں کے لیے ایک آئیڈیل شخصیت تھے ۔انہوںنے عوام کو محبت ،امن اور بھارئی چارگی کا پیغام دیا ۔ایم کیو ایم سے قبل مہاجروں کی اچھی شناخت تھی۔ انہوںنے کہا کہ ہم مہاجر سیاست کرکے قوم کو مزید نقصان نہیں پہنچانا چاہتے ہیں ۔ایم کیو ایم (پاکستان )ایم کیو ایم (لندن)کا سیاسی ونگ ہے ۔ جوبھی ایم کیو ایم سے وابستہ ہوگا وہ خونی درندہ ہوگا جو کبھی بھی اس شہر میں امن بحال نہیں ہونے دے گا ۔ یہ سب لوگ کراچی کے عوام اور مہاجروں کو گروی رکھنا چاہتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ ہم اختلافات کو دشمنی میں تبدیل نہیں کرنا چاہتے ہیں ۔ہم نے آگے بڑھ کر امن کی شمع کو روشن کیا ہے ۔ایم کیو ایم (پاکستان)بنانے والے فارق ستار توبہ کرلیں تو ان کے ساتھ مل کر چلنے کے بارے میں سوچا جاسکتا ہے ۔سید مصطفی کمال نے کہا کہ ہم تمام سیاسی رہنماو¿ں سے ملاقات کررہے ہیں تاہم آئندہ انتخابات میں کسی جماعت سے اتحاد نہیں کریں گے ۔تما م لوگ ووٹ دینے کے لیے آزاد ہوں گے اور وہ جس کو چاہیں گے ووٹ دیں گے ۔انہوںنے کہا کہ اگر ہم پاور میں ہوتے تو اس طرح ہمارے کارکن شہید نہیں ہوتے ۔اس موقع پر شاہ اویس نورانی نے کہا کہ ہم مصطفی کمال کو یہاں آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں ۔ان کے ساتھ کراچی کی حالت اور مسائل پر بات چیت کی ہے ۔انہوںنے کہا کہ جس شخص نے اس شہر کو خون میں نہلایا ،قلم کی جگہ نوجوانوں کلاشنکوف دی، ہم اس غدار کے ساتھ کھڑے لوگوں سے اپیل کرتے ہیں وہ اس سے لاتعلق ہوکر قومی دائرے میں رہ کر اپنی سیاست کا آغاز کرتے ہوئے قوم کے ساتھ کھڑے ہوجائیں ۔انہوںنے کہا کہ کراچی کو بوری بند لاشوں کا تحفہ دینے والوں نے شہر کو اندھیرے میں دھکیل دیاہے ۔ایک ایسے شخص کو گورنر کی حیثیت سے صوبے پر مسلط کیا گیا جو اداروں کو مطلوب تھا ۔انہوںنے کہا کہ اب اسلحہ کے زور پر سیاست نہیں کی جاسکتی ہے ۔ملک میں احتساب کا ہونا اچھی بات ہے ۔ایم کیو ایم کے بانی کا بھی احتساب کیا جائے ۔ایک سوال کے جواب میں شاہ اویس نورانی نے کہا کہ عام انتخابات 2018میں ہی ہونے چاہئیں۔

مصطفیٰ کمال نے ملین مارچ کا اعلان کر دیا

کراچی(ویب ڈیسک)پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے اور اب ہمیں دوسرے مرحلے کا آغاز کرنا ہے۔ انہوں نے 14 مئی کو 10 لاکھ افراد کے ساتھ مارچ کرنے کی کال بھی دے دی۔ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ اگر چاہیں تو کراچی بند کر سکتے ہیں لیکن ایسا نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کا طریقہ کار تبدیل کر دیا ہے لیکن 16 نکات تبدیل نہیں ہوں گے۔ پی ایس پی سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو حقوق ملنے تک جدوجہد جاری رہے گی۔

