لاہور (خصوصی رپورٹ) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سابق صدر پرویز مشرف کی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کو انتخابی عقاب کی جائے نلکا الاٹ کردیا گیا۔ جس کو آل پاکستان مسلم لیگ مسترد کرتے ہوئے این اے 120 سے الیکشن کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان مسلم لیگ کے چیف آرگنائزر پاکستان فقیر حسین بخاری نے گزشتہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیف آرگنائزر پنجاب چودھری اشرف، صدرسنٹرل پنجاب ہمایوں شرافت، صدر لاہور ڈویژن سید ہادی شاہ، این اے 120 سے امیدوار سید وسیم شاہ اور انچارج میڈیا سیل میاں عدنان فاروق صدر ٹریڈ ونگ، پنجاب رائے اکرم، سیکرٹری نشرواشاعت فہد مرزا اور چودھری یونس جنرل سیکرٹری لاہور بھی ہمراہ تھے۔
