Tag Archives: nawaz shareef.jpgnawaz shareef.jpg

”نواز شریف کی تباہی میں ایک عورت کا ہاتھ ہے“

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد لندن پہنچ گئے ہیں جہاں وہ کچھ نجی محافل میں شرکت کے علاوہ سیاسی ملاقاتیں بھی کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی تباہی میں مریم نواز کا سب سے زیادہ ہاتھ ہے، لندن قیام کے دوران حدیبیہ پیپر ملز کیس پر بھی بات کریں گے۔ شیخ رشید احمد نے لندن پہنچ کر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حدیبیہ کیس میں نواز اور شہباز شریف دونوں کے نام ہیں، کوشش کریں گے کہ لندن قیام کے دوران اس پر تفصیلی بات چیت ہو۔ نواز شریف ایک طرف گالیاں دے رہے ہیں دوسری طرف ریفرنس میں جا رہے ہیں، نواز شریف کی تباہی میں سب سے زیادہ ہاتھ مریم نواز کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک جس جگہ پہنچ گیا ہے انہیں پورا یقین ہے کہ اب انصاف کا علم بلند ہوگا اور پاکستان بہتری کی طرف جائے گا، پاکستان کو امریکی دھمکیوں کا مقابلہ قومی یکجہتی سے کیا جا سکتا ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری کے آخری نیب ریفرنس سے بری ہوجانے پر تبصرہ کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ابھی تو ٹریلر چل رہا ہے تھوڑے دنوں میں آصف زرداری کی فلم بھی چلے گی۔