اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف نے وطن واپسی کا پروگرام تبدیل کردیا ہے جس کے بعد وہ اب 24 اکتوبر کو واپس پہنچیں گے۔سابق وزیراعظم نواز شریف نے وطن واپسی کے پروگرام میں تبدیلی کردی ہے اور اب وہ 22 کے بجائے 23 اکتوبر کو لندن سے روانہ ہوں گے اور 24 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے۔ گزشتہ روز احتساب عدالت میں فرد جرم عائد ہونے کے بعد نواز شریف نے فوری طور پر وطن واپسی کا فیصلہ کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 758 کے ذریعے لاہور پہنچیں گے جہاں سے وہ رائیونڈ جائیں گے۔
نواز شریف کی زیر صدارت رائیونڈ میں اہم اجلاس بھی ہوگا جس میں وہ پارٹی رہنماؤں اور وکلاء سے ملاقات کریں گے، اجلاس میں احتساب عدالت میں فرد جرم عائد کیے جانے کے بعد کی صورتحال پر مشاورت کی جائی گی جب کہ اس بات کا بھی امکان ہے کہ نواز شریف وطن واپسی پر عوامی جلسے سے خطاب بھی کریں گے۔

















