Tag Archives: Pak Team

پاکستانی بیٹنگ لائن ایک بار پھر مشکلات کا شکار

ہیلمٹن (ویب ڈیسک) ہیلمٹن میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 76 رنز بنائے ہیں۔ قومی بلے باز ٹم ساو¿تھی کی سوئنگ بولنگ کے سامنے بے بس نظر آئے۔ اوپنر سمیع اسلم پانچ رنز بنانے کے بعد سلپ میں جیت راول کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔ کپتان اظہر علی کو آف اسٹمپ کے باہر گیند سے چھیڑ خانی مہنگی پڑی وہ اٹھارہ گیندوں پر ایک رن بنا سکے۔ یونس خان نیوزی لینڈ کے دورے پرمسلسل تیسری مرتبہ سنگل فگرز میں آوٹ ہوئے۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 271 رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئی تھی۔ پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں سہیل خان چار، عمران خان تین اور محمد عامر دو وکٹوں کے ساتھ نمایاں بولر رہے جبکہ وہاب ریاض نے ایک کھلاڑی کو آو¿ٹ کیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے جیت راول 55 اور بی جے واٹلنگ ناقابل شکست 49 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ یاد رہے کہ ہیملٹن میں کھیلے جا رہے اس میچ کے پہلے دن کا بیشتر حصہ بارش کی نذر ہو گیا تھا اور اس دن صرف 21 اوورز کا کھیل ہو سکا تھا۔

ہملٹن ٹیسٹ ….2 پوزیشن بجانے کا چیلنج در پیش

ہملٹن (ویب ڈیسک)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ(آج) جمعے سے ہیملٹن میں شروع ہوگا ،نیوزی لینڈ کو سیریز میں 1-0کی برتری حاصل ہیں ، مصباح الحق کی جگہ اظہر علی ٹیم کی قیادت کرینگے ۔ مصباح کی جگہ شرجیل خان یا محمد رضوان کو شامل کیے جانے کا امکان ہے،پہلے ٹیسٹ کی شکست خوردہ پاکستانی ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ کیلئے بھرپورتیاری جاری ہے ،ٹیم نے ہملٹن کے سیڈن پارک میں کوچزکی زیرنگرانی بیٹنگ، بولنگ ،فیلڈنگ اور فٹنس کی کیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ دوسرے ٹیسٹ کے لیے (آج)جمعے سے ہیملٹن میں آمنے سامنے ہونگے ،میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات تین بجے شروع ہوگا ، مصباح کی جگہ شرجیل خان یا محمد رضوان کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔نیوزی لینڈ کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہیں کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں کیویز نے قومی ٹیم کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی تھی ۔واضح رہے کہ کیویز نے آخری مرتبہ پاکستان کے خلاف سیریز میںکامیابی1985 میں حاصل کی تھی، دونوں ٹیموں کے درمیان آخری بار ہیملٹن میں مقابلہ 6 برس قبل ہوا جس میں میزبان ٹیم دوسری اننگز میں ریت کی دیوار ثابت ہوئی تھی، اس کی آخری 8 وکٹیں صرف 50 رنز کے دوران گرگئی تھیں، پاکستان نے یہ میچ 10 وکٹ سے جیت لیا تھا، وہاب ریاض نے تب تین وکٹیں لی تھیں، اس بار بھی انھیں میدان میں اتارے جانے کا امکان ہے۔دوسری جانب پہلے ٹیسٹ کی شکست خوردہ پاکستانی ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ کیلئے بھرپورتیاری کی،ٹیم نے ہملٹن کے سیڈن پارک میں تین گھنٹے پرمشتمل پریکٹس سیشن کیا۔کوچزکی زیرنگرانی بیٹنگ، بولنگ اورفیلڈنگ کی مشقیں ہوئیں،پاکستان کوکپتان مصباح کی عدم موجودگی میں اظہرعلی کی زیرقیادت میدان میں اترنا ہوگا۔گرین کیپس فتح کی بدولت سیریزبرابرکرکے مشکل ترین دورہ آسٹریلیا کیلئے اعتماد بحال کرنےکی کوشش کریں گے۔ دوسرے ٹیسٹ میں کیویزکوپیس اٹیک سے قابوکرنےکی حکمت عملی بنائی جارہی ہے، اس مقصد کیلئے وہاب ریاض کی فائنل الیون میں واپسی ہوسکتی ہے۔مصباح کی جگہ اوپنرشرجیل خان کوکھلائے جانےکا امکان روشن ہے جبکہ اظہرعلی تیسرے نمبرپربیٹنگ کریں گے