Tag Archives: pak match

دوسرا ون ڈے: پاکستان کی آدھی ٹیم 79 رنز پر پویلین لوٹ گئی

ابوظہبی(ویب ڈسک) دوسرے ون ڈے میں پاکستان کی سری لنکا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے جہاں گرین شرٹس 5 وکٹیں گنوا چکی ہے۔ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں 11 رنز کے انفرادی اسکور پر فخر زمان لہیرو گاماگے کا شکار بنے۔پاکستان کی دوسری احمد شہزاد کی گری جو صرف 8 رنز بناکر لکمل کا شکار ہوئے۔محمد حفیظ 40 کے مجموعی اسکور پر 8 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جب کہ شعیب ملک 11 رنز بناکر او¿ٹ ہوئے۔پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے بیٹنگ میں ایک بار پھر مایوس کن کارکردگی دکھائی اور 5 رنز بناکر پریرا کو وکٹ دے بیٹھے۔ اس سے قبل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کھیلا جارہا ہے جس میں کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ سری لنکا نے بھی پہلے میچ کی ٹیم برقرار رکھی۔ قومی ٹیم کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔سرفراز الیون، احمد شہزاد، فخر زمان، بابراعظم، شعیب ملک، محمد حفیظ، عماد وسیم، رومان رئیس، شاداب خان، حسن علی اور جنید خان پر مشتمل ہے۔سری لنکا کی ٹیم میں نیروشن ڈکویلا، اپل تھرنگا، دنیش چندی مل، لہیرو تھری مانے، کسال مینڈس، ملنڈا سری وردنا، تھیسارا پریرا، اکیلا دننجیا، جیفری وندرسے، سرنگا لکمل اور لہیرو گاماگے شامل ہیں۔

پاکستانی تقدیر بدلنے کے خواہاں ….جانئے اندرونی کہانی

لاہور(ویب ڈیسک) سڈنی کی ٹرننگ پچ پر پاکستان تقدیر بدلنے کا خواہاں ہے، خسارے کا شکار مہمان ٹیم کو اتوار کے روز آسٹریلیا سے سیریز میں بقا کی جنگ لڑنا ہوگی، کپتان اظہر علی کی پلیئنگ الیون میں شمولیت کا فیصلہ ہفتے کو فٹنس ٹیسٹ کے بعد کیا جائے گا جبکہ سہ پہر کو بھرپور پریکٹس سیشن میں کھلاڑی مقامی کنڈیشنزسے ہم آہنگ ہونے کی کوشش کریں گے۔دریں اثنا سڈنی کرکٹ گراﺅنڈ پر گرین شرٹس 20 میں سے صرف 6میچز میں سرخرو ہوسکے ہیں۔ آسٹریلیا کیخلاف 14 مقابلوں میں4 فتوحات ہاتھ آئیں، گزشتہ میچ میں مہمان ٹیم صرف 127پر ڈھیر ہوئی۔ کینگروز نے 140رنز سے فتح کو گلے لگایا تھا۔آسٹریلیا اور پاکستان کے مابین چوتھا ون ڈے انٹرنیشنل آج اتوار کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔ مہمان ٹیم 1-2 کا خسارہ ختم کرتے ہوئے سیریز میں واپسی کیلئے کوشاں ہوگی جبکہ کینگروز ایک اور فتح کے ساتھ فیصلہ کن برتری پانے کے خواہاں ہیں۔ پرتھ سے روانہ ہونیوالی مہمان ٹیم جمعہ کی شب سڈنی پہنچ گئی تھی۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے منیجر وسیم باری نے کہاکہ ہم اظہر علی کی صحت یابی کے حوالے سے پرامید ہیں، ان کا فٹنس ٹیسٹ لیا جائے گا جس کے بعد ہی دستیابی کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ کریں گے۔ تمام کھلاڑی سلیکشن کیلئے دستیاب اور سیریز میں کم بیک کیلئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رات تاخیر سے آمد کی وجہ سے ٹریننگ ممکن نہیں تھی۔ سہ پہر کو کرکٹرز بھرپور ٹریننگ کرتے ہوئے مقامی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کی کوشش کریں گے، فیلڈنگ، بیٹنگ اور بولنگ میں خامیاں دور کرنے کیلئے سخت محنت ہو گی۔سابق کپتان نے کہا کہ ہمیں پتا چلا ہے کہ سڈنی میں صبح اور دوپہر کو ہلکی بارش ہوئی تھی تاہم اب موسم بہتر ہوچکا،امید ہے کہ اچھی پریکٹس کا موقع ملے گا۔ یاد رہے کہ سڈنی کی پچ سے سلوبولرز کو مدد ملتی ہے، گرین شرٹس یہاں ایک ہی میچ میں 4اسپنرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت کامیابی حاصل کرچکے۔پاکستان نے سڈنی کرکٹ گرانڈ پر مجموعی طور پر مختلف ٹیموں کیخلاف 20میچ کھیلے، ان میں سے صرف 6 میں ہی فتح ہاتھ آ سکی جبکہ 14میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس میدان پر پاکستان کا سب سے بڑا ٹوٹل کینگروز کیخلاف 6وکٹ پر 237رنز 1993میں رہا، جب بیٹنگ میں قدرے بہتر کارکردگی کے باوجود 23رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ گرین شرٹس کا وہاں کم ترین اسکور81 ویسٹ انڈیز کے مقابل 1992میں بنا، صرف انضمام الحق، وقار یونس 17، 17 اور مشتاق احمد 15ہی ڈبل فیگر میں داخل ہوسکے تھے، اس میچ میں کیریبیئنز نے 133رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔سڈنی میں آسٹریلیا کیخلاف پاکستان نے 14میچز کھیلے، 4جیتے اور 10میں ناکامی کا منہ دیکھا، کینگروز کیخلاف زیادہ سے زیادہ اسکور237 رہا جبکہ کم ترین ٹوٹل 2010 میں یہاں دونوں ٹیموں کے آخری باہمی میچ میں بنا، آسٹریلیا نے 6وکٹ پر267رنز بنائے۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان ٹیم صرف127پر ڈھیر اور 140رنز کی شکست سے دوچار ہوئی تھی۔واضح رہے کہ پاکستان کو سڈنی میں میزبان ٹیم کیخلاف آخری فتح1997میں حاصل ہوئی تھی، کینگروز نے 199رنز بنائے، سلوبولرز ثقلین مشتاق3، عامر سہیل2، مشتاق احمد اور شاہد آفریدی ایک ایک وکٹ لے اڑے تھے،عامر سہیل اور اعجاز احمد کی ففٹیز کی بدولت گرین شرٹس 4وکٹ سے سرخرو ہوئے، بعد ازاں اسی ٹرائنگولر سیریز میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کوایک میچ میں8، دوسرے میں 4وکٹ سے زیر کیا تھا،1997میں ان 3فتوحات کے بعد گرین شرٹس نے یہاں پانچوں میچ کینگروز کیخلاف کھیلے اور کامیابی کو ترستے رہے۔