پاک سرزمین پارٹی کے دھرنے کا اصل مقصد سامنے آگیا

کراچی(ویب ڈیسک)پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ دھرنے کا مقصد کوئی ذاتی مفاد نہیں بلکہ عوام کو ان کے حقوق دلانا ہیں جب کہ حکومت کی غلط پالیسیوں سے تنگ آکر عوام نے اپنے مسائل کو تقدیر کا فیصلہ سمجھ لیا ہے۔کراچی پریس کلب کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ 10 روز سے احتجاجی دھرنا جاری ہے جس کا مقصد ذاتی مفادات نہیں بلکہ عوام کو ان کے جائز حقوق دلوانا ہے، ہم حکومت کا خاتمہ یا کوئی عہدہ نہیں چاہتے بلکہ ہمارا مطالبہ عوام کو پانی و بجلی کی بلاتعطل فراہمی، کراچی کو کچرے سے پاک کرنا اورعوامی نمائندوں کو ان کے اختیارات اور وسائل دلانا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے عوام نے مسائل کو اپنی تقدیر کا فیصلہ سمجھ لیا ہے لیکن یہ تقدیر کے فیصلے نہیں حکمرانوں کی غلط پالیسوں کے فیصلے ہیں، ہم نے عوام میں شعور بیدار کرنے کے لئے احتجاجی دھرنا جاری رکھا ہوا ہے اور عملاً 10 راتیں سڑکوں پر گزار کر بتایا کہ ہم عوام کے لئے تکلیفیں اٹھارہے ہیں اور آئندہ بھی اٹھاتے رہیں گے۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس حکومتی نمائندے آئے اور 16 میں سے 8 مطالبات ماننے کی یقین دہانی بھی کرائی لیکن ہم نے واضح کر دیا ہے کہ مانے گئے مطالبات پر عملدرآمدر شروع نہ ہونے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کو ایم کیوایم کی عادت پڑی ہوئی ہے اورہمیں بھی ان کی طرح سمجھتی ہے جو حکومتی نمائندوں سے 4 منٹ کے مذاکرات کر کے عوام کو بے وقوف بنا دیتے تھے، اپنے مفادات کی خاطر سمجھوتہ کرلیتے تھے، ہمیں مشورے ملے کہ جب تک تشدد کا عنصر نہیں لائیں گے سندھ حکومت بات نہیں سنے گی لیکن ہم تشدد کا راستہ اختیار کرکے اپنے مطالبات سے عوام کی نظریں ہٹانا نہیں چاہتے

اب ایسا نہیں چلے گا، مصطفی کمال

کراچی(صباح نیوز)چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفی کمال نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شہری محکموں پر قبضہ کیا ہوا ہے،اب ایسا نہیں چلے گا، دو روز میں آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔جمعہ کوکراچی پریس کلب پر دھرنے کے نویں روز میڈیا سے گفتگو میں پی ایس پی کے چیئرمین نے سندھ حکومت پر الزامات کی بھرمار کی ،ان کا کہناتھاکہ سندھ حکومت نے خود قوانین بنائے اور اداروں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کوادارے واپس کرنا ہوں گے ،اب ایسا نہیں چلے گا،دو روز میں اگلا لائحہ عمل پیش کریں گے جب بھی عوام کو کال دیں گے تو سب ہی آجائیں گے۔

پاک سرزمین پارٹی کا حیرت انگیز اعلان

پاک سرزمین پارٹی نے کراچی شہر کے مسائل کے حل کیلئے آج سے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا۔پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک سر زمین پارٹی آج ایک احتجاجی تحریک شروع کرنے جا رہی ہے،تحریک کا خاتمہ یا تو ہماری زندگی پر ہوگا یا مسائل کے حل پر۔مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ احتجاجی تحریک کا کوئی وقت نہیں، یہ اب ہماری سانسوں سے وابستہ ہے،تحریک کی شکل تبدیل ہوسکتی ہے مگر تحریک جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ سندھ اور پاکستان کے لوگوں کی خاطر واپس آئے ہیں، 2013 میں کسی کے کہنے پر دیار غیر نہیں گئے تھے۔سربراہ پاک سرزمین پارٹی کا کہنا تھا کہ لوگ الیکشن لڑتے ہیں اور پیپلزپارٹی کی حکومت کا حصہ بن جاتے ہیں۔ ہمارے آنے کے بعد بہت سے لوگ کراچی کی بدحالی کا رونا رو رہے ہیں۔

