Tag Archives: pak-out

ابو ظہبی : تیسرے دن کا کھیل ختم، پاکستان کو 342 رنز کی برتری حاصل

دبئی(ویب ڈیسک) ابو ظہبی ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستانی باو¿لروں نے بیٹنگ کیلئے سازگار پچ پر شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کیا جس سے ویسٹ انڈین ٹیم 224 رنز بنا کر فالو آن کا شکار ہو گئی۔ تاہم کپتان مصباح الحق نے کیربیئن سائیڈ کو فالو آن کروانے کے بجائے خود بیٹنگ کو ترجیح دی۔ دوسری اننگز میں پاکستانی اوپنرز نے شاندار بلے باز کا مظاہرہ کیا اور 93 رنز کی شراکت قائم کی۔ پاکستان کی پہلی وکٹ سمیع اسلم کی گری جنھوں نے 50 رنز بنائے۔ تیسرے روز کھیل ختم ہونے پر اظہر علی 52 اور اسد شفیق 5 رنز بنا کر ناٹ آو¿ٹ ہیں۔
اس سے قبل تیسرے روز ویسٹ انڈیز نے پہلی ادھوری اننگز 4 وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز سے شروع کی۔ کیربیئن کی پانچویں وکٹ 121 کے سکور پر گری، جب کریگ بریتھویٹ 8 رنز بنا کر راحت علی کا شکار بنے۔ اس کے بعد نائٹ واچ مین رویندرا بشو 20 رنز بنا کر سہیل خان کے ہاتھوں بولڈ ہوئے۔ روسٹن چیز کی اننگز کا خاتمہ 21 رنز پر ہوا۔ انہیں یاسر شاہ نے کیچ آو¿ٹ کروایا۔ وکٹ کیپر شائی ہوپ کو 11 رنز پر یاسر شاہ نے کلین بولڈ کیا۔ میگوئل کیومنز 3 اور شینن گیبریل 13رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ کپتان جیسن ہولڈر 31 رنز بنا کر ناٹ آو¿ٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 4، راحت علی نے 3 اور سہیل خان نے 2 شکار کئے۔

پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 452 رنز بنا کر آؤٹ

ابو ظہبی( ویب ڈیسک)  ابو ظہبی ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 452 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ابو ظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 304 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی تو مصباح الحق 90 اور نائٹ واچ مین یاسر شاہ بغیر کھاتا کھولے وکٹ پر موجود تھے، یاسر شاہ 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ کپتان مصباح الحق نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے اور 96 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہو گئے، سرفراز احمد نے 56 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ محمد نواز نے 25 اور سہیل خان نے 26 رنز کی اننگز کھیلی۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے شینن گیبریل نے 5 اور جیسن ہولڈ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ روندرا بشو اور کریگ بریتھ ویٹ کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔کھیل کے پہلے روز پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز اظہر علی اور سمیع اسلم نے کیا تاہم ڈے اینڈ نائٹ میچ میں ٹرپل سنچری بناکر تاریخ رقم کرنے والے اظہر علی بغیر کوئی رن بنائے ہی پویلین لوٹ گئے جب کہ سمیع اسلم بھی صرف 6 رنز ہی بناسکے جس کے بعد اسد شفیق نے ٰڈینگی سے فائٹ کرکے ٹیم میں واپس آنے والے یونس خان کے ساتھ مل کر 87 رنز جوڑے اور 68 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہو گئے۔یونس خان وکٹ پر ڈٹے رہے اور کپتان مصباح الحق کے ہمراہ 175 رنز کی شراکت داری قائم کی، اس دوران تجربہ کاربیٹسمین نے اپنے کیرئیر کی 33 ویں سنچری اسکور کی لیکن وہ پہلے دن کے اختتام سے کچھ اوور پہلے ہی 127 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جب کہ مصباح الحق 90 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔ پہلے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان 4 وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز بنا لئے تھے۔