Tag Archives: nawaz.jpg

پاناما فیصلہ سے قبل نوازشریف نے 3بار اہم ترین ادارے کے سربراہ سے رابطہ کیوں کیا ؟

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پانامہ فیصلہ آنے سے پہلے نوازشریف نے 3 بار فوج سے رابطہ کیا جی ایچ کیو اور آبپارہ دونوں جگہوں پر رابطہ کیا۔وفاقی وزرا بھی رابطہ کیلئے گئے اور کہا کہ ہم ججز کو مینج کر لیں گے بس آپ ایک طرف رہیں۔ وہاں سے صاف جواب دیا گیا کہ ہم کسی اس معاملے سے الگ ہیں اور صرف آئین و قانون کے ساتھ کھرے ہیں۔ نوازشریف نے اس جواب کے بعد ایک بار پھر 12 اکتوبر والا قدم اٹھانے کا فیصلہ کر لیا تھا۔ بڑے آئینی عہدے پر بیٹھی غیر سیاسی شخصیت کو ہٹانے کا فیصلہ کر لیا تھا۔ یہ انکشاف سینئر تجزیہ کار نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کئے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف چاہتے تھے کہ ملک میں بحران کھڑا ہو جائے جس کے باعث جمہوریت کی بساط لپیٹ دی جائے اور انہیں سیاسی شہادت مل جائے۔ جی ٹی روڈ ریلی بھی اس پروگرام کے تحت نکالی گئی پروگرام تھا کہ جب بہت بڑی تعداد میں لوگ نکل آئیں گے تو ریلی کو موڑ کر واپس اسلام آباد جا کر وزیراعظم ہاﺅس پر زبردستی قبضہ کر لیا جائے گا تاہم ریلی کی ناکامی کے باعث سارا پروگرام چوپٹ ہو گیا۔ نوازشریف پاکستان واپس نہیں آئیں گے بلکہ لندن سے امریکہ چلے جائیں گے۔ امریکہ جانے کا وہ وقت تعین کیا جائے گا جب یو این جنرل اسمبلی اجلاس ہو گا اور وزیراعظم شاہد خاقان وہاں ہوں گے۔ امریکہ میں لابنگ فرم کی مدد سے عالمی لیڈروں سے نوازشریف کی ملاقاتیں کرائی جائیں گی یہ سارا پلان لندن میں بن رہا ہے۔ شہباز شریف لندن نوازشریف کو سمجھانے گئے ہیں۔ شہباز اور نثار اب ایک پیج پر نہیں ہیں۔ چودھری نثار نے ایک انٹرویو میں عمران خان کی تعریف کی ہے۔

لندن میں کلثوم نواز کی آج سرجری، نواز شریف بھی اسپتال میں موجود

لندن: سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی آج سرجری ہوگی جب کہ سابق وزیراعظم نواز شریف بھی اسپتال میں موجود ہیں۔نواز شریف کی اہلیہ وسطی لندن کے ایک اسپتال میں زیرعلاج ہیں جہاں ڈاکٹروں نے ان کے حلق میں کینسر تشخیص کیا ہے جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی آج سرجری ہوگی۔سابق وزیراعظم نواز شریف بھی لندن کے اسپتال میں موجود ہیں اور سرجری سے قبل انہوں نے کلثوم نواز کی ہمت بڑھائی۔

ڈاکٹرز کے مطابق بیگم کلثوم نواز کے گلے کا کینسر ابتدائی اسٹیج پر ہے جو قابل علاج ہے اور وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گی۔

نوازشریف نے پاناما فیصلے پر نظرثانی کی ایک اور درخواست دائر کردی

 اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف نے پاناما فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں نظرثانی کی ایک اور درخواست دائر کردی۔ سابق وزیراعظم نوازشریف نے پاناما فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں نظرثانی کی ایک اور درخواست دائر کرتے ہوئے عدالت سے 28 جولائی کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے واپس لینے کی استدعا کردی ہے۔نوازشریف نے پہلی نظر ثانی درخواست میں پانچ رکنی بنچ کا فیصلہ چیلنج کیا تھا جب کہ دوسری نظرثانی درخواست تین رکنی بنچ کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی ہے۔نواز شریف نے اپنی درخواست میں کہا کہ ٹرائل کورٹ کو چھ ماہ میں پاناما کیس کا فیصلہ کرنے کا حکم مقدمے پر اثرانداز ہوگا جب کہ قانون ٹرائل کورٹ کی کارروائی کی مانیٹرنگ کی بھی اجازت نہیں دیتا، لہذا عدالتی احکامات شفاف ٹرائل کے بنیادی حق کی خلاف ورزی ہیں۔

