Tag Archives: pia

پی آئی اے کی پرواز کا انتہائی شرمناک ایڈونچر….مسافر پریشان ….اپنے اہلخانہ سے رابطہ کرنے سے بھی قاصر

لاہور(ویب ڈیسک) ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 307 کی فلائٹ کا روٹ لاہور سے کراچی کیلئے شیڈول تھا۔ اسے گزشتہ رات 9 بجے پرواز کرنا تھی تاہم اسے آج صبح اڑایا گیا۔ پرواز کے مقررہ وقت پر نہ اڑنے سے مسافر ویسے ہی پریشان تھے، انھیں جیسے ہی پتہ چلا کہ انھیں کراچی کے بجائے مسقط پہنچا دیا گیا ہے تو وہ ششدر رہ گئے۔ اب یہ تمام پاکستانی مسافر اپنی سرزمین کے بجائے ایک دوسرے ملک کے ایئرپورٹ پر موجود ہیں۔ سونے پر سہاگہ یہ ہے کہ رومنگ نہ ہونے کی وجہ سے وہ اپنے رشتہ داروں اور اہلخانہ کو اپنے اس ایڈونچر کے بارے میں آگاہ بھی نہیں کر سکتے۔ پی کے 307 کو مسقط لے جانے پر پی آئی اے حکام کی جانب سے ابھی تک کوئی وضاحت یا معلومات نہیں دی گئی ہیں۔

باکمال لوگوں کی لاجواب پرواز سے 15کلو ہیروئن برآمد

کراچی (آن لائن) پاکستان سے سعودی عرب جانے والے پی آئی اے کی پرواز سے 15کلو ہیروئن برآمد ہو گئی جس پر انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی ،تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ،مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔تفصیلات کے مطابق کراچی سے جدہ جانے والی قومی ائیر لائن کی پرواز پی کے 7121میں اینٹی نارکاٹکس فورس ،سیکیورٹی سٹاف اور کسٹم حکام نے چھا پہ مار کر جہاز کے خفیہ خانوں سے 15کلو ہیروئن برآمد کر لی۔ہیروئن برآمد ہونے کے بعد پرواز کو روک لیا گیا اور مسافروں کو ائیر پورٹ ہوٹل پر قیام کرایا گیا ۔ اس دوران ایئرپورٹ پر کھلبلی مچ گئی جبکہ مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا اور ایئرپورٹ پر موجود لوگوں پریشان دکھائی دے رہے تھے ۔اس کارروائی کی وجہ سے پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ہیروئن برآمد ہونے پر سی ای او نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

چترال سے اسلام آباد آنیوالے پی آئی اے کے طیارے بارے المناک خبر

ایبٹ آباد(ویب ڈیسک)حویلیاں کے قریب پہاڑی علاقے میں چترال سے اسلام آباد جانے والا پی آئی اے کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چترال سے اسلام آباد جانے والا پی آئی اے کا مسافر طیارہ پی کے 661 ایبٹ آباد میں حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہوگیا ہے، طیارے کے انجن میں خرابی کے باعث حادثہ پیش آیا جب کہ پی آئی اے کا طیارہ پی کے 661 کو 4 بج کر 40 منٹ پر اسلام آباد لینڈ کرنا تھا تاہم اسلام آباد پہنچنے سے کچھ دیر پہلے ہی طیارے کا ایئرکنٹرول سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔دوسری جانب ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مسافر طیارہ حویلیاں کے قریب پہاڑ سے ٹکرانے کے بعد گر کر تباہ ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی ہیلی کاپٹر اور فوجی دستے جائے حادثہ پر روانہ ہوگئے ہیں۔
ترجمان پی آئی اے نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ طیارے میں عملے سمیت 40 افراد سوار تھے جب کہ طیارے کی تلاش کے لیے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں اور ایمرجنسی رسپانس سینٹر بھی قائم کردیا گیا ہے۔ وزیرداخلہ کی ریسکیو اداروں کو فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔دوسری جانب عینی شاہدین کے مطابق طیارے کو پہاڑ سے ٹکرانے کے بعد گرتے ہوئے دیکھا جس کے بعد آگ کے شعلے بلند ہوئے اور طیارہ مکمل طور پر جل کر راکھ ہوگیا۔

بد قسمت جہاز میں جنید جمشید بھی موجود تھے ۔طیارے کی المناک تباہی بارے میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف مبلغ جنید جمشید بھی اسی پرواز میں اہلخانہ کیساتھ سوار تھے ۔جن کے بھائی نے ان کی مسافروں میں شامل ہونیکی تصدیق کر دی