لاہور (ویب ڈیسک) اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھیج دی ہے، جس میں پٹرول کی قیمت میں 1.48 روپے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 15.35 روپے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 1.20 روپے اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13.15 روپے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔واضح رہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت ڈی ریگولیٹ کرنے کی منظوری دی تھی، ہائی اسپیڈ ڈیزل کا آئی مارکیٹنگ کمپنی اورڈیلر مارجن کا تعین آئل مارکیٹنگ کمپنی کرے گی۔اوگرا کی سفارشات کا جائزہ لیتے ہوئے حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کاحتمی فیصلہ کرے گی۔
Tag Archives: petrol khabrain
نئے وزیر اعظم کا عوام کیلئے تحفہ ، پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔سابق وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کے بعد وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا۔وزارت خزانہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ملک میں خصوصی حالات کی بنا پر یہ فیصلہ کیا گیا اور مجاز اتھارٹی کے فیصلے تک قیمتیں برقرار رہیں گے۔آج وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ پیٹرول ایک روپے 80 پیسے اور ڈیزل ڈھائی روپے فی لیٹر سستا کیا جارہا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 69 روپے 50 پیسے فی لیٹر ہوگی جب کہ ڈیزل 77 روپے 40 پیسے فی لیٹر پر دستیاب ہوگا۔وزیر خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 5 اگست کی رات 12 بجے سے 31 اگست کی رات 12 بجے تک ہوگا۔اسحاق ڈار نے بتایا کہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہےکہ لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جارہا اور ان کی قیمتیں 44 روپے فی لیٹر پر برقرار رہیں گی جب کہ کیروسن آئل کی قیمت بھی برقرار رہے گی۔واضح رہےکہ اوگرا کی جانب سے وزارت پیٹرولیم کو سمری بھیجی گئی تھی جس میں مٹی کے تیل کی قیمت میں 13 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔
پٹرول کی قیمتوں میں کمی ، جان کر آپ بھی حیران ہونگے
کراچی(آن لائن)آئندہ ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 67 پیسے تک کمی کے امکانات روشن ہوگئے، اوگرا نے قیمتوں میں کمی کی سمری وزرات پیٹرولیم کو ارسال کردی۔اگست میں عوام کے لئے خوشخبری، اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی ہے، ذرائع کے مطابق اوگرا نے موٹرسائکلوں اور گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ایندھن، پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 67 پیسے کمی کی تجویز دی ہے،سمری کی منظوری سے پیٹرول کی قیمت 67 روپے 63 پیسے ہونے کا امکان ہے۔دوسری جانب اوگرا نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 7 پیسے کمی کی تجویز بھی پیش کی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 74 روپے 83 پیسے ہوسکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر حکومت اوگرا کی پیش کردہ سمری منظور کرلیتی ہے تو تیل کی قیمتیں کم ہونے سے پیداواری لاگت میں کمی اور مہنگائی کی شرح گھٹ سکتی ہے، جس سے براہ راست فائدہ عوام کو ہی ہوگا۔
یکم جولائی سے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے سے زائد کمی کا امکان
اسلام آباد: اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی جس میں پیٹرول 3 روپے 30 پیسے سستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے وزرات پیٹرولیم کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی سمری بھیج دی ہے۔سمری میں پیٹرول 3 روپے 30 پیسے اور ڈیزل 2 روپے 70 پیسے سستا کرنے جب کہ مٹی کا تیل 11 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل 7 روپے مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔قیمتوں میں ردو بدل کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت سے کیا جائے گا۔