ایم کیو ایم لندن ،پاکستان اور مصطفی کمال کا گٹھ جوڑ …. حیرت انگیز انکشاف

کراچی(نیو ز ایجنسیاں) وزیر صنعت سندھ منظور وسان کا کہنا ہے کہ 2018 کے عام انتخابات سے پہلے ایم کیو ایم لندن، پاکستان اور مصطفی کمال ایک ہوجائیں گے۔کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ اپریل کا مہینہ شہادتوں کا مہینہ ہے، رواں مہینے پاکستان کی سیاست کروٹ بدلے گی، ملک کی سیاست کے حوالے سے بڑے بڑے فیصلے ہونے ہیں۔ 4 اپریل کے بعد پیپلزپارٹی کا مسلم لیگ(ن) کے ساتھ سیاسی کرکٹ میچ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے خود تیر کی رفتار کم کی ہے، تیر تیز چلایا تو شیر اور پتنگ دونوں ہی نظر نہیں آئیں گے، آیندہ انتخابات میں تیر کیسے چلے گا دونوں کو لگ پتہ جائے گا۔ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے پیپلز پارٹی پر تنقید کے حوالے سے صوبائی وزیر نے کہا کہ متحدہ پاکستان ہو یا لندن ان کے پاس رونے کے سوا کچھ نہیں، میئر کراچی وسیم اخترجب سے جیل سے واپس آئے ہیں وہ کچھ زیادہ ہی اچھل رہے ہیں ، ایسا لگتا ہے کہ جیل میں انہیں وہاں کی دال روٹی اچھی طرح سے نہیں کھلائی گئی۔ انہوں نے پیش گوئی کی کہ انتخابات 2018 سے قبل متحدہ پاکستان، لندن اورمصطفی کمال ایک ہوجائیں گے۔

پاک سر زمین کو بڑ ا جھٹکا ….پابندی عائد کر د ی گئی

الیکشن کمیشن نے پاک سرزمین پارٹی کو قومی پرچم بطورسیاسی جھنڈا استعمال کرنے سے روک دیا ،قومی پرچم کو جلسوں میں سیاسی مقاصد کے طور پر استعمال نہ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔پاک سرزمین پارٹی کے خلاف ساجد کیانی نےدرخواست دائر کی تھی۔الیکشن کمیشن نے 9 فروری کو فیصلہ محفوظ کیا تھا جس کے بعدپاک سرزمین پارٹی نے الیکشن کمیشن کے دائرہ سماعت کو چیلنج کیا تھا۔الیکشن کمیشن نے پاک سرزمین پارٹی کا نام تبدیل کرنے سے متعلق درخواست مسترد کردی۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ قومی پرچم کو جلسوں میں سیاسی مقاصد کے طور پر بھی استعمال نہ کیا جائے۔

ایم کیوایم لندن اور پاکستان بارے اہم رہنما کا انکشاف

کراچی(ویب ڈیسک) پاک سرزمین پارٹی کے چئیرمین مصطفی کمال نے کہاہے کہ کراچی کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے،ایم کیوایم لندن اور پاکستان ایک ہی ہیں۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفی کمال نے پچھلے اتوار کو ایم اے جناح روڈ پر پی ایس پی کے کامیاب جلسے پرکراچی کے عوام کاشکریہ اداکیا۔مصطفیٰ کمال کاکہناتھاکہ ہمارے قول اورفعل میں تضادنہیں۔مصطفیٰ کمال نے دعوی کیاکہ لاکھوں کی تعدادمیں لوگ ہمارے جلسے میں شریک ہوئے۔ انھوں نے ایم کیوایم پر بھی تنقید کی اور کہاکہ ایم کیوایم لندن اورپاکستان ایک ہی ہیں۔مصطفیٰ کمال نے انکشاف کیاکہ ایم کیوایم کے14سیکٹرممبران پی ایس پی میں شامل ہوگئے ہیں۔مصطفیٰ کمال کاکہناتھاکہ مختلف پارٹیوں کے ذمہ داران پی ایس پی آرہے ہیں۔انھوں نے مزیدبتایاکہ پی پی،پی ٹی آئی،سنی تحریک سے بھی لوگ شامل ہوئے ہیں۔مصطفیٰ کمال نے دعوی کیاکہ فورمنصوبہ بھی کراچی کی ضروریات پوری نہیں کرسکتا۔شہرکولاوارث نہیں چھوڑیں گے۔مئیر کراچی وسیم اختر سے متعلق انھوں نے کہاکہ میئرکو آرٹیکل 140 اے کے تحت اختیارات دیے جائیں۔انھوں نے مزید کہاکہ کسی کے خلاف سازش نہیں کررہے،جس نے اچھا کام کیا، اس کی تعریف بھی کریں گے۔ انھوں نے صوبائی حکومت سے سوال کیاکہ اگروزیراعلیٰ سے اختیارات لے لیے جائیں توآپ خاموش رہیں گے؟۔آپ نے میئرکے نہیں ڈھائی کروڑلوگوں کےاختیارات لیے۔