درخواست میں کہا گیا کہ عدالت نے جے آئی ٹی پر شریف فیملی کے اعتراضات قبل ازوقت قرار دیکر مسترد کردیے، پاناما کیس سے متعلق سپریم کورٹ میں دائر درخواستوں میں ایف زیڈ ای کیپیٹل کا کہیں کوئی تذکرہ ہی نہیں تھا، لیکن عدالت نے درخواست میں جو بات موجود ہی نہیں تھی اس کی بنیاد پر وزیراعظم کو نااہل کردیا۔

سابق وزیراعظم نے موقف اختیار کیا کہ اثاثوں کی جو تعریف عدالتی فیصلے میں کی گئی وہ بلیک لاء ڈکشنری میں کہیں موجود نہیں، عدالت اپنے فیصلوں میں قرار دے چکی کہ نااہلی ٹھوس شواہد پر ہی ہو سکتی ہے، اِنکم ٹیکس قانون کے مطابق تنخواہ وہی ہے جو وصول کی گئی ہو، ایف زیڈ ای کی تنخواہ قابل وصول تسلیم کر لی جائے تو بھی نااہلی نہیں بنتی۔

نواز شریف نے درخواست میں کہا کہ اثاثے ظاہر نہ کرنے کے حوالے سے متعلقہ فورم موجود ہے، معاملہ متعلقہ فورم پر جاتا تو دفاع کا موقع بھی ملتا، تنخواہ نہ لینا اور اسکا دعوی بھی نہ کرنا اس کام کو بے ایمانی قرار نہیں دیا جا سکتا، وصول نہ کی گئی تنخواہ کو زیادہ سے زیادہ غلطی قرار دیا جا سکتا ہے بے ایمانی نہیں۔

پے درپے افسوسناک خبروں کے بعد نواز شریف کو بڑی خوشخبری مل گئی

لاہور :سابق وزیر اعظم محمد خان جونیجو کے صاحبزادے اسد جونیجو نے لاہور میں سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کے بعد مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آج لاہور میں سابق وزیر اعظم محمد خان جونیجو کے صاحبزادے اسد جونیجو نے میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی ۔اسد جونیجو نے ملاقات کے بعد مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔اس موقع پر سابق نا اہل وزیر اعظم میا ں محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ سندھ کی عوام سے بے پناہ محبت ہے آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن سندھ سے بڑی کامیابی حاصل کرے گی ۔انکا مزید کہنا تھا کہ سندھ ملک کی باقی اکائیوں کی طرح بہت عزیز ہے۔سندھ صوفیوں اور قلندروں کی زمین ہے۔ جلد ہی سندھ کا دورہ کروں گا۔

نواز شریف سمیت 14وفاقی وزراء بڑی مشکل میں پھنس گئے

لاہور(ویب ڈیسک ) لاہور ہائیکورٹ میں نواز شریف اور وفاقی وزرا کی تقاریر کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔درخواست کے قابل سماعت ہونے پر جسٹس مامون رشید نے سماعت کی۔عدالت نے استفسار کیا کہ یہ درخواست کیسے قابل سماعت ہے؟ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ وزیر اعظم اور وفاقی وزرا نے اپنی تقاریر میں سپریم کورٹ اور ملک کے دیگر اداروں کو نشانہ بنایا۔سپریم کورٹ کے معزز ججز کے خلاف بھی بیان بازی کی گئی۔ عدلیہ کے خلاف تقریر آئین سے بغاوت ہے اور عدلیہ پر حملہ کوئی بھی شہری برداشت نہیں کر سکتا۔ جس پر عدالت نے دریافت کیا کہ کیا اس ضمن میں پیمرا سے رجوع کیا گیا جس پر درخواستگزار کے وکیل نے کہا کہ پیمرا سے بارہا رجوع تو کیا گیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ درخواستگزار نے عدالت سے استدعا کی کہ فریقین کے خلاف توہین عدالت پر کارروائی کی جائے اور درخواست میں ترامیم کی اجازت دی جائے۔جس پر عدالت نے درخواست میں ترامیم کی ہدایات جاری کرتے ہوئے نواز شریف سمیت چودہ رہنما?ں کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ ان رہنماو¿ں میں مشاہد اللہ ، طلال چوہدری ، آصف کرمانی ، اسحاق ڈار، مائزہ حمید ، مریم اورنگزیب، طارق فضل چودھری، خواجہ آصف ، خواجہ سعد رفیق اور دانیال عزیز شامل ہیں۔ عدالت نے وفاقی حکومت کے وکیل کو معاونت کے لیے طلب کر لیا۔